جاپان کی دو ہفتے سیر کا پلان ایسے بنائیں (تبصرے)

فہد اشرف

محفلین
کسی دوسرے ملک سے جاپان کی سیاحت کو آنا ہو تو عام طور پر ہوائی ٹکٹوں کی دستیابی کی وجہ سے ٹوکیو سے آنا جانا ہوتا ہے۔ اگر ممکن ہو تو آمد اگر ٹوکیو ائیر پورٹ ہو تو واپسی اوساکا کے کانسائی ائیر پورٹ سے رکھیں، یا آمد کانسائی ائیر پورٹ اور واپسی ٹوکیو۔ اگر یہ ممکن نہ ہو تو جاپان آمد اور واپسی کے لیے میری ذاتی ترجیح اوساکا کا کانسائی ائیرپورٹ ہوگی، جس کی وجہ آگے چل کر بتاتا ہوں۔

سیاحت کے چیدہ مقامات کا ایک نقشہ

پہلی صورت: ٹوکیو آمد اور اوساکا سے واپسی

3P1vkUP.jpg

دوسری صورت: اوساکا آمد اور ٹوکیو سے واپسی

yTGq0Qp.jpg
دونوں روٹس کا بظاہر غیر منطقی ہونے کی وجہ؟
 
اوساکا کا کانسائی انٹرنیشل ائیر پورٹ جاپان کے جدید فنِ تعمیر کا ایک حیرت انگیز شاہکارہے۔ یہ ائیر پورٹ ساحلِ سمندر سے چار کلو میٹر سمندر کے اندر ایک مصنوعی جزیرے پر تعمیر کیا گیا ہے۔ یہاں پر لینڈنگ اور ٹیک آف ایک منفرد تجربہ ہے۔ اس ہوائی اڈے کی عمارت کو پچھلے ایک ہزار سال کی دس عظیم عمارتوں میں سے ایک کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

چار کلومیٹر سمندر کے اندر کانسائی انٹرنیشل ائیر پورٹ

Kansai_Airport_japan-620x330.jpg
جہاز لڑھک کر سمندر میں گر جائے تو کیا کرتے ہیں۔ اگر بریک فیل ہو جائے؟ :unsure:
 
فرقان احمد

محفلین

فہد اشرف

محفلین

عرفان سعید

محفلین
میرے خیال میں فہد بھائی کے مطابق آپ اگے جاکے پھر واپس آرہے ہیں۔ پہلے نقشے میں تین چار پانچ اور دوسرے نقشے میں دو تین چار۔ :)
اس کی وجہ واضح ہو جائے گی۔
ایک بار جگتیں ختم ہو لیں، پھر مزید تفصیل لکھتا ہوں۔
:)
 
تابش بھیا! یہ بین السطوری حملہ آپ پر ہی کیا گیا ہے حالانکہ موصوف اس کام میں نہ صرف ماہر ہیں بلکہ آنجناب کی ٹائمنگ بھی سب سے شاندار ہے۔ چلیے جناب، اب ہم خاموش! :)
 
سید عمران

محفلین
تابش بھیا! یہ بین السطوری حملہ آپ پر ہی کیا گیا ہے حالانکہ موصوف اس کام میں نہ صرف ماہر ہیں بلکہ آنجناب کی ٹائمنگ بھی سب سے شاندار ہے۔ چلیے جناب، اب ہم خاموش! :)
ویسے تابشانہ سوال اتنا بھی غیر سنجیدہ نہیں ہے۔۔۔
ذرا غور فرمائیں کہ مذکورہ صورت حال سے کیسے نمٹا جائے؟؟؟
 
تابش بھیا! یہ بین السطوری حملہ آپ پر ہی کیا گیا ہے حالانکہ موصوف اس کام میں نہ صرف ماہر ہیں بلکہ آنجناب کی ٹائمنگ بھی سب سے شاندار ہے۔ چلیے جناب، اب ہم خاموش! :)
یہ آپ نے کب سے شیطان کی کابینہ میں شمولیت اختیار کی؟
 
Top