جاپان کی دو ہفتے سیر کا پلان ایسے بنائیں (تبصرے)

جاسم محمد

محفلین
جہاز لڑھک کر سمندر میں گر جائے تو کیا کرتے ہیں۔ اگر بریک فیل ہو جائے؟ :unsure:
کئی جہاز پانی میں کریش لینڈ کر چکے ہیں۔ ویسے بھی ہنگامی حالت میں زمین کی نسبت پانی پہ لینڈ کرنا بہتر ہے ۔
image.jpg

AP18271315617882.jpg
 
عرفان سعید

محفلین
تفصیل تو آپ بعد میں دیں گے لیکن نقشے سے لگتا ہے کہ آپ کے خیال میں ہونشو میں ہی وقت گزارا جائے۔
چونکہ وقت دو ہفتے ہے تو میری کوشش ہے کہ اہم ترین جگہیں رہ نہ جائیں جو کہ زیادہ تر ہونشو میں واقع ہیں۔ ناگاساکی اگر جائیں تو ایک طرح سے کِیُوشُو کا دیدار ہوجائے گا۔ پاس ہی کاگوشیما کا دلفریب علاقہ ہے۔ اگر مسلسل سفر کرنے میں دقت نہ ہو تو جاپان کے طول و عرض ناپتے ہوئے ہوکائیڈو میں روس کی سرحدوں کو بھی ہاتھ لگا کر واپس آیا جاسکتا ہے۔
میرے تجویز کردہ پلان کو ایک گائیڈلائن ہی سمجھیں، پھر اپنے ذوق اور شوق کے مطابق اس میں مناسب توسیع یا تحدید کر لیں۔
 
لاریب مرزا

محفلین
بہت خوب عرفان بھائی!! ہم سوچتے تھے کہ چین اور جاپان میں سے چین کو سیر و سیاحت کے لیے چننا بہتر ہو گا۔ اس کی بڑی وجہ یہ کہ جاپان کی مشہور اور ثقافتی جگہوں سے ہم واقف نہیں ہیں۔ اس لڑی کی بدولت جاپان کی سیر ہو جائے گی اور اس بات کا تعین ممکن ہو سکے گا کہ جاپان کو سیر و سیاحت کے لیے کیونکر چنا جائے؟؟ :)
 
زیک

مسافر

میری اپنی فہرست میں جاپان چین سے کافی اوپر ہے۔ جاپانی کلچر، عمارات، قدرتی حسن اور کھانے کے لحاظ سے بہترین سیاحتی ملک ہے۔
 
Top