جاپان کی دو ہفتے سیر کا پلان ایسے بنائیں (تبصرے)

عرفان سعید

محفلین
بہت خوب عرفان بھائی!! ہم سوچتے تھے کہ چین اور جاپان میں سے چین کو سیر و سیاحت کے لیے چننا بہتر ہو گا۔ اس کی بڑی وجہ یہ کہ جاپان کی مشہور اور ثقافتی جگہوں سے ہم واقف نہیں ہیں۔ اس لڑی کی بدولت جاپان کی سیر ہو جائے گی اور اس بات کا تعین ممکن ہو سکے گا کہ جاپان کو سیر و سیاحت کے لیے کیونکر چنا جائے؟؟ :)
شکریہ لاریب صاحبہ
 

عرفان سعید

محفلین
میری اپنی فہرست میں جاپان چین سے کافی اوپر ہے۔ جاپانی کلچر، عمارات، قدرتی حسن اور کھانے کے لحاظ سے بہترین سیاحتی ملک ہے۔
مزید یہ کہ جغرافیائی لحاظ سے ایک جزیرہ ہونے کے باعث تاریخ کے کسی دور میں بھی جاپان کسی اور قوم کے زیرِ نگیں نہیں رہا۔ اس لیے ہزاروں سال کی روایات اپنی خالص ترین شکلوں میں آج بھی جاری و ساری ہیں۔ ثقافت کے لحاظ سے جاپان کو باقی دنیا پر انفرادیت حاصل ہے۔
 

لاریب مرزا

محفلین
اس مراسلے کو دیکھنے کے بعد ہمیں اس چیز کا ادراک ہوا کہ تبصرہ جات والی لڑی علیحدہ ہے۔ جبکہ ہم نے پلان والی لڑی میں تبصرہ ارسال کر دیا تھا۔ ہم نے مراسلے کی منتقلی کے لیے مراسلے کو رپورٹ کر دیا ہے۔ :)
 

زیک

مسافر
سیاحت کے ذرائع آمدورفت

اگر میں اپنے تجویز کردہ پلان کے مطابق جاپان کی سیاحت کے لیے جاؤں تو جاپان میں سفر کی اولین ترجیح ٹرین ہو گی۔ اور میں فی الفور اپنے قیام کی مدت کے مطابق جاپان ریل پاس خریدوں گا۔

Japan Rail Pass - Order your JR Pass online

اس پاس کا فائدہ یہ ہے کہ جےآر کی لوکل ٹرین کے علاوہ اس سے آپ انٹر سٹی بلٹ ٹرین پر جتنی بار چاہیں سفر کر سکتے ہیں۔ بلٹ ٹرین کو جاپانی میں شنکانسن کہا جاتا ہے۔ ان لیمیٹڈ رائڈ کا جاپانی ترجمہ بھی مزیدار ہے۔

نَوری ہودائی: نَوری کا مطلب سوار ہونا، اور ہودائی کا مطلب جتنی بار خواہش ہو۔

بلٹ ٹرین کی تین اقسام ہیں، جنہیں صرف نام سے ہی ممیز کیا جاسکتا ہے۔

1۔ کوداما: لفظی ترجمہ ہے باز گشت، بلٹ ٹرین میں سب سے کم رفتار
2۔ ہی کاری: لفظی ترجمہ ہے روشنی، تیز تر
3۔ نوزومِی: لفظی ترجمہ ہے آرزو، تیز ترین

جاپان ریل پاس اور چند دوسرے سٹی پاس کے بارے میں ایک مفید ویب سائٹ

Japan Rail Pass - Order Online & Travel Japan

جاپان ریل پاس خریدنا فائدہ مند ہوگا یا نہیں، اسے اس لنک پر چیک کیا جاسکتا ہے۔

Japan Rail Pass Calculator - find out whether a JR Pass pays off

یہ پاس صرف غیرملکیوں کے لئے ہے؟ اور جاپان جانے سے پہلے خریدنا ہوتا ہے؟
 

عرفان سعید

محفلین
سُنا ہے جاپان کا ریل سسٹم دنیا کا تیز ترین ہے۔ اس میں کتنی صداقت ہے؟

بہترین ہے اور بہت زیادہ آرام دہ ہے۔
ایک زمانے میں تیز ترین ٹرین کا اعزاز اسے حاصل تھا، اب یہ اعزاز چائنا کی شنگھائی میگ لیو کو حاصل ہے۔

ربط
 

عرفان سعید

محفلین
عرفان سعید پلان کچھ رک گیا ہے۔ دھکا لگائیں؟
ٹھیک کہہ رہے ہیں زیک
ان چھٹیوں میں مہم جویانہ طبعیت کے ہاتھوں مجبور ہو کر بیک وقت کئی طرح کی اوکھلیوں میں سر دے دیا ہے۔ بالکل نت نئے تجربات کی وجہ سے دن میں دس منٹ بھی بمشکل مل پا رہے ہیں۔ ابھی چند دنوں میں چھٹیاں ختم ہوتی ہیں تو ان مہمات کو بھی تمام کرتے ہوئے واپس اس پلان کی طرف آتے ہیں
 

زیک

مسافر
ٹھیک کہہ رہے ہیں زیک
ان چھٹیوں میں مہم جویانہ طبعیت کے ہاتھوں مجبور ہو کر بیک وقت کئی طرح کی اوکھلیوں میں سر دے دیا ہے۔ بالکل نت نئے تجربات کی وجہ سے دن میں دس منٹ بھی بمشکل مل پا رہے ہیں۔ ابھی چند دنوں میں چھٹیاں ختم ہوتی ہیں تو ان مہمات کو بھی تمام کرتے ہوئے واپس اس پلان کی طرف آتے ہیں
جس رفتار اے آپ پلان پوسٹ کر رہے ہیں 2025 میں جاپان کا ارادہ رکھ لوں تو بہتر ہے
 

زیک

مسافر
ایک عجیب بات یہ نوٹ کی کہ اتنی خوبصورت سیر کی جگہ بہت سے جاپانیوں کے علم میں نہیں۔ میری لیب کے 25 جاپانیوں میں سے کسی نے بھی یہ مقام نہیں دیکھا تھا۔ گاہے بگاہے بعد میں اکثر جاپانیوں سے ملاقات ہوتی رہی لیکن سب اس مقام کی سیاحت سے بے خبر!
اور مزے کی بات یہ ہے کہ جاپان کے سفر کی ریسرچ شروع کرنے کے بعد یہ روٹ پہلی چیز تھی جو میں نے اپنی فہرست میں شامل کی
 

سید عاطف علی

لائبریرین
تبصرے کی اس لڑی کو اس لڑی کے ہر مراسلے کا سگنیچر بنا کر شامل کردیں تو کیا خیال ہے ۔کئی مرتبہ کوئی نکتہ سکرول کرتے کرتے ہی کہیں گم ہو جاتا ہے خصوصا میرے جیسے چھوٹی اور ضعیف پڑتی یاد داشت والوں کے لیے ۔:confused1:
 

عرفان سعید

محفلین
تبصرے کی اس لڑی کو اس لڑی کے ہر مراسلے کا سگنیچر بنا کر شامل کردیں تو کیا خیال ہے ۔کئی مرتبہ کوئی نکتہ سکرول کرتے کرتے ہی کہیں گم ہو جاتا ہے خصوصا میرے جیسے چھوٹی اور ضعیف پڑتی یاد داشت والوں کے لیے ۔:confused1:
اچھی تجویز ہے۔ رہنمائی فرمائیں کہ کیسے کر سکتے ہیں؟
 

سید عاطف علی

لائبریرین
اچھی تجویز ہے۔ رہنمائی فرمائیں کہ کیسے کر سکتے ہیں؟
جیسے اصل لڑی کے اولین مراسلے میں کیا ہے اسی طرح ہر مراسلے کے آخر میں ربط ڈال دیں ۔شاید یہ کافی ہوگا۔
جو مراسلے پرانے ہو چکے ہیں وہ منتظمین جانیں یا انہیں چھوڑیں ۔
 
Top