جب اردو والے ملتے ہیں : شاکرالقادری کے اعزاز میں تقریب کا احوال

شاکرالقادری

لائبریرین
محمد بلال!
اللہ آپ کو خوش رکھے۔۔۔ آپ جتنے اونچے قد کے ہیں ۔۔۔ اردو کے ساتھ اخلاص و محبت کے حوالہ سے آپ کا قدو کاٹھ اس سے بھی کہیں بلند ہے۔ میں ہمیشہ سے آپ کے کام کا معترف رہا ہوں۔ بلکہ جہان قلم ویب سائٹ کی بنیادی نوعیت کی تعمیر بھی تو آپ کے ہاتھوں ہوئی۔ پچھلے دنوں آپ کی تحریر۔۔ ۔ ۔ ۔ الف سے اردو ۔۔۔ ب سے بابا پڑھی تھی ۔۔۔ میں نے اسی وقت الف نظامی سے کہہ دیا کہ اگر بلال تقریب میں آئے تو ان سے یہ تحریر پڑھوایئے گا۔۔۔ معلوم نہیں وہ کیوں مس ہو گئی۔۔۔۔ مجھے بھی آتے ہی ادبیات کے چیئرمین صاحب کے سپرد کر دیا گیا۔۔ وہاں ان کے ساتھ بیٹھا رہا۔ محفلین کے ساتھ تقریب سے پہلے تو بات کرنے کا موقع ہی نہیں مل سکا۔ تقریب کے بعد البتہ دو بزرگوں افتخار اجمل بھوپال اور تلمیذ کے ساتھ باتیں ہوتی رہیں جناب افتخار اجمل بھوپال کی تمنا مختصرلیکن تمہید طولانی تھی بد اخلاقی ہوتی اگران کو چھوڑ کر دوسری جانب متوجہ ہوتا۔ کوشش تو کرتا رہا ہوں کہ سب سے ملاقات رہے لیکن اتنی عزت افزائی کے بعد یقینا میں بہت زیاد خوش اور مسرور تھا اور اسی عالم کیف میں اگر کچھ غلط ہوگیا تو اسے میں بھول یا خطا جانیئے گا۔ یقینا اس میں ارادہ کی کوئی کارفرمائی نہ تھی۔ مجھے خود بعد میں بہت زیادہ احساس ہوا کہ شاید بلال میرے رویہ کو کسی ناراضگی پر محمول کرے۔ لیکن واللہ ایسا نہیں ہے۔ مجھے اگر ابن سعید کی طرح قدرت کلام حاصل ہوتی اور بیان و منطق پر عبور ہوتا تو میں بہت ساری وجوہات اور عذر بیان کر سکتا۔ لیکن حقیقت تو یہی ہے کہ واقعی میں آپ کی جانب توجہ نہ دے پایا اور یہ میری بھول چوک یا سہو ہے۔ اس میں ارادہ قطعا نہیں تھا۔میں اس بھول چوک کے لیے آپ سے براہ راست معافی کا خوستگا ہوں۔ امید ہے کہ در گزر کیجئے گا۔ آپ نے تقریب کی روداد بہت احسن انداز میں لکھی ہے جزاک اللہ خیرا۔۔۔۔ میرا مقصد مرزا جمیل احمد صاحب پر تنقید کرنا ہرگز نہیں تھا۔ انہوں نے گوکہ تجارتی بنیادوں پر کام کیا لیکن بہرحال اردو زبان کو اس سے بہت فائدہ ہوا ۔ پھر میں نے اپنی گفتگو میں جناب فاروق سرور خان کے حوالے سے یہ بھی بتایا تھا کہ تازہ ترین اطلاع کے مطابق اب مرزا صاحب بھی اپنے ترسیموں کو عام کرنے کی اجازت دے چکے ہیں۔۔۔ اس لیے اب جمیل نوری نستعلیق کے استعمال پر بھی کوئی قدغن باقی نہیں رہی۔ البتہ مرزا صاحب کے صاحبزادے نے تاج نستعلیق خریدنے کی خوہش ظاہر کی تھی جس کے جواب میں میں نے انہیں بتا دیا تھا کہ اگر اس کی عوامی ریلیز کو روکنے کی شرط عائد کی گئی تو مجھے یہ قبول نہیں ہوگی۔ سو اس طرح یہ معاملہ ختم ہو گیا۔ اسی طرح ان پیج والے (پاکستان میں ان پیج کے ڈیلر رحمان گرافکس والے اقبال صاحب) کا کہنا بھی یہی تھا کہ عوامی ریلیز کی صورت میں ہم اسے نہیں خریدیں گےسو یہ معاملہ ختم ہو گیا۔
آپ کی روداد بہت خوبصورت ہے۔ میں شکرگزار ہوں کہ آپ نے اتنی محبت کا اظہار کیا جمالیات کا (شاکرالقادری نمبر) آپ کو نہیں ملا مجھے دکھ ہے میں شرمندہ ہوں اور اس کا ازالہ آپ کو بذریعہ ڈاک ارسال کر کے کرونگا:
حضرت نے اپنے بیٹے فیضان کو آواز دی اور اسے کہا کہ میری کتاب جمالیات کے جتنے نسخے باقی بچے ہیں وہ فلاں، فلاں اور فلاں کو ایک ایک دے دو۔ شاکر صاحب جس جس کی طرف اشارہ کرتے میں مڑ کر ادھر دیکھتا اور سوچتا کہ اگلا نام میرا ہی ہو گا، مگر ایسا نہ ہوا۔ ابھی میں ان کے پاس ہی کھڑا تھا کہ وہ کتابوں کا کہنے کے بعد کسی اور جانب متوجہ ہو گئے۔ مجھے حیرانی ہوئی کیونکہ انٹرنیٹ کی دنیا میں جس پہلے شخص کو میں ملنا چاہتا تھا وہ شاکرالقادری صاحب ہی تھے مگر آج ملاقات ہوئی تو گپ شپ نہ ہو سکی۔
 

علی خان

محفلین
بلال جناب واقعی میں اپکے الفاظ کا چناؤ بہت ہی زبردست ہے۔ اورالفاظ کی روانی کی تو بات ہی الگ ہے۔ میری طرف سے مبارک باد قبول کیجئے۔
 
مجھے اگر ابن سعید کی طرح قدرت کلام حاصل ہوتی اور بیان و منطق پر عبور ہوتا تو میں بہت ساری وجوہات اور عذر بیان کر سکتا۔
چاچو جانی! دو ہفتے سے زیادہ ہو گئے ہیں اور ابھی آپ کا پیغام ہمارے ان باکس میں غیر خواندہ کیفیت میں موجود ہے کیوں کہ ابھی اس کا جواب باقی ہے۔ یہ ہمارا طریقہ کار ہے کہ ان باکس میں کوئی چیز غیر خواندہ نہیں رکھنا چاہتے اور جس پیغام کا جواب نہ دیا ہو اس کو اس حالت میں رکھتے ہیں کہ جواب دینے سے نہ رہ جائے۔ اب تک جواب نہ لکھنے کا سبب کچھ تو وقت کی قلت اور کچھ اس بات کا خیال جس کا اظہار آپ نے یہاں کیا۔۔۔ :) :) :)
 

بلال

محفلین
بہت اچھا لکھا ہے۔ مزاہ آگیا!
بہت شکریہ جناب۔
بلال جناب واقعی میں اپکے الفاظ کا چناؤ بہت ہی زبردست ہے۔ اورالفاظ کی روانی کی تو بات ہی الگ ہے۔ میری طرف سے مبارک باد قبول کیجئے۔
پسند کرنے اور اتنی زیادہ حوصلہ افزائی کرنے کا بہت بہت شکریہ۔
بہت عمدہ طرز تحریر ہے۔ ماشاءاللہ۔۔۔

اللہ عزوجل مزید برکت عطا فرمائے۔۔۔
شکریہ جناب۔ اللہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھے۔۔۔آمین
 

بلال

محفلین
محمد بلال!
میں اس بھول چوک کے لیے آپ سے براہ راست معافی کا خوستگا ہوں۔
آپ کی روداد بہت خوبصورت ہے۔ میں شکرگزار ہوں کہ آپ نے اتنی محبت کا اظہار کیا جمالیات کا (شاکرالقادری نمبر) آپ کو نہیں ملا مجھے دکھ ہے میں شرمندہ ہوں اور اس کا ازالہ آپ کو بذریعہ ڈاک ارسال کر کے کرونگا:
سب سے پہلے تو عرض ہے کہ حضرت یہ معافی اور شرمندہ جیسی باتیں نہ کریں۔ کہاں آپ جیسا بزرگ اور کہاں مجھ جیسا گنہگار۔ اب تو مجھے اپنے اس متعلق لکھے ہوئے پر افسوس ہونے لگا ہے۔ ہم یہ جو آج داد وصول کرتے پھر رہے ہیں یہ سب آپ جیسے استادوں کی دعاؤں، حوصلہ افزائی اور محبت کا نتیجہ ہے۔ ورنہ میں اس قابل نہیں تھا۔
روداد پسند کرنے کا بہت بہت شکریہ۔ باقی یوں تو ”جمالیات“ کا ایک نسخہ میں نے ”چپکے چپکے ہتھیا“ لیا تھا:) مگر محمد اصغر صاحب (تلمیذ) کو نہیں ملا تھا تو انہیں دے دیا۔ باقی واپس آتے ہوئے الف نظامی صاحب نے ذمہ داری قبول کی تھی کہ آپ (بلال) کو میں ایک نسخہ آٹو گراف کے ساتھ منگوا کر بھیجوں گا۔ نظامی صاحب نے اسی وقت کسی کو فون بھی کیا اور اس کے ذمہ یہ کام لگایا۔
مزید حضرت اگر مجھ سے کوئی غلطی ہوئی ہو تو میں بہت بہت معذرت چاہتا ہوں۔ آپ ہمارے بزرگ ہیں۔۔۔
اللہ تعالیٰ آپ کو لمبی عمر اور مکمل صحت دے، تاکہ آپ یونہی اردو کے لئے کارنامے کرتے رہیں۔۔۔آمین
 

شاکرالقادری

لائبریرین
آپ کا شکریہ کہ آپ ناراض نہیں ہیں دراصل نسخے کم پڑ گئے تھے۔ اور تقسیم کرنے والا فیضان تھا۔۔ میں نے اسے کہہ تو دیا تھا کہ تمام کے تمام تقسیم کر دو۔ لیکن پھر بھی دس نسخے پندرہ لوگوں کو تو نہیں مل سکتے تھے ناں :) سو تقریب میں شامل افراد میں سے کوئی اور بھی رہ گیا ہو تو نشاندہی کیجئے گا میں بھیج دونگا۔
 

محمد وارث

لائبریرین
بہت شکریہ وارث بھائی۔ محترم کیا یہ ہمارے نام کے ساتھ ”صاحب“ لکھنا ضروری ہے؟ میں نے نوٹ کیا ہے کہ آپ جب بھی مجھ سے مخاطب ہوتے ہیں تو صاحب لکھتے ہیں۔ حضرت ایسا نہ کیا کریں۔

جی یہ بس عادت سی ہے کہ دوستوں کو اسی طرح مخاطب کرتا ہوں :)
 

شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ شمشاد بھائی۔ ویسے میں نے ایک بات تحریر میں نہیں لکھی۔ وہ یہ کہ جب آپ کا ذکر خیر ہوا اور ساجد بھائی نے آپ کا نام لیا ”شمشاد بھائی“۔ تو مجھے مذاق سوجھا، میں نے کہا ارے ٹھہرو بھائی پہلے یہ تو بتاؤ کہ شمشاد بھائی ہے یا بہن؟ اس کے بعد اگلی بات کرنا۔ :) ساجد بھائی بولے ارے صرف شمشاد ہے اس لئے شمشاد بھائی ہی ہے اور اگر شمشاد بھائی ”شمشاد بیگم“ لکھتے تو پھر یقیناً بہن ہوتی۔ :) باقی انہوں نے تصدیق کی کہ میری ان سے فون پر بات ہوئی ہے۔ میں نے کہا فون کو چھوڑو، یہ بتاؤ کہ کیا کوئی آج تک انہیں ملا ہے؟
جی بلال بھائی فون پر تو کئی ایک اراکین سے بات ہو چکی ہے اور سعود بھائی سے بالمشافہ ملاقات ہو چکی ہے۔ اس کے علاوہ دو اور اراکین ہیں تیلے شاہ اور فریب، یہ اب غیر فعال ہو چکے ہیں، ان سے ملاقات ہو چکی ہے۔ عنقریب نایاب بھائی سے ملاقات ہونے والی ہے۔
 
بلال بھیا!
بہت خوبصورت، شاکر القادری صاحب کا کام واقعی قابل تعریف ہے۔
یقیناً اس طرح کی تحریر سے ان کی حوصلہ افزائی ہوئی ہو گی۔
اللہ تعالیٰ ان کو مزید برکتیں عطا کرے۔ آمین!
 
شعیب بھیا اتنا چھوٹا کیوں لکھ ڈالا:)
پڑھنے کے لیے اپنی عینک نکالنا پڑی۔
نیٹ کی کارستانی ہے، ویب سائٹ پوری طرح لوڈ نہیں ہو رہی تھی چنانچہ نوٹ پیڈ میں لکھ کر کاپی پیسٹ کیا تو اتنا چھوٹا پیسٹ ہوا۔ o_O
 
Top