جب رن پڑا تو کتنی نقابیں اتر گئیں . .

محمداحمد

لائبریرین
کی وجہ سے عارفانہ :عافانہ " ہوگیا اور اسی سے تحریک پا کر زہن میں یہ جملہ بن گیا کے اب "تجاہل عافانہ" میں ہی عافیت ہے . . . :D

:)
ویسے ہم نے تو ایک ہی لفظ چوتھی بار ایک ہی انداز میں لکھنے پر نشاندہی کی تھی۔ ناقص املا کی ریٹنگ اس لئے پاس نہیں کی کہ وہ تاحال منفی گنی جاتی ہے۔

بہرکیف!اب ان بے کار کی باتوں میں دھاگہ مزید خراب کرنے سے بہتر ہے کہ چپ سادھ لی جائے۔ :)
 
فاخر رضا

محفلین
جہاں تک اشعار کا تعلق ہے ان پر کوئی رائے نہیں ہے. اس طرح کی بھی ریٹنگ ہونی چاہیے. مثلاً نو کمینٹ
 
محمداحمد

لائبریرین
بات ہماری اونچی ہر ایک بات میں رہے
ہم خود پسند لوگ حصار ذات میں رہے
جب رن پڑا تو کتنی نقابیں اتر گئیں
محفل میں کتنے لوگ میری گھات میں رہے

اصلاح کا کام تو آپ جانیں یا اساتذہ !

میں صبح پہلے شعر کے حوالے سے یہ تجویز دینا چاہ رہا تھا اور ساتھ میں رائے بھی لیکن باوجوہ اُسے حذف کر دیا تھا۔ پھر فاخر میاں آگئے اور بات اُسی رُخ پر چل نکلی جس سے میں نے احتراز برتا تھا۔ بہرکیف اب لکھ رہا ہوں۔

اونچی ہماری بات ہر اِک بات میں رہے
ہم خود پسند تھے قید اپنی ذات میں رہے
جب رن پڑا تو کتنی نقابیں اتر گئیں
محفل میں کتنے لوگ میری گھات میں رہے
 
اکمل زیدی

:applause: اعلیٰ ...سر جی ...آپ نے تو مس خام کو کندن بنا دیا
 
سید عاطف علی

لائبریرین
اصلاح کا کام تو آپ جانیں یا اساتذہ !

میں صبح پہلے شعر کے حوالے سے یہ تجویز دینا چاہ رہا تھا اور ساتھ میں رائے بھی لیکن باوجوہ اُسے حذف کر دیا تھا۔ پھر فاخر میاں آگئے اور بات اُسی رُخ پر چل نکلی جس سے میں نے احتراز برتا تھا۔ بہرکیف اب لکھ رہا ہوں۔

اونچی ہماری بات ہر اِک بات میں رہے
ہم خود پسند تھے قید اپنی ذات میں رہے
جب رن پڑا تو کتنی نقابیں اتر گئیں
محفل میں کتنے لوگ میری گھات میں رہے
یہاں بھی تھے زائد رہ گیا شاید۔ محمد احمد بھائی۔
 
محمداحمد

لائبریرین
یہاں بھی تھے زائد رہ گیا شاید۔ محمد احمد بھائی۔

درست کہا!

صبح سے شام تک آتے آتے مصرعہ بدل گیا۔ :)

"تھے" کی ضرورت ہی نہیں ہے۔

اونچی ہماری بات ہر اِک بات میں رہے
ہم خود پسند قید اپنی ذات میں رہے
جب رن پڑا تو کتنی نقابیں اتر گئیں
محفل میں کتنے لوگ میری گھات میں رہے
 
اکمل زیدی

محفلین
بری بات ہے زیدی صاحب، جب آپ کوئی چیز پبلک فورم پر پیش کر دیتے ہیں‌ تو پھر ہر کسی کو حق حاصل ہو جاتا ہے کہ اس پر جیسا چاہے تبصرہ کرے۔ :)
جی ..وارث بھائی ...بہتر:unsure: ..وہ تو یوں ہی مذاق میں کہا.....آپ تو جانتے ہیں میری عادت . . . :D
 
Top