جب رن پڑا تو کتنی نقابیں اتر گئیں . .

آپ معاملے سے برطرف ..صرف شاعری پر ہی بات کرتے تو مناسب تھا . . .
میرے نزدیک مناسب یہی تھا کہ شاعری پہ بات کروں اور میں نے کی بھی لیکن قبلہ میں معاملات کی الجھن میں نہ ہی پڑنا چاہتا ہوں اور نہ ہی پڑ سکتا ہوں کیونکہ سوائے میرے اس جہاں میں سب صحیح ہیں۔ اور پھر ناراضگیاں لے کر منانے کی ہمت نہیں مجھ میں۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
واہ واہ ! اکمل بھائی!! مجھے یاد نہیں کہ اس سے پہلے کبھی آپ کا کلام دیکھا ہو! خوشگوار حیرت ہوئی !! بہت خوب!
اس پر احباب سیر حاصل گفتگو کرچکے ہیں ۔بس ایک بات اور! دوسرے شعر میں رن اورمحفل کا ربط کچھ بن نہیں رہا ۔ اسے اور دیکھ لیجئے ۔
 
اکمل زیدی

محفلین

...بہت .. بہت نوازش ظہیر بھائی . . . . اساتذہ گان نے بھی یہی رخنہ پکڑا اور تصحیح بھی کردی مگر . .. اب اپنی چیز پر اپنا اختیار نہیں رہا کے اسے صحیح کردوں ... اب یہ تبدیلی ارباب اختیار کے ہاتھ میں ہے ...:)
 
اکمل میاں اصلاح سخن؟ بھئی ماشاءاللہ ... امید تو یہی تھی آپ سے کہ جلدی کہنے لگیں گے اور بہت اچھا کہا کریں گے.
 
Top