جب عمر بھر نہ آئیں نبھانی محبتیں۔۔۔ محمد بلال اعظم

محمد بلال اعظم

لائبریرین
علالت کے دوران لکھی گئی غزل۔۔۔ شاید کسی قابل ہو

جب عمر بھر نہ آئیں نبھانی محبتیں
پھر کیا کسی پہ ہم نے لُٹانی محبتیں

اب شب بخیر زندگی، پھر رات ہو گئی
اور یاد آ رہی ہیں پرانی محبتیں

اب نفرتوں کی آگ میں جلنے لگا ہے دل
اب کیا کسی سے ہم نے بڑھانی محبتیں

تازہ رفاقتوں سے اب اکتا گیا ہوں میں
پھر ڈھونڈنے لگا ہوں پرانی محبتیں

یہ کس خرامِ ناز کی آمد ہے شہر میں
جو پڑ رہی ہیں ہر سو بچھانی محبتیں

اک گلشنِ بہار کا میں معمار ہوں بلال
میراث میری ہے مرے جانی، محبتیں

(محمد بلال اعظم)

 

نایاب

لائبریرین
واہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہ
بہت خوب کہی ہے غزل
بہت سی دعاؤں بھری داد
اللہ سوہنا آپ کو صحت کاملہ و عاجلہ سے نوازے آمین
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
اب شب بخیر زندگی، پھر رات ہو گئی
اور یاد آ رہی ہیں پرانی محبتیں

واہ منے۔۔۔ بہت ہی عرصہ بعد نظر آئے ہو۔
بہت خوبصورت غزل ہے۔۔۔ اللہ کرے زور سخن اور زیادہ۔۔۔ بہت سی داد قبول کرو۔۔۔
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین

محمد بلال اعظم

لائبریرین
اب شب بخیر زندگی، پھر رات ہو گئی
اور یاد آ رہی ہیں پرانی محبتیں

واہ منے۔۔۔ بہت ہی عرصہ بعد نظر آئے ہو۔
بہت خوبصورت غزل ہے۔۔۔ اللہ کرے زور سخن اور زیادہ۔۔۔ بہت سی داد قبول کرو۔۔۔
قبلہ آپ کا حسنِ نظر ہے۔ سلامت رہیے۔
بس کچھ تعلیمی مصروفیات بڑھ گئی تھیں، اب کچھ سکون ملا ہے تو پھر آ گیا ہوں میں :)
 

محمداحمد

لائبریرین
واہ واہ واہ

ماشاءاللہ ۔۔۔! لاجواب غزل کے ساتھ آئے ہیں بلال بھائی ۔۔۔۔!

دل کی اتھاہ گہرائیوں سے بہت ساری داد اپنے چھوٹے بھائی کے لئے۔ :)
 

محمداحمد

لائبریرین
مزے کی بات دیکھیے، آج صبح دفتر آتے ہوئے آپ کے بارے میں سوچ رہا تھا کہ آپ نے تو بالکل محفل میں آنا ہی بند کردیا۔

آپ کو کیسے ہلایا جُلایا جائے۔ :)

محفل میں مشاعرے کا انعقاد ہوا چاہتا ہے جناب کی شرکت باعثِ صد افتخار ہوگی۔ :) (کھانا وانا گھر سے کھا کر آئیے گا۔ :) )
 
آخری تدوین:

فرحت کیانی

لائبریرین
واہ. واہ. بہت خوب. آپ تو پکے شاعر بن گئے ہیں بلال. کیا خوب لکهتے ہیں ماشاءاللہ.
اللہ کرے زور قلم اور زیادہ!
 
Top