جب میں چھوٹی تھی نا ۔

ناعمہ عزیز

لائبریرین
بالکل متفق:)


مجھے شروع میں لگا تھا ایسا لیکن اب یہ خیال بالکل بدل گیا کہ آپ غصے والی ہیں:)
آپ تو ماشاءاللہ بہت اچھی طبیعت کی ہیں بھلے تھوڑی جذباتی ہی سہی:)

آپ بہنوں میں سب سے بڑی ہیں نہ؟
پھر بھی آپ کی چھوٹی بہنیں آپ کا مزاق بنا لیتی ہیں اور آپ پہلے تو کچھ غصہ کرتی ہوں برائے نام اور پھر جذباتی آکر شاید آپ کی آواز رونے والی ہوجاتی ہو:grin:
برا مت مانئے گا یہ ہم نے بس اپنی عادت کے مطابق آپ پر اپنی شخصیت شناسی کا رعب جھاڑنے کی کوشش کی ہے:):)

ہاں جی بہنو ں میں بڑی ہوں مگر میں مذاق کا مائنڈ نہیں کرتی مگر پھر بھی چھوٹوں کا رعب زیادہ رہتا ہے :)
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
ناعمہ بہن آداب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جب ہم چھوٹے تھے نا ۔۔۔۔۔۔ تو سچ ہم جھوٹے بھی نہیں تھے
مگر آج دوغلے پن کی ردا ایسی اوڑھ بیٹھے ہیں کہ نوکری، محبت، رشتوں
سب میں جھوٹ کی ملاوٹ عام کرتے گئے اور اب تو ایسا ہے کہ اپنے
آپ پر بھی جھوٹ ہی کا گمان ہوتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔

ایک بہترین تحریر جس نے بہت سی باتیں ، یادیں تازہ کر دیں اور یہ ہی
اس پیاری سے تحریر کی کامیابی کہ پچپن کو بچپن میں لے گئی ۔۔۔۔۔۔

عمدہ تحریر کو پڑھتے ہوئے اپنی کہی کچھ لائین یاد آگئیں
امید ہے گوارا فرمائیں گے احباب


ابھی ہمنوا ، ابھی اجنبی
یہ ہی مختصر سی ہے زندگی
یونہی کل سی بات لگی مجھے
دبے پا جو عمر گزر گئی


اللہ آباد و بے مثال رکھے آپکو ۔۔۔۔۔۔۔ آمین

آمین
بچپن اپنی تمام تر سچائیوں کی وجہ سے ہی تو اچھا لگتا ہے بھیا ، ہمارا اصل وہی ہے اور ہم خود پر دھوکے ، جھوٹ ، منافقت کے جتنے بھی پردے اوڑھ لیں اپنا اصل نہیں بھولتے اس کی طرف لوٹنا چاہتے ہیں مگر معاشرے میں پھیلی گند کی دلدل ہمیں اپنے اندر کھینچتی ہی چلی جاتی ہے اور پھر ذہن کے کسی کونے بچپن یاد بن جاتا ہے جو فرصت کے لمحات میں حسرت بن کر زبان پر بھی چلا آتا ہے :)
 
Top