صلیبی جنگوں کے دوران فرانس کا ہر دل عزیز کنگ رچرڈ لائن ہارٹ قید ہو کر جب صلاح الدین ایوبی کے سامنے پیش ہوا تواس نے صلاح الدین ایوبی سے کہا کہ وہ اس کو عیسایئت کی طاقت دکھا نا چا ہتا ہے اس کے کہنے پر سلطان نے ایک فولادی سرئیے کو دو سٹولوں کے درمیاں کسسوایا اور رچرڈ لائن ہارٹ نے تلوار کے ایک ہی وار سے اس کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا اور مڑ کر صلاح الدین ایوبی سے کہا یہ عیسایئت کی طاقت ہے یہ طاقت کا ایسا مظاہرہ تھا کے دربارمیں خاموشی چھاگئی ہر شخص حیران تھا کہ سلطان اس کا کیا جواب دے گا سلطان نے اپنے رومال(جو خالص ریشم کا تھا)کو ہوا میں اچھالا اور تلوار گھمائی اور رومال برابر دو ٹکڑوں میں کٹ گیا صلاح الدین ایوبی مڑا اور رچرڈ لائن ہارٹ سے کہا کہ یہ اسلام کی نفاست ہے یاد رہے کے تلوار سے رومال کو کا ٹنا تقریبا نا ممکن ھے