مدت العمر سے اس دھاگہ میں کوئی نیا قانون شامل نہ ہوا تھا۔ لیکن گزشتہ کچھ عرصہ سے تعارف کے درجہ میں ایک نئے اصول کی کمی شدت سے محسوس کر رہا تھا۔ احباب کی طرف سے اس کو قبولیت کا شرف حاصل ہو تو اس کو اصل مراسلے میں تدوین کر کے شامل کیا جا سکتا ہے۔

تعارف پیش کرنے کے لیے ایک اضافی ہدایت:
اگرچہ آپ نئے ہیں۔ اور بالکل ہی نئے ہیں۔ یعنی کہ ہمارا یہ ماننا ہے کہ آپ نئے ہیں اور ہم آپ کو بالکل نہیں جانتے۔ نہ پہچانتے۔ اس کے باوجود اپنے تعارفی دھاگے میں اس بات کا اظہار ضرور کیجیے کہ امید ہے بقیہ محفلین کو ہماری آمد ناگوار نہیں گزرے گی۔
اور ہماری کسی دوسرے محفلین سے مماثلت محض اتفاقی ہو گی۔
 
ویسے ہی اتنی تعریف ہو چکی ہے قوانین کی۔ قوانین پڑھ کر جو داد دینے کی خواہش پیدا ہوئی تھی، ساتویں صفحہ تک معدوم پڑ چکی ہے۔
لہٰذا پھیکی داد پر گزارا کریں۔
بھئی بہت خوب۔
 

فرقان احمد

محفلین
السلام علیکم!
آپ کی بدقسمتی اور اردو محفل کی انتہائی خوش قسمتی ہے کہ آپ نے یہ فورم جوائن کر لیا ہے۔ چونکہ آپ ایک انتہائی علمی و ادبی شخصیت ہیں۔ اور آپ ہی وہ گائے ہیں جنہوں نے اردو کی دنیا کو اپنے سینگوں پر اٹھا رکھا ہے۔ لہذا اراکین کا آپ کو جاننے کا شوق آپ کو کسی پل چین سے نہیں بیٹھنے دے گا۔ اور یہ جابجا آپ کے تعارف کے مشاق نظر آئیں گے۔ گرچہ اس تعارف لکھنے کے عمل میں آپ کے سینگ ہلنے سے دنیائے اردو میں زلزلہ آنے کا غالب امکان ہے۔
آپ نئے ہیں، اردو کے لیے نہیں۔ بلکہ محفل کے لیے۔اور سب جانتے ہیں کہ محفل آپ ہی کے دم سے ہے۔ دم کو زبر کے ساتھ ہی پڑھیں۔ لہذا آپ جب بات کریں گے تو وہ قانون بن جائے گی۔ اس لیے ضروری ہے کہ آپ جو بھی بولیں بنا سوچیں سمجھے بولیں۔ یہاں ذیل میں آپ کے لیے تعارف پیش کرنے اور عمومی گفتگو کے لیے چند انتہائی غیر ضروری ہدایات لکھ رہا ہوں۔ ویسے تو آپ کی عملی شخصیت نے ایک نظر میں بھانپ لیا ہوگا کہ نیچے اس نے اپنے بےربط جملوں سے کیا کچھ کہنے کی کوشش کی ہوگی۔ لیکن پھر بھی میری التجا ہے کہ کڑوا گھونٹ سمجھ کر، طبع پر بار سمجھ کر یا کوئی ادب کے قوانین سے بالکل نابلد تحریر سمجھ کر ان کالے اصولوں پر نظر کیجیے۔ غلطیاں مت نکالیے۔ یہ اصول مرقع غلطی ہیں۔ ہاں آپ اس میں اضافہ کرنا چاہیں تو دل کی سیاہیوں سے آپ کا شر مقدم ہے۔

تعارف پیش کرنے کے لیے ہدایات:
  • سلام کرنا ایک روایت ہے۔ سو طرز کہن سے نجات پائیں۔ تعارف میں سلام وغیرہ کی ضرورت نہیں ہوتی۔ سیدھا مدعا پر آئیں۔
  • اگر آپ غیر شادی شدہ ہیں۔ تو یہ بات پہلی سطر میں لازما واضح کر دیں۔ اس بات کے لیے رنگ الگ استعمال کریں۔ سرخ بہتر ہے۔ اور فانٹ سائز بھی بڑا استعمال کرنا ہی مناسب ہوگا۔
  • آپ کی ماں کے بقول آپ شہزادے ہیں۔ سو عین ممکن ہے کہ شہر کی تمام لڑکیاں آپ پر جان چھڑکتی ہوں۔ تاکہ آپ تازہ رہیں۔ اس کے لیے اگر آپ اپنا برقی پتا غیر شادی شدہ کے اعلان والی سطر کے فورا بعد لکھ دیں۔ تو افادیت بڑھ جائے گی۔
  • اپنےذاتی کوائف و رہائش کے بارے میں زیادہ بتانے کی ضرورت نہیں ہے۔ جو لوگ آپ جیسی علمی ہستی سے واقف نہیں۔ ان کے مقدر میں لاعلمی کے اندھیرے ہی رہیں تو بہتر ہے۔
  • اپنی علمی قابلیت کا بالکل تذکرہ مت کریں۔ آپ کے تعارفی دھاگے کا لفظ لفظ آپ کے علم کے میدان پر سورج ہونے کا غماز ہے۔ پھر بھی کوئی ضد کر بیٹھے تو انتہائی گنجلک الفاظ میں بتائیں۔ اور کوشش کریں کہ سب سچ نہ ہو۔
  • تعارف کرائیں نہ کرائیں اپنے اشعار سے ضرور مستفید فرمائیں۔ ادب صرف شاعری ہی کا تو نام ہے۔ (صرف شاعروں کے لیے )

اردو محفل کے قواعد و ضوابط 2006 میں لکھے گئے تھے۔ قدیم ہونے اور جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ نہ ہونے کی وجہ سے اراکین کی اکثریت ان پر عمل پیرا نہ تھی۔ سو راقم الحروف نے ان کو جدت دی تاکہ ان کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیاجا سکے۔ اور ان کی عملی شکل بھی دیکھنے میں آسکے۔

عمومی قیود وضحک:
  • آپ ایسا کوئی بھی مواد ارسال نہ کریں۔ جس سے کسی کی دل آزاری کا خدشہ نہ ہو۔ بلکہ جہاں تک ممکن ہو سکے۔ اس کارخیر میں حصہ لیجیے۔ لوگ آپ کی علمی قابلیت کے سامنے ایک تنکے کی طرح ہیں۔ ان کی رائے اور ان کا ارسال کردہ مواد سب بیکار ہے۔ ایسے لوگوں کو روکنے کا بہترین حل ان کی طبیعت صاف کرنا ہی ہے۔ سو بےدھڑک دل آزاری کیجیے۔
  • آپ نے وہ مثال تو سنی ہوگی کہ لاتوں کے بھوت ہاتھوں سے نہیں مانتے۔ سو بلاوجہ تو ایک طرف وجہ کے ساتھ بھی کسی سے خوش اخلاقی سے بات نہ کیجیے۔ ایسے تمام مراسلات جو کسی بھی گالی یا دھمکی سے خالی ہوں۔ اثر نہیں رکھتے۔ سو خوب دل کی بھڑاس نکالیے۔ اس کو اپنے ہی گھر کا مہمان خانہ سمجھیے۔
  • اگر آپ کو کسی رائے سے اختلاف ہے۔ یا کسی کم ذات نے آپ کی عالمانہ رائے سے اختلاف کی جسارت کی ہے۔ اس کو ناکوں چنے چبوا دیں۔ گفتگو کا رخ سیدھا اس کی ذات پر لائیں۔ اور اس کے خاندان کی سات پشتوں کو بےنقاب کر دیں۔ یقین مانیے کہ اعلیٰ ظرفی دنیا میں ایک تخیل سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔ سو اگر کوئی ناصح بننے کی کوشش کرے۔ تو اس کو ناصح سے نفرت پر اکساتے اشعار سنا کر اپنے علم دوست ہونے کا ایسا ثبوت دیجیے۔ جس کی استنادی حثیت ہر شک و شبہ سے بالا تر ہو۔
  • عزت لو اور عزت دو جیسے فرسودہ محاورات صرف کتابوں میں ملتے ہیں۔ ڈنڈے اور گالیوں کے زور پر عزت کروائیے۔
  • جملہ حقوق محفوظ ہونے کا جملہ علم پر بندش کا ایک طریقہ ہے۔ سو کسی بھی کاپی رائٹ کی کبھی پرواہ مت کیجیے۔ جو دل کرتا ہو ارسال کیجیے۔ علم پھیلائیے۔ یہ سب پھندے علم کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔
  • جس حد تک ممکن ہو کبھی اصل ارسال کرنے والے کا حوالہ مت دیجیے۔ اس سے ماحول خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔بلکہ دیگر شاعروں و ادیبوں کی تخلیقات کو اپنے نام سے پیش کیجیے۔ اور اگر کوئی کوتاہ بین آپ کو ادبی سرقے کی ملامت کرنے لگے۔ تو اس کےسامنے دل آزاری کے حوالے سے قرآن و سنت کے احکامات بیان کیجیے۔ یاد رکھیے کہ ایسی اکثر روایات بمعہ ترجمہ آسانی سے دستیاب ہیں۔ آپ کو اپنی عربی سے کم شناشائی کا غم نہیں ہونا چاہیے۔
  • یاد رکھیے کہ قرآن و احادیث پیش کرنے کے لیے خود کا ان پر عمل پیرا ہونا ضروری نہیں۔ سو بےدھڑک روایات پر روایات نقل کیجیے۔ اور اپنے عین اسلامی ہونے کا ثبوت رواداری اور تحمل جیسی غیر اسلامی روایات کی دھجیاں اڑا کر دیجیے۔
  • یہ بات یاد رکھیے کہ سب سے مزیدار اور چسکے دار مباحث مسلک وفرقے کی بنیاد پر ہوتے ہیں۔ سو جس حد تک ممکن ہو ان کا پرچار کیجیے۔ رسد کی خاطر پریشان مت ہوئیے۔ آپ جیسے علم دوستوں نے انٹرنیٹ ان دلائل سے بھر رکھا ہے۔ سو بس وہاں سے نقل کرتے آئیے۔ حسب ضرورت دوسروں کو کافر قرار دیتے رہیے یا ملعون۔ اور مسلکی ترویج میں خاطر خواہ حصہ ڈال کر عنداللہ ماجور ہوئیے۔ یعنی مذہب کی خدمت کے ساتھ ساتھ عاقبت بھی سنور جائے گی۔
  • یہاں آپ کو احباب ملیں گے جو آپ کو کہیں گے کہ محفل کا کوئی مذہب نہیں۔ لیکن یہ مت بھولیے کہ محفلین کا ہے۔ سو گاہ گاہ لوگوں کے لیے مختلف عقائد کا تعین کرتے رہیے۔ یاد رکھیے کہ اسلام صرف اہل ہند اور خاص طور پر صرف اور صرف پاکستانیوں کا مذہب ہے۔ لہذا اگر کوئی اور دعوا کرے تو اس کو خوب رسوا کیجیے۔ اور اس کو یہودی، عیسائی، پارسی، دہریہ یا پھر فری میسن اور اس جیسے دیگر گروپس کی اعزازی رکنیت سے نوازتے رہیے۔
  • اپنے مطلب کی بات کے لئے " یہ مت دیکھو کہ کون کہہ رہا ہے بلکہ یہ دیکھو کہ کیا کہہ رہا ہے" اور اختلاف کے لیے "ان کی کسی بھی بات سے خیر کا شاید ہی کوئی پہلو نکلے" جیسے محاورات کا ازبر ہونا نہایت ضروری ہے۔
  • جو موضوع پسند نہ ہو۔ اس کو برباد کر دیجیے۔ آخر کسی کو حق ہی کیا ہے کہ ایسا موضوع شروع کرے۔ جو کہ آپ جیسی علمی ہستی کو پسند نہیں۔ سو اس موضوع میں بھرپور کوشش سے ادھر ادھر سے مواد لا کر شامل کیجیے۔ بحث کو ہمیشہ ذاتی رخ دیجیے۔ اور اگر انتظامیہ کا کوئی رکن آپ کو روکنے کی جرات کرے۔ تو اس کو جانبدار اور منافق جیسے چھوٹے القابات دینے سے گریز نہ کیجیے۔ یقین مانیے ان القابات کے حصول کے لیے انتظامیہ دن رات کوشاں ہے۔
  • اگر کبھی احساس ہو کہ بحث مثبت رخ پر جا رہی ہے۔ اور بحث برائے بحث نہیں رہی تو ایسے دھاگوں میں مت جائیے۔ بلکہ ان لوگوں کو فارغ اور جاہل کہنے میں رتی بھر تامل مت کیجیے۔ یہ سوچیے کہ آپ کی رائے کے بغیر کوئی بھی علمی بحث کسی مثبت نتیجے پر کیسے پہنچ سکتی ہے۔
  • اگر کوئی گستاخ آپ کی علمی و ادبی کاوشوں پر اعتراض کی جرات کرے۔ تو اس کے منہ نہ لگیں۔ بلکہ قالو سلاما اور جواب جاہلاں جیسی زبان زد عام باتوں کا استعمال کریں۔
  • ایسا کوئی مراسلہ یا دھاگا جو کہ آپ دیگر اراکین یا محفل کی شان کے مطابق نہ پائیں۔ اس کے بارے میں انتظامیہ کو بتانے کی ضرورت نہیں۔ آپ کون سا بولنا یا لکھنا نہیں جانتے۔ بس اوقات یاد دلا دیجیے ان لوگوں کو۔ اور ان کو دلائل و دیگر اراکین کے بارے میں رواداری ذرا انتہائی سخت لہجے میں سمجھائیے۔ جہاں ضرورت ہو پنجابی کی گالیوں کا بےدریغ استعمال کیجیے۔
  • ذاتی پیغامات کی سہولت صرف لڑکیوں سے گپ شپ کے لیے استعمال کیجیے۔ اگر کوئی مرد رکن آپ سے بات کا خواہاں ہے۔ تو اس کو کہیے کہ سب کے سامنے بات کرتے کیا موت پڑتی ہے۔
  • اگر انتظامیہ آپ کا برقی پتا یا فون نمبر آپ کے مراسلے سے حذف کرتی ہے۔ تو پریشان مت ہوں۔ فورا اپنی کسی دلربا کی منت کیجیے کہ وہ محفل پر رکنیت لے کر اس ادائے دلبری سے آپ کی خدمات گنوائے اور آپ سے رابطے کی خواہش کا اظہار کرے گویا ابھی دوسرا سانس نہیں آئے گا۔
  • اردو ویب کی انتظامیہ کو کسی پیغام میں ردوبدل یا حذف کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔ اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو وہ اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہیں۔ تاکہ حق بات کا راستہ روکا جا سکے۔ سو ان کو منافق جھوٹے اور حق کو دبانے والے کہیے۔ جابجا ان کے خلاف زہر اگلئے۔ اور اگر پھر بھی وہ آپ سے معافی نہیں مانگتے۔ بلکہ آپ کو معطل کرنے کی دھمکی دیتے ہیں۔ تو لعنت بھیجیے دنیا داری پر۔ اور کسی جنگل کی راہ لیجیے۔ ہاں جانے سے پہلے تمام اراکین پر تھوکنا مت بھولیے۔

اہم نوٹ: یہ تمام کے تمام قوانین تخیلاتی ہیں۔ اور کسی بھی رکن کو سامنے رکھ کر نہیں لکھے گئے۔ کسی بھی قسم کی عملی یا استعاراتی مشابہت محض اتفاقیہ ہوگی۔ اور راقم اس کا ذمہ دار نہ ہوگا۔تاہم اراکین رپورٹ کا بٹن دبا کر ثواب دارین حاصل کر سکتے ہیں۔

دوسرا نوٹ: ان نکات پر عمل کرنے کے بعد اگر کسی رکن کے ساتھ کوئی ناروا سلوک کیا جائے یا اس کو محفل سے معطل کردیا جائے۔ تو وہ نئی آئی ڈی بنا کر لاگ ان ہوجائے۔ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ :p
اس مراسلے کو اب تک 39 محفلین نے زبردست کی ریٹنگ سے نوازا ہے۔ یہ اپنی نوعیت کا منفرد ریکارڈ معلوم ہوتا ہے۔
 

زیک

مسافر
اس مراسلے کو اب تک 39 محفلین نے زبردست کی ریٹنگ سے نوازا ہے۔ یہ اپنی نوعیت کا منفرد ریکارڈ معلوم ہوتا ہے۔

میرا خیال ہے کہ ایسے کئی ایک دھاگے پہلے سے موجود ہیں۔
ابن سعید سے پوچھے لیتے ہیں کہ یہ تو ایک کویری کی مار ہے
 
اس مراسلے کو اب تک 39 محفلین نے زبردست کی ریٹنگ سے نوازا ہے۔ یہ اپنی نوعیت کا منفرد ریکارڈ معلوم ہوتا ہے۔
میرا خیال ہے کہ ایسے کئی ایک دھاگے پہلے سے موجود ہیں۔
ابن سعید سے پوچھے لیتے ہیں کہ یہ تو ایک کویری کی مار ہے
جہاں تک زبردست درجہ بندی کی بات ہے تو اب تک 40 سے اوپر لوگوں نے درج ذیل مراسلوں کو زبردست قرار دیا ہے۔ ویسے زبردست ہی سب سے زیادہ مقبول درجہ بندی ہے۔ :) :) :)

55 لوگوں نے زبردست قرار دیا
43 لوگوں نے زبردست قرار دیا
42 لوگوں نے زبردست قرار دیا
42 لوگوں نے زبردست قرار دیا
42 لوگوں نے زبردست قرار دیا
42 لوگوں نے زبردست قرار دیا
42 لوگوں نے زبردست قرار دیا
42 لوگوں نے زبردست قرار دیا
41 لوگوں نے زبردست قرار دیا
40 لوگوں نے زبردست قرار دیا
40 لوگوں نے زبردست قرار دیا
40 لوگوں نے زبردست قرار دیا

مجموعی درجہ بندیوں کی تعداد کے مطابق فی الحال 50 سے زائد درجہ بندیوں والے مراسلے درج ذیل ہیں۔ :) :) :)

74 درجہ بندیاں موصول ہوئیں
65 درجہ بندیاں موصول ہوئیں
54 درجہ بندیاں موصول ہوئیں
53 درجہ بندیاں موصول ہوئیں
52 درجہ بندیاں موصول ہوئیں
51 درجہ بندیاں موصول ہوئیں
 

نیرنگ خیال

لائبریرین

نیرنگ خیال

لائبریرین

سیما علی

لائبریرین
اہم نوٹ: یہ تمام کے تمام قوانین تخیلاتی ہیں۔ اور کسی بھی رکن کو سامنے رکھ کر نہیں لکھے گئے۔ کسی بھی قسم کی عملی یا استعاراتی مشابہت محض اتفاقیہ ہوگی۔ اور راقم اس کا ذمہ دار نہ ہوگا۔تاہم اراکین رپورٹ کا بٹن دبا کر ثواب دارین حاصل کر سکتے ہیں۔
کیا کہنے :great::great::great::zabardast1::zabardast1::zabardast1::zabardast1:
کہاں کہاں چھپے ہیں یہ نوادراتِ اُردو محفل
بھیا بے حد کمال
اصلی سونے چاندی کے قلم سے لکھی ہے بھیا
پڑھیے اور سر دُھنیے :bee::bee::bee::bee::bee::bee::bee::bee::bee:
جیتے رہیے بہت ڈھیر ساری دعائیں 🥰🥰🥰🥰🥰
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
کیا کہنے :great::great::great::zabardast1::zabardast1::zabardast1::zabardast1:
کہاں کہاں چھپے ہیں یہ نوادراتِ اُردو محفل
بھیا بے حد کمال
اصلی سونے چاندی کے قلم سے لکھی ہے بھیا
پڑھیے اور سر دُھنیے :bee::bee::bee::bee::bee::bee::bee::bee::bee:
جیتے رہیے بہت ڈھیر ساری دعائیں 🥰🥰🥰🥰🥰
اپیا سر ضرور دھنیں۔۔۔ لیکن خیال رکھیے گا میرا نہ ہو۔۔۔ ہوہوہوہوہو۔۔۔
بہت بہت شکریہ اپیا۔۔۔ دعائیں دیتی رہیں۔۔۔۔ وہ ہماری دعاؤں والی صاحبہ نے آج کل دعاؤں پر سے ہاتھ اٹھایا ہوا ہے نا۔۔۔۔
 

جاسمن

لائبریرین
اپیا سر ضرور دھنیں۔۔۔ لیکن خیال رکھیے گا میرا نہ ہو۔۔۔ ہوہوہوہوہو۔۔۔
بہت بہت شکریہ اپیا۔۔۔ دعائیں دیتی رہیں۔۔۔۔ وہ ہماری دعاؤں والی صاحبہ نے آج کل دعاؤں پر سے ہاتھ اٹھایا ہوا ہے نا۔۔۔۔
الزام تراشی کے الزام میں آپ کوتا حکم ثانی قید بامشقت کی سزا سنائی جاتی ہے۔
 
Top