نبیل
تکنیکی معاون
افتخار راجہ صاحب نے اس چوپال میں پیغامات کا آغاز کیا ہے۔ مجھے ان کی بات بہت پسند آئی کہ وہ اٹلی میں تعلیم سے متعلق معلومات فراہم کرنے کی آفر کر رہے ہیں۔ میں ان کی پیروی کرتے ہوئے یہاں جرمنی میں اعلٰی تعلیم سے متعلق معلومات فراہم کرنے کی پیشکش کرتا ہوں۔ اگرچہ مجھے یہاں سے ماسٹرز کیے پانچ سال ہو چکے ہیں لیکن پھر بھی مجھے جتنی معلومات ہونگی وہ فراہم کردوں گا۔ میں اسکے علاوہ عمومی طور پر بھی جرمنی اور پاکستان میں تعلیم و تدریس کے سین پر لکھنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ جہاں تک زباندانی کا تعلق ہے تو مجھے جرمن اتنی ضرور آتی ہے کہ یہاں مناسب طریقے سے رہ لیتا ہوں اور ملازمت کر رہا ہوں لیکن اس کا استاد نہیں ہوں۔ پھر بھی اگر کوئی اس کے بارے میں دریافت کرنا چاہے تو استادی جھاڑنے کو تیار ہوں۔