جرمنی میں تعلیم

نبیل

تکنیکی معاون
افتخار راجہ صاحب نے اس چوپال میں پیغامات کا آغاز کیا ہے۔ مجھے ان کی بات بہت پسند آئی کہ وہ اٹلی میں تعلیم سے متعلق معلومات فراہم کرنے کی آفر کر رہے ہیں۔ میں ان کی پیروی کرتے ہوئے یہاں جرمنی میں اعلٰی تعلیم سے متعلق معلومات فراہم کرنے کی پیشکش کرتا ہوں۔ اگرچہ مجھے یہاں سے ماسٹرز کیے پانچ سال ہو چکے ہیں لیکن پھر بھی مجھے جتنی معلومات ہونگی وہ فراہم کردوں گا۔ میں اسکے علاوہ عمومی طور پر بھی جرمنی اور پاکستان میں تعلیم و تدریس کے سین پر لکھنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ جہاں تک زباندانی کا تعلق ہے تو مجھے جرمن اتنی ضرور آتی ہے کہ یہاں مناسب طریقے سے رہ لیتا ہوں اور ملازمت کر رہا ہوں لیکن اس کا استاد نہیں ہوں۔ پھر بھی اگر کوئی اس کے بارے میں دریافت کرنا چاہے تو استادی جھاڑنے کو تیار ہوں۔
 
جی

جی لو پھر ہو جاو تیار
مجھے جرمنی میں ہومیو پیتھک میڈیسن کی اعلٰی تعلیم کے بارے میں پتاکرکے بتائیں تو میں آپ کا مشکور ہوں گا۔ :dosti:
 

نبیل

تکنیکی معاون
جرمنی میں ہومیو پیتھی کی تعلیم

ڈاکٹر صاحب، بد قسمتی سے میں ہومیوپیتھی کے بارے میں نہ ہونے کے برابر جانتا ہوں۔ اس کے علاوہ میں یہ بھی نہیں جان پایا کہ آخر آپ کس سطح کی تعلیم میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ مجھے جرمنی میں ہومیوپیتھی کی تعلیم سے متعلقہ ذیل کے روابط ملے ہیں:

[align=left:1cdffd1f2a]August-Weihe Institut für homöopathische Medizin
Benekestr. 11
32756 Detmold
Tel.: 05231/ 341 51
e-mail:info@august-weihe-institut.de
www.august-weihe-institut.de <+>

Europäisches Institut für Homöopathie (InHom)
Springstraße
06366 Köthen
Tel.: 03496/ 303 814
e-mail:inhom@t-online.de

Homöopathie-Stiftung
Springstraße
Tel.: 03496/ 303 814
www.homoeopathie-stiftung.de <+>

Institut für Geschichte der Medizin der Robert-Bosch Stiftung
Straussweg 17
70184 Stuttgart
Tel.: 0711/ 46 084 171
e-mail:robert.juette@igm-bosch.de
www.igm-bosch.de <+>

Karl und Veronica Carstens-Stiftung
Am Deimelsberg 36
45276 Essen
Tel.: 0201/ 56 30 50
e-mail:kvc@carstens-stiftung.de
www.carstens-stiftung.de <+>

Niedersächsische Akademie für Homöopathie und Naturheilverfahren
Markt 14-16
29221 Celle
Tel.: 05141/ 12 563
e-mail:KeimCelle@t-online.de
www.KeimCelleZukunft.de <+>

Stiftung zur Förderung der Homöopathie
Casinostr. 37
56068 Koblenz
Tel.: 0261/ 30 92 93
[/align:1cdffd1f2a]
ان میں سے زیادہ تر روابط پر انفارمیشن جرمن زبان میں ہی ہے۔ مثال کے طور پر ایک تین سالہ کورس کی انفارمیشن یہاں موجود ہے۔
 

قمر

محفلین
السلام علیکم
آپ دونوں بھائی بتایں مذہبی تعصب کی کیا صورتِ حال ہے؟ اگر داڑھی پوری رکھی اور نماز وغیرہ ہو-
میرا فیلڈ کمپیوٹر ہے-اور ابھی ایم -ایس شروع کیا ہے- پی ایچ ڈی یا ایم -ایس لیول کی تعلیم کے بارے بتا کر شکرے کا موقع دیں- :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
قمر: آپ کو کن فکروں نے گھیرا ہوا ہے، آپ تعلیم کی جانب دھیان دیں یہاں کوئی ایسا مذہبی تعصب نہیں پھیلا ہوا۔ لوگ بعض اوقات اپنی لاعلمی کے باعث چند سٹوپڈ سوال ضرور پوچھ لیتے ہیں لیکن اسے مذہبی یا نسلی تعصب سمجھنا غلط ہوگا۔

آپ ذرا بتائیں کہ کہاں سے ماسٹرز کر رہے ہیں اور کیا سبجیکٹس پڑھ رہے ہیں؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
قمر: آپ ماشاءاللہ بہت اچھے ادارے سے تعلیم حاصل کررہے ہیں، لیکن یہ شوق کس قسم کے ہیں آپ کو۔ آپ کے دستخطوں میں موجود ربط خدانخواستہ کسی کالعدم تنظیم کا تو نہیں ہے۔ اگر ایسی بات ہے تو میری پردرد درخواست ہے کہ اپنے دستخط پر نظر ثانی فرمائیں۔ ابھی یہ محفل صحیح طور جمی ہی نہیں ہے، کہیں پہلے ہی درہم برہم نہ ہو جائے۔
 
رابطہ

جی بھائی یہاں پر کوئی مذہبی تعصب نہیں ہے مساجد بھری ہوتی ہیں اور جشن عیدمیلاالنبی پر شاندار جلوس نکلتا اور لوگو ں پھول تقسیم ہوتے ہیں۔

رہی بات آپکی تعلیم کے بارے میں تو ہمارے نزدیکی شہر میں سپر کمپوٹر بنانے والا ادارہ بھی موجود ہے۔ مگر جونکہ میرا آئی ٹی سے دور کا بھی واسطہ نہیں تو آپکو مجھے بتانا پڑے گا کہ آپ کیا پڑھ رہے ہیں اور کیا پرھنا چاہتے ہیں اور ہم آپ کو روابط نکال کے دیں گے۔ جی
 
معذرت

دیر کےلیے معذرت خواہ ہوں کہ کوئی نہ کوئی سلسلہ آڑے آرہا ہے انشاللہ میں جلد ہی آپ تک متعلقہ معلومات پہنچاوں گا۔
 
Top