جرم کی کہانی - سسپنس فل ناول - قسط نمبر 1 - از شاہد بھائی

الف عین

لائبریرین
کیا واقعی شاہد بھائی ہی قلمی نام ہے؟ کیا کوئی کتاب واقعی کاغذ پر چھپ چکی ہے ۔؟ یہ لڑی تو نہیں لیکن متن والی لڑیوں کی ای بکس بنا کر شائع کی جا سکتی ہیں
 
شریف

محفلین
اس میں پوچھنے کی کیا بات ہے۔۔۔
اب آپ اس محفل کا حصہ ہیں۔۔۔
ضرور شئیر کیجیے!!!
سیروں خون بڑھا دیا آپ نے عمران بھائی، ان شاء اللہ لکھوں گا اور نئے تھریڈ میں یا یہیں پر پوسٹ کر دوں گا۔
نئے تھریڈ کی اجازت نہ ہوئی تو۔
 
سیروں خون بڑھا دیا آپ نے عمران بھائی، ان شاء اللہ لکھوں گا اور نئے تھریڈ میں یا یہیں پر پوسٹ کر دوں گا۔
نئے تھریڈ کی اجازت نہ ہوئی تو۔
ماشاءاللہ ،
اللہ کریم آپ کو ایسے ہی پھلتا پھولتا رکھیں ۔آمین
محفل میں ایسا کوئی قانون نہیں کہ نئے محفلین کو نیا تھریڈ پوسٹ کی اجازت نہ ہو ،آپ سب سے پہلے اپنا تعارف کروائیں ،تعارف پوسٹ کرنے کے لیے آپ زمرہ " تعارف " میں تشریف لے جائیں ،
آپ اگر اپنی لکھی تحریر پیش کرنا چاہ رہے ہیں تو زمرہ " آپ کی تحریریں " میں پوسٹ کر سکتے ہیں ۔
 
شاہد بھائی

محفلین
کیا واقعی شاہد بھائی ہی قلمی نام ہے؟ کیا کوئی کتاب واقعی کاغذ پر چھپ چکی ہے ۔؟ یہ لڑی تو نہیں لیکن متن والی لڑیوں کی ای بکس بنا کر شائع کی جا سکتی ہیں
شاہد بھائی قلمی نام ہی ہے البتہ کتاب اب تک کوئی شائع نہ ہو سکی۔ ایک دوسرے فورم پر تقریبا تین سال سے ناول پوسٹ کرتا رہا ہوں ۔ اب تک جتنی بھی ناول یا کہانیاں لکھی ہیں انہیں ایک مکمل ای بک کی شکل میں ترتیب دے چکا ہوں۔شکریہ
 
شاہد بھائی

محفلین
شاہد بھائی بہتر ہو گا کہ اس زمرہ میں تحریر ٹیکسٹ کی صورت میں ہی پیش کی جائے۔
ٹیکسٹ کی صورت میں کچھ دیگر مسائل رونما ہوئے جیسا کہ پروف ریڈنگ کا مسئلہ دوسرا ٹائپینگ کا مسئلہ باقی دیگر اور بھی مسائل ہیں۔
میرا تو خیال ہے کہ تصاویر کی شکل میں پڑھنے میں بھی آسانی ہے اور ربط بھی بنا رہتا ہے۔
 
شاہد بھائی

محفلین
ابھی دیکھا کہ آپ یہ پہلے ٹیکسٹ کی صورت میں پوسٹ کر چکے ہیں۔
جی ہاں۔ اسے دوبارہ اس لیے تصاویر کی شکل میں پوسٹ کیا کیونکہ آگے کے سارے ناول اس ناول سے منسلک ہیں لہٰذا سوچا کہ اسے ایک بار پھر پوسٹ کر کے ذہنوں میں تازہ کر دیا جائے تاکہ اگلے ناولوں سے ربط بنا رہے۔
 
الف عین

لائبریرین
شاہد بھائی قلمی نام ہی ہے البتہ کتاب اب تک کوئی شائع نہ ہو سکی۔ ایک دوسرے فورم پر تقریبا تین سال سے ناول پوسٹ کرتا رہا ہوں ۔ اب تک جتنی بھی ناول یا کہانیاں لکھی ہیں انہیں ایک مکمل ای بک کی شکل میں ترتیب دے چکا ہوں۔شکریہ
کوئی لنک؟ کس شکل میں؟ بزم اردو میں ٹیکسٹ فائل کی شکل میں فراہم کریں، مجھے ای میل کر دیں
 
Top