الف نظامی
لائبریرین
مفتوں علوی اچھے راہنما کی واقعی اشد ضرورت ہے۔محب علوی نے کہا:آہستہ آہستہ ہی ہوگا سب کچھ ماورا اور ہر سال اگر جذبہ بڑھتا رہے تو وہ وقت بھی دور نہیں جب ملک ترقی کی منازل تیزی سے طے کرے گا۔ ایک اچھے لیڈر کی بھی بہت ضرورت ہے بغیر اچھے لیڈر کے بہت ترقی یافتہ قومیں بھی ترقی سے تنزلی کا سفر شروع کردیتی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔امریکی صدر بش اس کی روش مثال ہے۔
ایک فرد کی حیثیت سے ہمیںباتوں سے زیادہ عمل کی ضروت ہے، ہمارے مصائب عمل نہ کرنے کی وجہ سے ہیں۔ منزل کی طرف چلنا شروع کردیں کبھی تو منزل ملے گی ، ہم نہ ہوں گے تو ہمارے بعد والے اس تک ضرور پہنچیں گے لیکن ایک ہی بات دوبارہ کہہ رہا ہوں کہ عمل عمل عمل کی اشد ضرورت ہے انفرادی طور پر بھی اور اجتماعی طور پر بھی۔