مبارکباد جشن آزادی مبارک!

arifkarim

معطل
یوم آزادی کہا تھا یا سالگرہ کے حساب سے کہا تھا؟
سالگرہ کے لحاظ سے
۶۹ جبکہ یومِ آزادی کے لحاظ سے
۷۰ واں۔​
اب یاد نہیں ہے۔ جشن آزادی سے متعلق دھرنے شرنے کے علاوہ کوئی تصاویر ہوں تو یہاں ضرور شیئر کریں۔ ہم تو یہ دن پاکستانی ایمبیسی میں مناتے ہیں۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
مابدولت کی جانب سے تمام اہل وطن کو یوم آزادی مبارک ہو ، اس خواہش اور دعا کے ساتھ کہ وطن عزیز میں بسنے والے سب لوگ ہمیشہ محبت ،یگانگت اورایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک رہنے کے جذبے سے سرشاررہیں ۔۔۔۔۔آمین :):)
آمین۔
خیرمبارک۔
آپ کو بھی یوم و جشن آزادی مبارک ہو!
 
کاشفی

محفلین
محب وطن پاکستانی اول درجے کے شہری محترم عزت مآب جناب پختون محمود خان اچکزئی کچھ فرما رہے ہیں۔۔
حب الوطنی کا راگ الاپنے والوں کے لیئے ان کے اپنے کچھ فرما رہے ہیں۔۔سنیں۔۔۔پلیز!
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ہم سب کو دلی دعاؤں بھرا یوم آزادی مبارک
سوہنی دھرتی اللہ رکھے قدم قدم آباد
ڈھیروں دعائیں

نایاب بھائی، آپ سے مبارک باد اور دعاؤں کے ساتھ تحفہ بھی چاہیے، یعنی "سوہنی دھرتی اللہ رکھے قدم قدم آباد" کی خوبصورت گرافکس کا :giftwithabow:
 
arifkarim

معطل
محب وطن پاکستانی اول درجے کے شہری محترم عزت مآب جناب پختون محمود خان اچکزئی کچھ فرما رہے ہیں۔۔
حب الوطنی کا راگ الاپنے والوں کے لیئے ان کے اپنے کچھ فرما رہے ہیں۔۔سنیں۔۔۔پلیز!
آپ شاید پشتون خدائی خدمتگار پارٹی کی تاریخ سے نابلد ہیں۔ یہ لوگ تحریک پاکستان کے مخالف تھے اور بھارتی کانگریس کے پکے سپورٹر۔ قیام پاکستان بعد انہوں نے صوبہ سرحد کو بھارت کا حصہ بنانے کئ تجویز دی مگر نہرو جی نے رد کر دیا۔ یوں زبردستی حکومت پاکستان نے اسے اپنے ساتھ شامل کر دیا۔ اسی موقع پر احتجاج کے دوران پاک فوج نے خدائی خدمتگاروں پر فائرنگ کردی جس میں بہت سے لوگ شہید ہو گئے تھے۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
محب وطن پاکستانی اول درجے کے شہری محترم عزت مآب جناب پختون محمود خان اچکزئی کچھ فرما رہے ہیں۔۔
حب الوطنی کا راگ الاپنے والوں کے لیئے ان کے اپنے کچھ فرما رہے ہیں۔۔سنیں۔۔۔پلیز!
کاشفی بھائی، یوم و جشن آزادی پاکستان کی بہت مبارک ہو آپ کو، اور ہماری مبارکباد کہاں ہے؟

اور ہاں ان صاحب کی تصویر، نام اور آواز سے اس دھاگے کو آلودہ کرنا مناسب نہیں تھا۔ موصوف کی لن ترانیوں کو ایک الگ دھاگے میں ارسال کر دیجیے تا کہ ان پر بات کی جا سکے۔
 
Top