شکریہ فرحت، بہت اچھا لگا پڑھ کر۔ پاکستان کے ساتھ ساتھ پیاری شہزادی بھتیجی بھی زندہ باد
اللہ کا شکر کہ اس نے ہمیں آزادی عطا فرمائی۔ یوم آزادی ہمیشہ کی مانند اس بار بھی اس تجدید عہد کے ساتھ منایا کہ پاکستان کے لیے وہ سب کرنا ہے جو ہماری ذمہ داریاں و فرائض ہیں۔ اللہ کا شکر کہ میں ذاتی طور پر اپنی اب تک کی زندگی میں کوئی ایسا لمحہ نہیں پاتی کہ جس کی بنا پر مجھے پاکستان کے حوالے سے اپنے ضمیر کے سامنے شرمندہ ہونا پڑے۔ مجھے پاکستان کے لیے چھوٹے چھوٹے کام کر کے بھی دلی خوشی ملتی ہے۔
رسمی طور پر یوم آزادی منانے کی بات کریں تو سب سے پہلے تو مجھے یہ کہنا ہے کہ آپ نے کئی باتوں میں ہماری نقل کی ہوئی ہے
اس بار فمزا اور بچے بھی یہاں تھے اگست کے پہلے ہفتے تک، سو بچہ پارٹی کی تعداد بڑھی ہوئی تھی اور چھوٹے بڑے پرچم، بیجز اور جھنڈیوں کی تعداد بھی ہر بار کے مقابلے میں اسی تناسب سے بڑھ گئی۔
اس بار نئی بات یہ ہوئی کہ
آذی صاحب کو پاور پوائنٹ پر ملی نغمہ کی پریزینٹیشن بنانے کا خیال سوجھ گیا اور جو خیال موصوف کو سوجھ جائے وہ روشنی کی رفتار سے جنون میں بدل جاتا ہے، اب مشکل یہ کہ پاور پوائنٹ پر کام کرنا بھی نہیں آتا لہذا قرعہ فال نکلا میرے نام کہ میں ساتھ بیٹھ کے بنواؤں، یوں یوم آزادی کی صبح پریزینٹیشن بنواتے گزری۔
اس بار یوم آزادی کے موقع پر ہر جانب پاکستانی پرچم کی بہاریں ہر سال کے مقابلے میں کہیں زیادہ تھیں۔ اگر وقت ملا تو کچھ تصاویر شیئر کروں گی۔