تیرہویں سالگرہ جشن اردو محفل کے موقع پر منتخب ٹاپ ٹین محفلین

عدنان بھیا بہت شکریہ کہ آپ نے مجھے اس قابل سمجھا..اس گلشن میں بہار آپ کی وجہ سے ہے. میں تو خود غرض ہوں جب گلشن میں بہار ہوتی ہے تو آجاتا ہو خوشبو سونگھ کے چلا جاتا ہوں. لیکن آپ ہر موسم میں یہاں آتے ہیں. اس محفل کی رونق آپ کے دم سے ہے آپ ہے محفل کی جان. اللہ آپ کو خوش رکھے ہمیشہ سلامت رکھے ہمیشہ ہنستے مسکراتے رہیں. سنجیدگی کے قریب بھی نہ جائیے گا. :):):)
جزاک اللہ خیرا چھوٹے خان ۔
 
زبردست جناب۔
یہ اچھا کیا کہ پچھلے سال والوں کو لفٹ نہیں کروائی۔ بندہ ویسے ہی چوڑا ہو جاتا ہے۔
یہ ٹاپ ٹین واقعی محفل کے ماتھے کا جھومر ہیں۔
سب کو مبارکباد۔
جی بھیا ۔بے شک ہمارے پیارے محفلین محفل کی پہچان ہیں ۔
 
بہت بہت شکریہ عدنان بھائی آپ کی محبتوں کا کہ آپ نے مجھے اپنے پسندیدہ ترین افراد کی فہرست میں رکھا ، آپ وقتافوقتا اپنی شفقت کا اظہار فرماتے رہتے ہیں اس کے لئے میں آپ کا بہت مشکور ہوں۔
بھیا یہ آپ کی محبت ہے ۔
 
ہائے۔۔۔۔۔ میرا نام پہلے نمبر پر۔۔۔ :noxxx::daydreaming:
آپ نے تو کہا تھا آپ کا نام 100نمبر پہ بھی نہیں ہوگا۔۔:rollingonthefloor:
اس کا مطلب ہے یہ سب "میرا ٹیلنٹ" ہے۔۔:rollingonthefloor:
شاباش ہادیہ ۔۔۔ویلڈن۔۔:applause:
مذاق برطرف۔۔ بہت بہت شکریہ آپ کا بھیا۔۔:happy:
اب آپ کے مراسلے کا پوسٹ مارٹم۔۔:lol:
لاڈلی اور معصوم تو میں ہوں۔۔سچی:battingeyelashes:
اور جو معصوم ہوتے ہیں وہ جذباتی بھی ہوتے ہیں ۔۔:p
اور سیدھی بات ہے ۔۔ لڑائی تو مجھے کرنا نہیں آتی ۔۔ ارے بابا میری کوئی صحت ہے لڑائی والی بھلا۔۔۔:confused:
بس تھوڑا تھوڑا بول لیتی ہوں۔۔ ناراض ہونا فطری بات ہے۔۔ یہ سب دیے ہوئے مان کی وجہ سے ہی ہے۔۔ :)
اوہ۔۔ اکمل زیدی صاحب کی بات یاد آگئی۔۔ انہوں نے فورا کہنا ۔۔اب رُلاؤ گی کیا۔۔:D
ارے مجھے ایک اور بات یاد آئی خوشی میں بھول ہی گئی۔۔ فرقان احمد بھیا دیکھیں میرا نام اس بار نمبر 1 پہ ہے لسٹ میں۔۔ :sneaky: (یاد آیا کچھ..:p)
لیکن بھیا آپ نے بہت زیادہ تعریفیں کی ہیں نا۔۔ اللہ مجھے آپ کے گمان جیسا بنا دے۔۔ آمین
اور پلیز گمان میں یہی بات مت رکھیے گا کہ ہادیہ جذباتی ہے۔۔:p:cool:
اللہ پاک آپ کو بہت بہت بہت خوشیاں عطا فرمائے۔۔اور دین و دنیا کی بھلائی عطا فرمائے۔۔ آمین
عدنان بھائی کا یہ بڑا پن ہے۔ جو وہ اس طرح کے تھریڈز بنا کر ہمیں یہ باور کرواتے ہیں۔۔ یہ محفل ان کے لیے کیا ہے اور اس میں بسنے رہنے والے لوگ۔۔ اللہ بہت خوشیاں عطا فرمائے۔۔۔آمین
اپنا نام پڑھنا آج بہت اچھا لگا۔ مجھے یہ سب پڑھ کر آج ایک بات شدت سے محسوس ہوئی۔۔اتنی اعلی ہستیوں کے درمیان مجھے آپ نے لسٹ میں شامل کیا۔۔ جبکہ میری تو کوئی زیرو پرسنٹ بھی خدمت اردو محفل کے نام نہیں۔ (یہ الگ بات بونگیاں، لڑائیاں بہت ہیں۔:p)۔۔ اس پہ شکریہ ہی ادا کرسکتی ہوں۔۔:)
سچ کہا کسی نے۔۔۔ "کچھ لوگ اتنے اچھے ہوتے ہیں کہ ان کا اچھا ہونا بھی اداس کرجاتا ہے"۔۔ واقعی اردو محفل پہ یہ سال مجھے ہمیشہ یاد رہے گا۔۔۔ :)
جزاک اللہ خیرا
آپ کا شکریہ بہنا ۔
یہ سب آپ کا خلوص اور محبت ہے ۔
 
بھئی ہم تو نقیبی صاحب کی باریک بینی سے متاثر ہوگئے، بہترین فہرست مرتب کی ہے۔اس فہرست کو ’دس زبردست‘ کا نام دیا جائے تو شاید زیادہ خوبصورت لگے۔

اور ہاں، اب ’میری‘ طرف سے ان سب ’دس نمبریوں‘ کو ڈھیر ساری مبارکباد:wink:
اظہار پسندیدگی کا شکریہ چوہدری جی۔
 

نور وجدان

لائبریرین
عدنان بھائی محبتیں سمیٹتے رہیے اور بکھیرتے بھی رہیے امن کی کلیاں .. اللہ تعالیٰ آپ کو آپ کی نیک نیت کی جزا دیں آمین
 

اکمل زیدی

محفلین
qGed1.gif


اس دھاگے کو مناظر کرنے والے تمام محفلین کو ہماری جانب سے

495963_MCD7uGII.gif


9.gif


جناب محترم نبیل بھائی ، جناب محترم ابن سعید بھائی ، جناب محترم محمد خلیل الرحمٰن بھائی ،
جناب محترم محمد تابش صدیقی بھائی ، جناب محترم فرقان احمد بھائی اور تمام محترم محفلین کو اُردو محفل فورم کی تیرہویں سالگرہ کاجشن بہت بہت مبارک ہو ۔

UCIi.gif

الحمدللہ ہم نے گزشتہ سال بارہویں سالگرہ کے موقع پر اپنی محدود معلومات اور علم کو مدنظر رکھتے ہوئے دس عدد فن پارے بڑی مشکل سے یکجا کر کے اپنے پسندیدہ ٹاپ ٹین محفلین کا گلدستہ تیارکیا تھا اور آپ محفلین کی جانب سے ہمارے ٹاپ ٹین محفلین کے گلدستے کو پسند کیا گیا ۔جس کے لیے ہم آپ تمام محفلین کو تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں ۔
ہم نے اپنے اس سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے الحمد للہ اس سال بھی اردو محفل فورم کی تیرہویں سالگرہ کے جشن کے موقع پر ہم نے اپنے پسندیدہ ٹاپ ٹین محفلین کا گلدستہ تیارکیا ہے جو آپ محفلین کی خدمت میں پیش ہے۔اس امید کے ساتھ کے آپ محفلین اس مہکتے خوبصورت گلدستے کو سراہیں گے۔

ہمارے منتخب محفلین سے آپ کا متفق ہونا ضروری نہیں ، آپ سب کا اظہار رائے کرنا ہمارے لیے باعث محبت و شفقت ہوگا ۔

1: ہادیہ ہماری اردو محفل کی ہنس مکھ اور سب محفلین کی لاڈلی گڑیا بہنا ہیں ۔ ہماری بہنا نے بہت حساس طبیعت پائی ہے ۔ہر محفلین کے ساتھ عزت اور احترام سے پیش آنا ، ہنسنا مسکرانا اور محفلین بھائیوں کو محبت سے تنگ کرنا ، محفلین کے دکھ درد کا احساس کرنا ان کی خصوصی خصوصیات ہیں ۔ ویسے کبھی کبھی جذباتی بھی ہوجاتی ہیں اور جب غصہ آتا ہے تو یہ محفل سے واک آؤٹ کی دھمکیوں سےمحفلین کو نوازتی ہیں ۔ہادیہ نے تیرہویں سالگرہ کے موقع پر محفلین کے لیے " نمائندہ تصویر " یا " دستخط " کا انتخاب کریں لڑی کا آغاز بھی کیا ہے جو کہ اب تک سالگرہ کے حوالے سے بنائی گئی تمام لڑیوں میں سے اس لڑی کو کامیاب قرار دیا گیا اور محفلین کی پسندیدہ لڑی بھی قرار دی گئی ہے ۔
ہادیہ کی باتوں میں جو معصومیت پائی جاتی ہے وہ دل میں گھر کر جاتی ہے۔محترمہ حال ہی میں درس تدریس کے شعبے سے وابستہ ہوئی ہیں ۔اللہ کریم ہماری ہادیہ بہن کو ہمیشہ شاد و آباد رکھے ۔آمین

2 : فرقان احمد ہمارے ہر دلعزیز دوست اور بھائی ہیں ۔ بھیا کافی فکر انگیز شخصیت رکھتے ہیں ۔ ملکی سیاست اور آئندہ ہونے والے الیکشن پر گہری نظر رکھتے ہیں ۔اس حوالے سے محترم نے کئی اہم دھاگوں کا آغاز بھی کیا ہے ۔آپ شعر سخن کے بھی دلدار ہیں ۔اکثر بھیا کی شراکت کی وجہ سے زبردست غزلیں اور اشعار پڑھنے کو ملتے ہیں ۔بھیا کی قابلیت کے پیش نظر منتظمین نے بھیا کو مدیر کے اہم منصب پر فائز کیا ہے ۔مزاح میں کمال رکھتے ہیں اکثر اوقات پرمزاح بات اتنی زبردست انداز سے کرتے ہیں کہ مخاطب لاجواب ہوجاتا ہے ۔ہم بھیا کے لیے دعاگو ہیں کہ اللہ کریم ان کو بہت ترقی اور کامیابی سے نوازیں۔ آمین

3 : سید عمران بھیا ہمارے لیے جان محفل کا درجہ رکھتے ہیں ۔بھیا کی ہمیشہ ہمارے مراسلوں پر عقابی نظر رہتی ہیں ۔ہم محفل میں املاء کی غلطیوں کی وجہ سے بدنام زمانہ ہیں ، ہماری املاء کو سدھرنے میں بھیا ہمیشہ صف اول میں کھڑے نظر آتے ہیں ۔ خوش مزاج اور انسان دوست شخصیت کے مالک سید عمران بھائی ہمارے چند پسندیدہ محفلین میں سے ہیں ۔اکثر اوقات ہماری نوک جھونک سے محفلین کافی محفوظ ہوتے ہیں ۔ شتونگڑوں کی جنگ ہمارے اور بھیا کے درمیان کب شروع ہوجائے کچھ پتا نہیں لگتا ۔اکثر جنگ کا اختتام محبت بھرے انداز میں ہوتا ہے ۔ ہم بھیا کے لیے دعاگو ہیں کہ اللہ کریم ان کے دم سے قائم رونقوں کو آباد رکھے اور ہمیشہ ان کو خوش وخرم فرمائیں ،آمین ۔

4 : لئیق احمد پُرخلوص اور محبت سے معمور شخصیت کے مالک ہیں۔ لئیق بھائی جو بسلسلہ روزگار کویت میں مقیم ہیں ۔وطن سے دور رہ کر بھی اردو زبان سے ان کی محبت کا اظہار قابل تعریف ہے ۔سیاست اور مذہبی زمرے لئیق بھائی کے محفل میں خصوصی گوشے ہیں ۔لئیق بھائی شاعری بھی کرتے ہیں ۔اکثر ان کی تخلیق کردہ غزل اور شعر محفل کی زینت بنتے رہتے ہیں ۔طنز و مزاح اور لطائف میں بھی بھیا دلچسپی رکھتے ہیں ۔بھیا کبھی کبھی جذباتی بھی ہوجاتے ہیں ۔ ویسے تو لئیق بھائی بہت سادہ نرم دل رکھتے ہیں۔ ہم دعاگو ہیں کہ اللہ کریم آپ پر اپنی رحمتوں اور نوازشوں کی بارش ہر دم جاری رکھے ۔آمین

5 : مریم افتخار بہن تیرہویں سالگرہ کے موقع پرمحفل کی سرگرم محفلین ثابت ہوئی ہیں ۔بہن عمدہ اخلاق اور خوش مزاج شخصیت رکھتی ہیں ۔مریم بہن ہر سالگرہ کے جشن کے موقع پر منفرد اور زبردست دھاگوں کا آغاز کرتی ہیں جو محفلین کی پسندیدگی کی سند لازمی پاتے ہیں ۔تعلیم کے سلسلے میں ہاسٹیل میں رہائش پذیر ہیں ۔ مریم بہن شعر و سخن بھی پسند فرماتی ہیں اور شاید غزل اور شعر بھی کہتی ہیں ۔ہماری معلومات کے مطابق مریم بہن اردو ادب کی کافی وسیع معلومات رکھتی ہیں ۔اللہ کریم مریم بہن کو ہمیشہ اپنی رحمتوں کی چھاؤں میں رکھیں ۔آمین

6 : فہد اشرف بھائی ایک ہونہار طالب علم ہیں ۔شاید علیگڑھ یونیورسٹی انڈیا میں زیر تعلیم ہیں ۔فہد بھائی نے بااخلاق اور بردبار طبیعت پائی ہے ۔فارسی اور اردو سخن کے محب ہیں ۔کبھی جب تفریح کے موڈ میں ہوں تو لطائف کے دھاگے کے آس پاس نظر آجاتے ہیں ۔شاید سید عمران بھیافہد بھائی کے چچا ہیں جب ہی وہ بھی ہماری املاء کی درستگی کرواتے رہتے ہیں ۔اردو ادب کے حوالے سے فہد بھائی کی معلومات قابل تعریف ہے ۔ہم دعا گو ہیں کہ اللہ کریم فہد بھائی کو ہر منزل پر کامیابی اور کامرانی عطا فرمائیں ۔آمین

7 : اکمل زیدی بھائی ہمارے شہرکراچی سے تعلق رکھتے ہیں ۔ زبردست پرمزاح محفلین ہیں۔ ان کی دلچسپ باتوں کی وجہ سے ہم ان کے ہر مراسلے کی زیارت کا شرف لازمی حاصل کرتے ہیں ۔ اپنی کھٹی میٹھی گفتگو کی وجہ سے اکمل بھیا محفل میں خاص شہرت رکھتے ہیں ۔بھائی شاید تھوڑےغصے والے بھی ہیں اکثر باتوں پر تاؤ کھا جاتے ہیں مگر آج کل بھیا کی طبیعت بہت ہشاش بشاش ہے ۔ہنسنا مسکرانا انسان کو ویسے بھی تندرست رکھتا ہے ۔شاید ہشاش بشاش طبیعت ہونے کی ایک وجہ آم کا سیزن بھی ہو سکتی ہے خیر مولا سلامت رکھے ۔ہم دعا گو ہیں کہ اللہ کریم بھیا کو سدا شاد و آباد فرمائیں ۔آمین

8 : اے خان محفل کی جان ، شادی کا شوق جن کی پہچان مگر شادی کے بعد کے حالات سے یہ ہیں بالکل انجان ۔جی جناب یہ تھا تعارف ہمارے چھوٹے خان یعنی عبداللہ بھائی کا۔ ویسے تو شادی کا شوق عبداللہ بھائی کی رگوں میں خون کے ساتھ ہی محو رقص کرتا رہتا ہے ۔عبداللہ بھائی بہت ہنس مکھ اور زندہ دل انسان ہیں ۔ان کا فطرت سے عشق ان کی خاص پہچان ہے۔عبداللہ بھائی خوش ذوق انسان ہیں ۔اکثر محفلین کے لاڈلے ہیں ۔جب بھی محفل پرموجود ہوتے ہیں تو محفل کا ماحول پر مزاح بنائے رکھتے ہیں ۔اللہ کریم سے ہم یہ دعا کرتے ہیں کہ عبداللہ بھائی کی دلی مرادیں جلد پوری ہوں ۔آمین

9 : عرفان سعید بھیا ہنستی، مسکراتی طبیعت کے مالک ہیں ۔بھیا نمک کا تیزاب بناتے ہیں مطلب کیمیادان ہیں اور فن لینڈ میں مقیم ہیں ۔عرفان بھائی زبردست شاعر بھی ہیں اور اپنے پرمزاح شعر اور پرتکلف مراسلوں سے محفل کا ماحول زعفران کردیتے ہیں ۔ حال ہی میں بھیا نے محفلین کے لیے ُPresentation Skills-مشق، سوالات، تبصرہ جات کورس کروانے کی ابتدا کی ہے جو ایک خوش آئند بات ہے اور عرفان بھیا کے محفل سے محبت کے رشتے کا ثبوت بھی ہے ۔عرفان بھیا کی دوستانہ اور پر خلوص شخصیت ہے ۔ہمیں ان کی شخصیت پسند ہے ۔اللہ کریم عرفان بھائی کے لیے آسانیاں پیدا فرمائیں ۔آمین

10: یاز بھائی جو کہ اپنے نام اور شخصیت کے بارے میں کچھ یوں فرماتے ہیں کہ آوارہ فکری، آوارہ فقری اور آوارہ مزاجی۔یاز بھیا منفرد اور زبردست انداز کے مالک ہیں ۔سیروسیاحت کے شوقین بلکہ دلدار ہیں ۔اپنی سیرو سیاحت کے کارنامے محفل پر باتصویر سفرنامے کی صورت ارسال کرتے رہتے ہیں۔ یاز بھیا نے بہت پرلطف اور زندہ دل طبیعت پائی ہے۔کرکٹ ، فٹبال ،اور دیگر کھیلوں کے دھاگوں میں ہمیشہ اپنے پرمزاح مراسلوں کے ساتھ موجود ہوتے ہیں ۔محفل کے ماحول میں بھیا کے پرمزاح مراسلے مسکراہٹ کے رنگ بکھیرتے نظر آتے ہیں۔اللہ کریم بھیا کو ہمیشہ اپنی امان میں رکھیں ۔آمین
بہت خوب اور بہت شکریہ داد قبول کیجئے اس بہترین مشاہداتی لڑی پر۔۔۔۔ ۔۔آپ کی اس نظر محبت کا ۔ ۔ ۔ دوسرے بھیا بس "ہماری پریشانی کو آپ برہمی سمجھتے ہیں - یعنی آپ بھی ہمیں اتنا کم سمجھتے ہیں :)
 

اکمل زیدی

محفلین
عدنان بھائی کا یہ بڑا پن ہے۔ جو وہ اس طرح کے تھریڈز بنا کر ہمیں یہ باور کرواتے ہیں۔۔ یہ محفل ان کے لیے کیا ہے اور اس میں بسنے رہنے والے لوگ۔۔ اللہ بہت خوشیاں عطا فرمائے۔۔۔آمین
اپنا نام پڑھنا آج بہت اچھا لگا۔ مجھے یہ سب پڑھ کر آج ایک بات شدت سے محسوس ہوئی۔۔اتنی اعلی ہستیوں کے درمیان مجھے آپ نے لسٹ میں شامل کیا۔۔ جبکہ میری تو کوئی زیرو پرسنٹ بھی خدمت اردو محفل کے نام نہیں۔ (یہ الگ بات بونگیاں، لڑائیاں بہت ہیں۔:p)۔۔ اس پہ شکریہ ہی ادا کرسکتی ہوں۔۔:)
سچ کہا کسی نے۔۔۔ "کچھ لوگ اتنے اچھے ہوتے ہیں کہ ان کا اچھا ہونا بھی اداس کرجاتا ہے"۔۔ واقعی اردو محفل پہ یہ سال مجھے ہمیشہ یاد رہے گا۔۔۔ :)
جزاک اللہ خیرا
اعلیٰ ہستیوں کےد رمیان شامل نہیں بلکے ان سے پہلے شروع ہی آپ سے کیا ہے اعلیٰ ہستیاں توآپ کے بعد شروع ہوئی ہیں:D۔ ۔ ۔ویسے ۔۔واقعی بڑا پن ہےعدنان بھائی کا ۔۔۔ بچوں کا دل رکھنا تو کوئی ان سے سیکھے۔:rolleyes:۔۔۔
 
آخری تدوین:

اکمل زیدی

محفلین
زبردست جناب۔
یہ اچھا کیا کہ پچھلے سال والوں کو لفٹ نہیں کروائی۔ بندہ ویسے ہی چوڑا ہو جاتا ہے۔
یہ ٹاپ ٹین واقعی محفل کے ماتھے کا جھومر ہیں۔
سب کو مبارکباد۔
لگتا ہے پچھلی والی بنا کر پریکٹس کی تھی اب ہاتھ صاف ہوا ہے تو اب صحیح بنی ہے ۔ ۔ ۔ :laughing:
 

اکمل زیدی

محفلین
آپ کی نظر کمزور ہوگئی ہے بھیا۔۔:cautious::oops:
میں دس نمبری نہیں ہوں۔۔:unsure: پہلی بار تو "پہلے نمبر" پہ ہوں۔۔:p
دس نمبری کہہ کر آپ نے سیدھا زمین پہ اتار دیا۔۔:brokenheart:
کہ اترو نیچے اتنی اونچائی پہ جانے کی ضرورت نہیں۔۔:timeout:
ویسے شاید عدنان بھائی ایک نوٹ لگانا بھول گئے کے نمبر شماری آخر یعنی نیچے سے کی جائے۔۔:whistle:
 

اکمل زیدی

محفلین
ہادیہ نے تیرہویں سالگرہ کے موقع پر محفلین کے لیے " نمائندہ تصویر " یا " دستخط " کا انتخاب کریں لڑی کا آغاز بھی کیا ہے جو کہ اب تک سالگرہ کے حوالے سے بنائی گئی تمام لڑیوں میں سے اس لڑی کو کامیاب قرار دیا گیا
ایسے کیسے کامیاب۔ ۔ ۔ ایویں ۔۔۔۔ہماری موجودگی کے بغیر کیسے کامیاب ہو نے لگی ۔۔۔۔:cautious:
 

ہادیہ

محفلین
اعلیٰ ہستیوں کےد رمیان شامل نہیں بلکے ان سے پہلے شروع ہی آپ سے کیا ہے اعلیٰ ہستیاں توآپ کے بعد شروع ہوئی ہیں:D۔ ۔ ۔ویسے ۔۔واقعی بڑا پن ہےعدنان بھائی کا ۔۔۔ بچوں کا دل رکھنا تو کوئی ان سے سیکھے۔:rolleyes:۔۔۔

ویسے شاید عدنان بھائی ایک نوٹ لگانا بھول گئے کے نمبر شماری آخر یعنی نیچے سے کی جائے۔۔:whistle:

ایسے کیسے کامیاب۔ ۔ ۔ ایویں ۔۔۔۔ہماری موجودگی کے بغیر کیسے کامیاب ہو نے لگی ۔۔۔۔:cautious:
جیلس پیپل:cautious::mad::timeout:
 
Top