یوسف سلطان
محفلین
یاوہ گوئی ہے ہجر کا قصہ
ہاں کہانی سہی، کہا نا ہے
زندگی نے ہمیں گزار لیا
خاک ہم نے اسے بِتانا ہے
بہت خوب !ہم بھی قارون سے کہاں کم ہیں
فاقہ مستی بڑا خزانہ ہے
یاوہ گوئی ہے ہجر کا قصہ
ہاں کہانی سہی، کہا نا ہے
زندگی نے ہمیں گزار لیا
خاک ہم نے اسے بِتانا ہے
بہت خوب !ہم بھی قارون سے کہاں کم ہیں
فاقہ مستی بڑا خزانہ ہے
بہت شکریہ تابش بھائی۔ سلامت رہیےواہ واہ، فاتح بھائی، کیا کہنے۔
بہت عمدہ
شکریہ سعدیہ۔ جیتی رہوبہت عمدہ فاتح بھائی
شکریہ جناببہت خوب ۔۔۔
اپنی نظروں سے گر گیا ہوں میںکمال
اور کتنا مجھے گرانا ہے
بہت شکریہ۔ محبت ہے آپ کیمیں نے تقویم ڈال دی پسِ پشت
تیرے آگے ابھی زمانہ ہے
آہا ۔ کیا بات ہے ۔ بہت خوب۔
ممنون ہوں ذیشان بھائیبہت عمدہ فاتح بھائی
زندگی نے ہمیں گزار لیا
خاک ہم نے اسے بِتانا ہے
بہت شکریہ جاسمن بہن۔ یہ غزل آپ کی مہمیز پر ہی پرانی فائلوں کے انبار میں سے نکال کر ارسال کی ہے۔ اگر آپ میری غزلوں کی لڑیاں نکال کر انہیں تازہ نہ کرتیں تو مجھے مہمیز نہ ملتی۔بہت خوب!
ایک خوبصورت غزل
واہ واہ
بہت سی داد
شکریہ سارہ۔ شاید فیس بک پر میرے پیج پر لگی ہوئی ہے۔ وہیں پڑھی ہو گی۔زندگی نے ہمیں گزار لیا
خاک ہم نے اسے بِتانا ہے ۔۔
یہ شعر تو پڑھا ہوا لگتا ہے پہلے کیونکہ یاد کر لیا تھا اتنا پسند آیا تھا ۔۔ باقی سب اشعار بھی زبردست ہیں ۔۔
زخم بھی، آہ بھی، شکایت بھی
حشر کیا کیا مجھے دبانا ہے
ہم بھی قارون سے کہاں کم ہیں
فاقہ مستی بڑا خزانہ ہے
کھو گئی آرزوئے خواہش تک
کیا بچا ہے کہ اب گنوانا ہے
آپ کی محبتوں کے تو ہم یوں بھی اسیر ہیں۔ بہت شکریہ وارث صاحبکیا کہنے فاتح صاحب، لاجواب غزل ہے، سبھی اشعار ایک سے بڑھ کر ایک ہیں، بہت داد قبول کیجیے جناب۔
شکریہ، جیتے رہو فراز۔واہ واہ استاد محترم
کھو گئی آرزوئے خواہش تک
کیا بچا ہے کہ اب گنوانا ہے
شکریہ عائشہ، شاد و باد رہو بیٹا۔واہ واہ کمال لکھا فاتح بھائی
یہ تو سراسر آپ کی محبت ہے اعجاز صاحب اور میرے لیے اعزاز ہے۔ایک عرصے بعد ایک بڑا دھماکا!!!!
سمت کے لئے منتخب
شکریہ مریم۔ سلامت رہوقیس کو بالکا سمجھتا ہے
چار حرف اس پہ بھی، دوانہ ہے
ہم بھی قارون سے کہاں کم ہیں
فاقہ مستی بڑا خزانہ ہے
ظہیر بھائی، یہ ذرہ نوازی ہے آپ کی ورنہ من آنم کہ من دانم ۔بہت خوب فاتح بھائی ! کیا اچھے اشعار ہیں !!! بہت اعلیٰ!!
زندگی نے ہمیں گزار لیا
خاک ہم نے اسے بِتانا ہے
کھو گئی آرزوئے خواہش تک
کیا بچا ہے کہ اب گنوانا ہے
کیا اچھا کہا ہے ۔ واہ واہ!! سلامت رہیئے ۔
آج دو ہفتے بعد محفل میں آنے کا موقع ملا تو فورًا ہی آپ کی اور راحیل فاروق کی خوبصورت غزلیں پڑھنے کو ملیں ۔ فاتح بھائی غزل کا بہت بہت شکریہ ۔ ورنہ میں تو سمجھ رہا تھا کہ وارث صاحب کی طرح آپ کے قلم کی روشنائی بھی خشک ہونے لگی ہے ۔
شکر ہے کہ ایسی کوئی بات نہیں ۔ اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ!
بہت شکریہ یوسف سلطان صاحببہت خوب !
یہ محض آپ کا حسن نظر ہے فصیح صاحب۔ سلامت رہیے۔ آپ کی جانب سے پذیرائی پر ممنون ہوں۔جشن تیرہ شبی منانا ہے
خون کو خاک میں ملانا ہے
اپنی نظروں سے گر گیا ہوں میں
اور کتنا مجھے گرانا ہے
زندگی نے ہمیں گزار لیا
خاک ہم نے اسے بِتانا ہے
چاہیے اختیار موجوں پر
پار سوہنی کو بس لگانا ہے
ہم بھی قارون سے کہاں کم ہیں
فاقہ مستی بڑا خزانہ ہے
کھو گئی آرزوئے خواہش تک
کیا بچا ہے کہ اب گنوانا ہے
صاحب آپ تو کمال کرتے ہیں،
درج بالا اشاعر میں خاص طور غنائی آہنگ بہت نمایاں ہے۔ لطف آیا پڑھ کر محترم! بہت دعائیں!
ظہیر بھائی، یہ ذرہ نوازی ہے آپ کی ورنہ من آنم کہ من دانم ۔
یہ ان پرانی غزلوں میں سے ہے جو محفل پر ارسال ہونے سے رہ گئی ہیں ورنہ قلم کی روشنائی اگر نہیں بھی سوکھی تو اس دور سے ضرور گزر رہا ہوں جسے شعرا قلمی بانجھ پن کہتے ہیں اور یہ دور کتنا طویل یا مختصر ہو گا کسی کو نہیں معلوم۔ آپ خود ایک با کمال شاعر ہیں اور ایسے عہد سے ضرور گزرتے ہوں گے تو آپ کے لیے سمجھنا آسان ہے۔