کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم​
کیا قران مجید میں نبیوں کی ولادت کا ذکر مبارک موجود ہے؟
جی! مخصوص دن کے ذکر کے ساتھ موجود ہے؟ یاد رہے! مخصوص ولادت کے دن کا بھی​
قرآن مجید میں حضرت یحیٰ علیہ السلام کی ولادت کے یوم کا ذکر ان الفاظ میں ہے
سورۃ مریم (15) اور سلامتی ہے اس پر جس دن پیدا ہوا اور جس دن مرے گا اور جس دن مردہ اٹھایا جائے گا
حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی زبان مبارک سے ان کے اپنے میلاد کا ذکر یوں ہے۔
سورۃ مریم (33) اور وہی سلامتی مجھ پر جس دن میں پیدا ہوا اور جس دن مروں اور جس دن زندہ اٹھایا جاؤں
قرآن پاک میں عید کا تصور کیا ہے؟
قرآن پاک میں عید کا ذکر کچھ یوں ہے۔
قَالَ عِيسَی ابْنُ مَرْيَمَ اللَّهمَّ رَبَّنَا أَنزِلْ عَلَيْنَا مَآئِدَة مِّنَ السَّمَاء تَكُونُ لَنَا عِيداً لاِوَّلِنَا وَآخِرِنَا وَآيَة مِّنكَ وَارْزُقْنَا وَأَنتَ خَيْرُ الرَّازِقِينَ ﴿114﴾
سورۃ المائدہ (114) عیسیٰ بن مریم نے عرض کی، اے اللہ! اے رب ہمارے ! ہم پر آسمان سے ایک خوان اُتار کہ وہ ہمارے لیے عید ہو ہمارے اگلے پچھلوں کی اور تیری طرف سے نشانی اور ہمیں رزق دے اور تو سب سے بہتر روزی دینے والا ہے ،
یعنی اللہ جل جلالہ کی ایک نعمت کو عید کہا گیا
کیا حدیث پاک میں میلادالنبی کا ذکر مبارک ہے؟
ترمذی شریف میں باب "باب ماجاء في ميلاد النبي صلي الله عليه وآله وسلم"
الجامع ترمذی شریف میں ایک باب ہے "باب ماجاء في ميلاد النبي صلي الله عليه وآله وسلم" جو امام ترمذی نے باندھا ہے۔ تب تک میلاد النبی منانا بدعت نہیں سمجھا جاتا تھا۔ بدعت کا بہتان بہت بعد کی ایجاد ہے۔ کچھ لوگوں نے کہا کہ 604 ہجری کے بعد میلادالنبی منانے کا رواج پڑا۔ جبکہ امام ترمذی 209 ہجری میں پیدا ہوئے اور 279 میں فوت ہوئے۔ اور اس الزام کا پردہ چاک ہوا۔
خوشی/فرحت کا اظہار کیوں/کب/کس پر کرنا چاہیے؟
سورۃ یونس میں اللہ عز وجل کا ارشاد ہے۔​
قُلْ بِفَضْلِ اللّه وَبِرَحْمَتِه فَبِذَلِكَ فَلْيَفْرَحُواْ هوَ خَيْرٌ مِّمَّا يَجْمَعُونَ ﴿58﴾
(58) تم فرماؤ اللہ ہی کے فضل اور اسی کی رحمت اور اسی پر چاہیے کہ خوشی کریں وہ ان کے سب دھن دولت سے بہتر ہے​
اللہ کا بڑا فضل کیا ہے؟
سورۃ احزاب میں اللہ عز وجل نے فرمایا ہے۔​
يَا أَيُّها النَّبِيُّ إِنَّا أَرْسَلْنَاكَ شَاهدًا وَمُبَشِّرًا وَنَذِيرًا ﴿45﴾ وَدَاعِيًا إِلَی اللَّه بِإِذْنِه وَسِرَاجًا مُّنِيرًا ﴿46﴾ وَبَشِّرِ الْمُؤْمِنِينَ بِأَنَّ لَهم مِّنَ اللَّه فَضْلًا كَبِيرًا ﴿47﴾
(45) ( اے غیب کی خبریں بتانے والے (نبی) بیشک ہم نے تمہیں بھیجا حاضر ناظر اور خوشخبری دیتا اور ڈر سناتا​
(46) اور اللہ کی طرف اس کے حکم سے بلاتا اور چمکا دینے دینے والا آفتاب​
(47) اور ایمان والوں کو خوشخبری دو کہ ان کے لیے اللہ کا بڑا فضل ہے​
اللہ کی رحمت کیا ہے؟
سورۃ الانبیاء​
وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلاَ رَحْمَة لِّلْعَالَمِينَ ﴿107﴾
(107) اور ہم نے تمہیں نہ بھیجا مگر رحمت سارے جہان کے لیے​
اب اللہ کے حکم کو دیکھتے ہیں۔ " تم فرماؤ اللہ ہی کے فضل اور اسی کی رحمت اور اسی پر چاہیے کہ خوشی کریں وہ ان کے سب دھن دولت سے بہتر ہے۔"
ثابت ہوا اللہ کے بڑے فضل اور رحمت کے حصول کے شکرانے میں اظہار فرحت کرنا بدعت نہیں بلکہ عین رضائے خداوندی ہے۔​
سورۃ الصف سے ذکر محمد مصطفیٰ احمد مجتبیٰ ولادت پاک سے چھے صدیاں پہلے سے ثابت ہے۔
وَإِذْ قَالَ عِيسَی ابْنُ مَرْيَمَ يَا بَنِي إِسْرَائِيلَ إِنِّي رَسُولُ اللَّه إِلَيْكُم مُّصَدِّقًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيَّ مِنَ التَّوْرَاة وَمُبَشِّرًا بِرَسُولٍ يَأْتِي مِن بَعْدِي اسْمُه أَحْمَدُ فَلَمَّا جَاءهم بِالْبَيِّنَاتِ قَالُوا هذَا سِحْرٌ مُّبِينٌ ﴿6﴾
(6) اور یاد کرو جب عیسیٰ بن مریم نے کہا اے بنی اسرائیل میں تمہاری طرف اللہ کا رسول ہوں اپنے سے پہلی کتاب توریت کی تصدیق کرتا ہوا اور ان رسول کی بشارت سناتا ہوا جو میرے بعد تشریف لائیں گے ان کا نام احمد ہے پھر جب احمد ان کے پاس روشن نشانیاں لے کر تشریف لائے بولے یہ کھلا جادو​
یہ مقالہ مفتی اعظم پاکستان علامہ مولانا محمد ارشد القادری کی کتاب عید میلادالنبی کی شرعی حیثیت سےمعلومات دیکھ کر لکھا گیا
عبدالرزاق قادری​
 
جس طرح نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم کے میلاد پر مروجہ جشن منایا جاتا ہے ، اور جس طرح عیسائی لوگ مسلمانوں کا دیکھا دیکھی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے میلاد کا جشن مناتے ہیں ۔۔
کیا دیگر انبیاء علیہ السلام کے میلاد کا بھی جشن منایا جاتا ہے ؟
مثلا حضرت موسیٰ علیہ السلام ، حضرت نوح علیہ السلام ، ابولانبیاء حضرت ابراہیم علیہ السلام ، اسماعیل علیہ السلام ، شیعب علیہ السلام ، ہود علیہ السلام نیز جتنے بھی انبیاء علیہ السلام ہیں انکے میلاد پر جشن کیوں نہیں منایا جاتا ؟
 
متلاشی

محفلین
جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم​
کیا قران مجید میں نبیوں کی ولادت کا ذکر مبارک موجود ہے؟
جی! مخصوص دن کے ذکر کے ساتھ موجود ہے؟ یاد رہے! مخصوص ولادت کے دن کا بھی​
قرآن مجید میں حضرت یحیٰ علیہ السلام کی ولادت کے یوم کا ذکر ان الفاظ میں ہے
سورۃ مریم (15) اور سلامتی ہے اس پر جس دن پیدا ہوا اور جس دن مرے گا اور جس دن مردہ اٹھایا جائے گا
حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی زبان مبارک سے ان کے اپنے میلاد کا ذکر یوں ہے۔
سورۃ مریم (33) اور وہی سلامتی مجھ پر جس دن میں پیدا ہوا اور جس دن مروں اور جس دن زندہ اٹھایا جاؤں
قرآن پاک میں عید کا تصور کیا ہے؟
قرآن پاک میں عید کا ذکر کچھ یوں ہے۔
قَالَ عِيسَی ابْنُ مَرْيَمَ اللَّهمَّ رَبَّنَا أَنزِلْ عَلَيْنَا مَآئِدَة مِّنَ السَّمَاء تَكُونُ لَنَا عِيداً لاِوَّلِنَا وَآخِرِنَا وَآيَة مِّنكَ وَارْزُقْنَا وَأَنتَ خَيْرُ الرَّازِقِينَ ﴿114﴾
سورۃ المائدہ (114) عیسیٰ بن مریم نے عرض کی، اے اللہ! اے رب ہمارے ! ہم پر آسمان سے ایک خوان اُتار کہ وہ ہمارے لیے عید ہو ہمارے اگلے پچھلوں کی اور تیری طرف سے نشانی اور ہمیں رزق دے اور تو سب سے بہتر روزی دینے والا ہے ،
یعنی اللہ جل جلالہ کی ایک نعمت کو عید کہا گیا
کیا حدیث پاک میں میلادالنبی کا ذکر مبارک ہے؟
ترمذی شریف میں باب "باب ماجاء في ميلاد النبي صلي الله عليه وآله وسلم"
الجامع ترمذی شریف میں ایک باب ہے "باب ماجاء في ميلاد النبي صلي الله عليه وآله وسلم" جو امام ترمذی نے باندھا ہے۔ تب تک میلاد النبی منانا بدعت نہیں سمجھا جاتا تھا۔ بدعت کا بہتان بہت بعد کی ایجاد ہے۔ کچھ لوگوں نے کہا کہ 604 ہجری کے بعد میلادالنبی منانے کا رواج پڑا۔ جبکہ امام ترمذی 209 ہجری میں پیدا ہوئے اور 279 میں فوت ہوئے۔ اور اس الزام کا پردہ چاک ہوا۔
خوشی/فرحت کا اظہار کیوں/کب/کس پر کرنا چاہیے؟
سورۃ یونس میں اللہ عز وجل کا ارشاد ہے۔​
قُلْ بِفَضْلِ اللّه وَبِرَحْمَتِه فَبِذَلِكَ فَلْيَفْرَحُواْ هوَ خَيْرٌ مِّمَّا يَجْمَعُونَ ﴿58﴾
(58) تم فرماؤ اللہ ہی کے فضل اور اسی کی رحمت اور اسی پر چاہیے کہ خوشی کریں وہ ان کے سب دھن دولت سے بہتر ہے​
اللہ کا بڑا فضل کیا ہے؟
سورۃ احزاب میں اللہ عز وجل نے فرمایا ہے۔​
يَا أَيُّها النَّبِيُّ إِنَّا أَرْسَلْنَاكَ شَاهدًا وَمُبَشِّرًا وَنَذِيرًا ﴿45﴾ وَدَاعِيًا إِلَی اللَّه بِإِذْنِه وَسِرَاجًا مُّنِيرًا ﴿46﴾ وَبَشِّرِ الْمُؤْمِنِينَ بِأَنَّ لَهم مِّنَ اللَّه فَضْلًا كَبِيرًا ﴿47﴾
(45) ( اے غیب کی خبریں بتانے والے (نبی) بیشک ہم نے تمہیں بھیجا حاضر ناظر اور خوشخبری دیتا اور ڈر سناتا​
(46) اور اللہ کی طرف اس کے حکم سے بلاتا اور چمکا دینے دینے والا آفتاب​
(47) اور ایمان والوں کو خوشخبری دو کہ ان کے لیے اللہ کا بڑا فضل ہے​
اللہ کی رحمت کیا ہے؟
سورۃ الانبیاء​
وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلاَ رَحْمَة لِّلْعَالَمِينَ ﴿107﴾
(107) اور ہم نے تمہیں نہ بھیجا مگر رحمت سارے جہان کے لیے​
اب اللہ کے حکم کو دیکھتے ہیں۔ " تم فرماؤ اللہ ہی کے فضل اور اسی کی رحمت اور اسی پر چاہیے کہ خوشی کریں وہ ان کے سب دھن دولت سے بہتر ہے۔"
ثابت ہوا اللہ کے بڑے فضل اور رحمت کے حصول کے شکرانے میں اظہار فرحت کرنا بدعت نہیں بلکہ عین رضائے خداوندی ہے۔​
سورۃ الصف سے ذکر محمد مصطفیٰ احمد مجتبیٰ ولادت پاک سے چھے صدیاں پہلے سے ثابت ہے۔
وَإِذْ قَالَ عِيسَی ابْنُ مَرْيَمَ يَا بَنِي إِسْرَائِيلَ إِنِّي رَسُولُ اللَّه إِلَيْكُم مُّصَدِّقًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيَّ مِنَ التَّوْرَاة وَمُبَشِّرًا بِرَسُولٍ يَأْتِي مِن بَعْدِي اسْمُه أَحْمَدُ فَلَمَّا جَاءهم بِالْبَيِّنَاتِ قَالُوا هذَا سِحْرٌ مُّبِينٌ ﴿6﴾
(6) اور یاد کرو جب عیسیٰ بن مریم نے کہا اے بنی اسرائیل میں تمہاری طرف اللہ کا رسول ہوں اپنے سے پہلی کتاب توریت کی تصدیق کرتا ہوا اور ان رسول کی بشارت سناتا ہوا جو میرے بعد تشریف لائیں گے ان کا نام احمد ہے پھر جب احمد ان کے پاس روشن نشانیاں لے کر تشریف لائے بولے یہ کھلا جادو​
یہ مقالہ مفتی اعظم پاکستان علامہ مولانا محمد ارشد القادری کی کتاب عید میلادالنبی کی شرعی حیثیت سےمعلومات دیکھ کر لکھا گیا
عبدالرزاق قادری​
میرے محترم ۔!نبی اکرم کی ولادت کا ذکر کرنا تو بالکل موجبِ ثواب و راحت ہے ۔۔۔ مگر اشکال مروجہ طریقہ سے جشن عید میلاد النبی کے منانے پر ہے نہ کہ ولادت کا ذکر کرنے پر۔۔۔!

میرے محترم سو سوالوں کا ایک سوال ۔۔۔۔۔؟
وہ یہ کہ کیا صحابہ کرام نے موجودہ طریقہ سے عید میلاد منائی ۔۔۔۔ کیا تابعین و تبع تابعین نے مروجہ طریقہ سے عید میلاد منائی ۔۔۔۔!
تاریخ سے کوئی ایک حوالہ پیش کر دیجئے ۔۔۔!
اور اگر نہیں منائی ۔۔۔۔ اور یقینا نہیں منائی ۔۔۔۔ تو پھر جو کام صحابہ نے نہ کیا وہ آج ہم کیوں کروں ۔۔۔؟ کیا ہماری ااور آپ کی عقل صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے زیادہ ہے۔۔۔۔؟

ہمیں تو نبی کی سنت پر چلنا ہے ۔۔۔۔اور نبی کی سنت تو یہ ہے کہ حدیث شریف میں ارشاد ہے ۔۔۔کہ

ان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سئل عن صوم یوم الاثنین ؟ قال ذاک یوم ولدت فیہ و یوم یبعث او انزل علی فیہ

ترجمہ : (حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہر پیر کے دن روزہ رکھتے تھے ) آپ سے پیر کے دن کے(اس ) روزہ کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اس دن میری ولادت ہوئی اور اسی دن میری بعثت ہوئی اور اسی دن مجھ پر قرآن نازل کیا گیا ۔۔۔‘‘
(1)صحیح مسلم کتاب الصیام باب استجاب صوم یوم الاثنین
(2) سنن کبریٰ بیہقی ج 4 ص 286،300
(3) سنن کبریٰ نسائی ج 5 ص146

اب مندرجہ بالا حدیث سے ثابت ہوا کہ نبی کی سنت تو نبی کے پیدائش کے دن روزہ رکھنا ہے ۔۔۔۔! دوسرے لفظوں گویا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی پیدائش کے دن روزہ رکھ کر امت کو بتا دیا کہ میری ولادت کا دن عید کا نہیں بلکہ روضے کا دن ہے ۔۔۔۔!
 
عبدالرزاق قادری آپ کے دل کا زور بہت زیادہ ہے ۔۔۔ اب دو جواب۔۔۔
اور ہاں عیسیٰ علیہ السلام کی قوم تو موجود ہے جو کہ 25دسمبر کو کرسمس کا دن مناتی ہے۔۔۔ اب ایسا کریں کہ کچھ ایسی کرامت دیکھائیں کہ باقی انبیاء کی اقوام کو آپ زندہ کردیں کیونکہ سرپھرے کو یہ نہیں پتہ کہ باقی اقوام مٹ چکی ہیں اب آپ یا تو ان اقوام کو زندہ کریں یا پھر گنے چوپیں۔
 
بہت صحیح کہا کہ باقی انبیاء کی اقوام مٹ چکی ہے ، پر ہم تو سارے انبیاء پر ایمان لاتے ہیں انکی قوم منائے یا نہ منائے
ہم کیوں نہیں مناتے ؟ ہم کرسمس کیوں نہیں مناتے ؟
یقینا ہم صرف نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم کے امتی ہیں ، اور انکی سالگرہ منانے کا یہ مطلب نہیں کہ نعوذباللہ ہم امت محمدی سے نکل گئے ہیں ۔۔۔پر احترام تو سب انبیاء کا کرتے ہیں ۔۔۔
چلے اتنا ہی بتادے کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم کے دور میں حضرت عیسیٰ کی سالگرہ منائی جاتی تھی ؟
کیونکہ اگر یہ بدعت نہیں تو تمام انبیاء کی سالگرہ منائی جاتی نا ۔۔۔
 
نایاب

لائبریرین
بہت اچھی تحریر شریک محفل کی محترم قادری بھائی
جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو جو مناتے ہیں انہیں اس جشن کی ڈھیروں مبارکباد
روزہ رکھیں نفل پڑھیں نعت خوانی کریں اور " اسوہ حسنہ " کو اپنی زندگی پر لاگو کرلیں ۔
جو نہیں مناتے ان سے گلہ نہیں ۔
ہر اک کو اپنے عمل کا جوابدہ ہونا ہے ۔
میں ذاتی طور پر اس جشن کی خوشی مناتا ہوں کہ اس جشن کی " مناہی " مجھے کہیں نہیں ملی ۔
 
مہ جبین

محفلین
عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم منانے کو بدعت اور گمراہی کہنے والوں اور اسکو حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے طریقے سے الگ کہنے والوں سے بس چند سوال۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!

"عیدِ حب " یا "ویلانٹائن ڈے "منانے کے بارے میں آپ کیا ارشاد فرماتے ہیں؟؟؟؟؟
جسکو منانے میں تمام ذرائع ابلاغ ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہوتے ہیں تو اس وقت آپکی زبانوں پر اُنکے لئے کوئی فتوے جاری کیوں نہیں ہوتے؟؟؟؟
اس وقت تو ایسی منطقیں پیش کی جاتی ہیں کہ اگر محبت کا ایک دن منا لیا جائے تو کیا کوئی بری بات تو نہیں؟؟؟؟ بلکہ میلادِ پاک کی مخالفت کرنے والوں کی زبانوں پر تالے پڑ جاتے ہیں ، جب اُنکے منہ سے بدعت بدعت نہیں نکلتا بلکہ یہ فرماتے ہیں محبت کرنا تو ہمارے مذہب میں گناہ نہیں۔
لیکن جب بات آئے حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کے انداز کی تو پھر اُنکے پاس اور کوئی دلیل تو ہوتی نہیں لے دے کے ایک ہی بات کی رٹ کہ پہلے ایسے کام نہیں ہوئے اس لئے ہم بھی نہیں کرتے اور جو کرتا ہے اسکو فوراً بدعتی قرار دیدیتے ہیں ۔
اسکے علاوہ بے شمار ایسے کام ہیں جو اُس دور میں نہیں تھے لیکن اب رائج ہیں اگر گنوانے بیٹھوں تو پھر آگے سے کوئی جواب نہیں ہوگا۔ تو پہلے اُن سب کاموں پر قدغن لگائیں پھر اس کے بارے میں کچھ ارشاد کیجئے گا۔

لیکن جب سب ٹھوس دلیلوں کو پیش کر بھی دیا جائے تو کھسیانا بلا کھمبا تو نوچتا ہے نا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چاہے دل میں ان باتوں کو مان بھی لیں تو اوپر اوپر سے اپنی خفت مٹانے کو وہی مرغی کی ایک ٹانگ۔۔۔۔۔۔۔ میں نا مانوں
ابھی میرے اس جواب کے بعد بھی کافی لوگ اس کے خلاف ہی بولیں گے تو مجھے پرواہ نہیں
میں تو یہ کہتی ہوں کہ " کسی کے عقیدے کو نہ چھیڑو اور اپنے عقیدے کو نہ چھوڑو "

اگر عبدالرزاق قادری نے میلاد پاک منانے کے بارے میں لکھا تو یہ انکا عقیدہ ہے دوسرے عقیدے کے لوگ نہ منائیں
کوئی زبردستی منوانے کی بات تو نہیں کی نا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!
پھر اتنے فضول قسم کے سوالات کرنے کی کیا ضرورت ہے بھلا؟؟؟؟؟؟؟
کوئی بھی بات کرنے سے پہلے خوب سوچ سمجھ لینا چاہئے ورنہ خاموشی بھلی۔
 
کیا کوئی ایسا ثبوت موجود ہے کہ عید میلاد نہ منانے والوں نے ولینٹائین کو برا نہ جانا ہو ؟
امید ہے کہ ثبوت پیش کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا ۔۔۔۔
دیکھیں الزامی بات کرنا بے حد آسان کام ہے ،
(عید میلاد کے حق میں)جن "ٹھوس دلائل" کی بات کی جاری ہے وہ منانے والوں کے نذدیک ضرور ٹھوس ہونگے لیکن عام عوام الناس کے لیے بھی تو ٹھوس ہو نا ؟ وہ کیوں نہیں ہے
رہ گئی کہ "کسی کی پرواہ" نہیں تو یہ مناسب رویہ نہیں ہے اسی کا نام انا ہے ۔۔۔۔
اللہ ہم سب کو اس خطرناک مہلک بیماری سے محفوظ رکھے ۔۔۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
تمام عید میلاد منانے والے بھائ بہنوں کو مبارک!

ہمارے پرانے محلے یعنی اندرون شہر میں عید میلاد النبی پر بہت بڑا جلوس نکلتا تھا۔ بہت سے ٹرکوں، ٹریکٹر ٹرالیوں وغیرہ کا جلوس جس میں ہر ٹرالی پر سیٹیں اور کھانے پینے کا سامان اور بعض اوقات دیگیں بھی موجود ہوتی تھیں۔ ساتھ میں ہر دوسری ٹرالی میں ایک عدد بڑے سپیکروں والا ٹیپ ریکارڈر جس پر انڈین گانے لگا کر لڑکے خوب رقص کرتے تھے۔ راہ میں جگہ جگہ پانی، مشروبات اور مختلف قسم کے پکوان کے سٹال بھی لگے ہوتے تھے جس میں محلے کے معزز حضرات بیٹھ جاتے اور کھانے پینے کی اشیا بانٹتے اور رقص و موسیقی سے لطف اندوز ہوتے۔
خیال و خواب ہوئی ہیں محبتیں کیسی
لہو میں ناچ رہی ہیں یہ وحشتیں کیسی
 
انجانا

محفلین
سب سے پہلے تو یہ طے کیا جائے کہ حضور اقدس (ص) کی یوم ولادت کون سی ہے۔ اس پع جشن منانا تو بعد کی بات ہے۔ 12 ربیع الول یوم وفات ہے۔ ملاحظہ ہو رحمۃ اللعالمین از علامہ سیلمان منصور پوری
 
جشن عید میلاد النبی سب کو مبارک ہو جس کو ہر عاشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم مناتا ہے ۔ جو نہیں مناتا ہے اس کا اپنا عقیدہ ہے کوئی مسئلہ نہیں ہے کوئی میلاد منائے یا نہ منائے اس سے کسی کی مسلمانی پر فرق نہیں پڑتا ہے۔ لیکن افسوس اس رویے پر ہوتا ہے جب شیطانی توحید کو مدنظر رکھتے ہوئے اعتراض شروع ہوجاتا ہے۔ میرا شیعہ حضرات کے ساتھ بہت تعلق ہے آنا جانا لگا رہتا ہے ان کے اماموں کے دن ہوتے ہیں میں ان کی خوشی میں اگر اتفاقا اس دن چلا جاؤں تو ضرور شریک ہوتا ہوں۔ اسی طرح دیوبندی حضرات کے ختم بخاری شریف اور وہابی حضرات کے کسی بھی قائد کے نام سے جو کانفرنس یا محمد رسول اللہ کانفرس میں شریک ہوتا ہوں۔میں نہیں سمجھتا ہوں کہ اس سے میری مسلمانی پر کوئی فرق پڑتا ہے۔ قارئیں آپ کو کیا لگتا ہے کیا میں ان میں شرکت کرکے کافر ہوگیا ہوں؟؟؟؟
 
ہمارے پرانے محلے یعنی اندرون شہر میں عید میلاد النبی پر بہت بڑا جلوس نکلتا تھا۔ بہت سے ٹرکوں، ٹریکٹر ٹرالیوں وغیرہ کا جلوس جس میں ہر ٹرالی پر سیٹیں اور کھانے پینے کا سامان اور بعض اوقات دیگیں بھی موجود ہوتی تھیں۔ ساتھ میں ہر دوسری ٹرالی میں ایک عدد بڑے سپیکروں والا ٹیپ ریکارڈر جس پر انڈین گانے لگا کر لڑکے خوب رقص کرتے تھے۔ راہ میں جگہ جگہ پانی، مشروبات اور مختلف قسم کے پکوان کے سٹال بھی لگے ہوتے تھے جس میں محلے کے معزز حضرات بیٹھ جاتے اور کھانے پینے کی اشیا بانٹتے اور رقص و موسیقی سے لطف اندوز ہوتے۔
خیال و خواب ہوئی ہیں محبتیں کیسی
لہو میں ناچ رہی ہیں یہ وحشتیں کیسی
کچھ خدا خوف کریں پتہ نہیں آپ کے کانوں میں شیطان نے ایسا کیا منتر پھونک دیا ہے کہ آپ کو وہ نعتیں یا قوالیاں گانے لگتی ہیں ہماری تو عمر گزری ہے ہر میلاد میں اور آخری دن ہر جلوس میں شرکت کرتے ہوئے ایسا تو کبھی نہ دیکھا اور نہ سنا پتہ نہیں آپ کوئی شیطانی خواب دیکھ رہے ہیں۔ لاحول پڑھیے
 
متلاشی

محفلین
بہت اچھی تحریر شریک محفل کی محترم قادری بھائی
جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو جو مناتے ہیں انہیں اس جشن کی ڈھیروں مبارکباد
روزہ رکھیں نفل پڑھیں نعت خوانی کریں اور " اسوہ حسنہ " کو اپنی زندگی پر لاگو کرلیں ۔
جو نہیں مناتے ان سے گلہ نہیں ۔
ہر اک کو اپنے عمل کا جوابدہ ہونا ہے ۔
میں ذاتی طور پر اس جشن کی خوشی مناتا ہوں کہ اس جشن کی " مناہی " مجھے کہیں نہیں ملی ۔
محترم نایاب بھائی کم ازکم بات لکھنے سے پہلے سوچ تو لیا کریں ۔۔۔!
جس دن روزہ ہو اس دن عید نہیں ہوتی ۔۔۔۔!
اور جس دن عید ہو اس دن روزہ نہیں ہوتا۔۔۔۔!
 
متلاشی

محفلین
نثار تیری چہل پہل پر ہزاروں عیدیں ربیع الاوّل۔۔۔ ۔
سوائے ابلیس کے جہاں میں، سبھی تو خوشیاں منا رہے ہیں
میرے محترم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ان کی پیدائش کے دن روزہ رکھنا ہے ۔۔۔۔!
میرے اوپر والے مراسلہ میں حدیث موجود ہے ۔۔۔!

اور روزے والے دن جس کی عید ہوتی ہے ۔۔۔ وہ بھی سب کو پتا ہے ۔۔۔؟ :p
کچھ کہنے کی حاجت نہیں ۔۔۔۔!
 
فرخ منظور

لائبریرین
کچھ خدا خوف کریں پتہ نہیں آپ کے کانوں میں شیطان نے ایسا کیا منتر پھونک دیا ہے کہ آپ کو وہ نعتیں یا قوالیاں گانے لگتی ہیں ہماری تو عمر گزری ہے ہر میلاد میں اور آخری دن ہر جلوس میں شرکت کرتے ہوئے ایسا تو کبھی نہ دیکھا اور نہ سنا پتہ نہیں آپ کوئی شیطانی خواب دیکھ رہے ہیں۔ لاحول پڑھیے

لگتا ہے آپ نے کبھی لاہور نہیں دیکھا۔ سو بندر کیا جانے ادرک کا سواد :sneaky:
 
ابوعثمان

محفلین
میرے محترم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ان کی پیدائش کے دن روزہ رکھنا ہے ۔۔۔ ۔!
میرے اوپر والے مراسلہ میں حدیث موجود ہے ۔۔۔ !

اور روزے والے دن جس کی عید ہوتی ہے ۔۔۔ وہ بھی سب کو پتا ہے ۔۔۔ ؟ :p
کچھ کہنے کی حاجت نہیں ۔۔۔ ۔!
اس طرح کی حدیث ہے یا کسی صحابی کا فرمان ،"جس میں جمعہ کے دن کو عید کہا گيا ہے۔" لیکن اس دن روزہ رکھنے کی بھی ممانعت نہیں۔(حوالہ یاد نہیں ،ملا تو ان شا اللہ شئیر کردیتا ہوں۔)

شب قدر افضل یا شب میلاد؟

شب قدر میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی امت پر فضل و احسان ہے اور شب میلاد میں تمام موجوداتِ عالم پر فضل و احسان ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے حضورکو رحمت اللعالمین بنایا ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وجہ سے اللہ کی نعمتیں آسمان و زمین کی ساری مخلوق پر عام ہوگئیں۔ لہٰذا شب میلاد افضل ہے۔ یہ کچھ ذکر کیا گیا ہے ہمارے کثیر دلائل کا ایک حصہ ہے اللہ تعالیٰ جس کو ہدایت دے اس کے لئے اس قدر کافی ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے : ''اور اندھوں کو تم گمراہی سے ہدایت کرنے والے نہیں تمہارے سنائے تو وہی سنتے ہیں جو ہماری آیتوں پر ایمان لاتے ہیں اور وہ مسلمان ہیں۔'' (٨١/٢٧) رہا تمہارا یہ الزام کہ ہم کسی نئے مذہب کے مدعی ہیں تو اس کا جواب یہ ہے کہ ہم بحمدہ تعالیٰ دین اسلام پر قائم ہیں سلف و خلف میں مشہور ہیں اگرچہ نا سمجھوں پر مخفی رہے حضرت سعدی نے کیا خوب کہا ہے کہ،
گر نہ بیند بروز شپر ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ چشمہ آفتاب راچہ گناہ
اگر کوئی اندھا ہے تو اس میں سورج کا کیا گناہ ہے؟ اگر الو دن کو نہ دیکھ سکتے تو سورج کے چشمہ کا کیا گناہ ہے؟
 
شمشاد

لائبریرین
محترم نایاب بھائی کم ازکم بات لکھنے سے پہلے سوچ تو لیا کریں ۔۔۔ !
جس دن روزہ ہو اس دن عید نہیں ہوتی ۔۔۔ ۔!
اور جس دن عید ہو اس دن روزہ نہیں ہوتا۔۔۔ ۔!

عید صرف دو ہیں، ایک عید الفطر جو یکم شوال کو ہوتی ہے اور ایک عید الاضحی جو 10 ذی الحج کو ہوتی ہے۔

بات جو عیدین ہیں وہ مثال کے طور پر کہا گیا ہے کہ خوشی کا دن ہے اور خوشی کے دن مندرجہ بالا عیدین کے علاوہ بھی ہو سکتے ہیں۔
اگر نایاب بھائی نے میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کو عید کہا تو اس کے معنی خوشی کا دن ہے نہ کہ عید الفطر یا عید الاضحی کا دن ہے۔

ہاں جو عید الفطر کے دن یا عید الاضحی کے دن روزہ رکھے وہ غلط ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top