متلاشی
محفلین
محترمی عبدا لرزاق قادری صاحب ۔۔۔!نشر مکرر
"کیا حدیث پاک میں میلادالنبی کا ذکر مبارک ہے؟
ترمذی شریف میں باب "باب ماجاء في ميلاد النبي صلي الله عليه وآله وسلم"
الجامع ترمذی شریف میں ایک باب ہے "باب ماجاء في ميلاد النبي صلي الله عليه وآله وسلم" جو امام ترمذی نے باندھا ہے۔ تب تک میلاد النبی منانا بدعت نہیں سمجھا جاتا تھا۔ بدعت کا بہتان بہت بعد کی ایجاد ہے۔ کچھ لوگوں نے کہا کہ 604 ہجری کے بعد میلادالنبی منانے کا رواج پڑا۔ جبکہ امام ترمذی 209 ہجری میں پیدا ہوئے اور 279 میں فوت ہوئے۔ اور اس الزام کا پردہ چاک ہوا۔"
ترمذی شریف کے جس باب کا حوالہ آپ دے رہے ہیں ۔۔۔ اس باب سے حضور کے مروجہ میلاد کے متعلق کچھ احادیث بھی نقل کر دیتے ۔۔۔ تو افاقہ ہو تا۔۔۔۔ ! میرے محترم لفظی ہیر پھیر سے بات نہیں بنتی ۔۔۔۔۔ ! میلاد النبی کا مطلب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش ہے انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش کے متعلق جتنی حدیثیں تھیں وہ اس باب میں بیان کی ہیں ۔۔۔!
اس سے یہ کہاں ثابت ہو گیا کہ اس دور میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت والے دن مروجہ جلوس و محافل میلاد منعقد ہوتی تھیں۔۔۔!