عسکری
معطل
آ کر لے جائیں یہاں سے وہ نہیں جا رہاتم اس کا ایک گیلن ادھر بھجوانے والے تھے، کیا ہوا؟
آ کر لے جائیں یہاں سے وہ نہیں جا رہاتم اس کا ایک گیلن ادھر بھجوانے والے تھے، کیا ہوا؟
کس نے کہا نہیں آتا ؟ میں نے اسے کہا کہ بھائی چلے جاؤ وہ آگے سے کہتا ہے کہاں جاؤ نا پتہ نا کوئی راستہ اجنبی شہر میںیہ تو اب نہ بھیجنے کے بہانے ہیں۔ ایسا ہو ہی نہیں سکتا کہ تمہارے ہاں سے یہاں تمہاری برانچ میں مال نہ آتا ہو۔
ہی ہی ہی اب اداس نہیں ہوںاداس ہونے کی ضرورت نہیں، کوئی طریقہ ڈھونڈھتے ہیں۔
جی بالکل ایسا میرے ساتھ ہوا تھا ایک بار میں نے اپنا باہر سے میلا سا فرائی پین چولھے پر رکھا اور بھول گیا باہر جا کر گپیں لگاتا رہا کوئی ایک کھنٹے بعد آ کر دیکھا تو کچن دھواں دھواں تھا اسے بھاگ بند کیا اور کھڑکی کھولی اور فرائی پین کو جو سنک میں ڈالا تو وہ بالکل سفید ہو گیا تھا اندر کا سارا المونیم صاف ہو گیا تھا پر اس چکر میں اس کا ہینڈل بھی تھوڑا سا جل تھا ھھھھھھھھھھ اس لیے اب ڈانس کرتا تھا تو دوسرا لیا جا کر خخخخخخخخخخخخشاہ صاحب کی ترکیب بالکل صحیح ہے ۔
کچھ عرصہ پہلے ایک مریض کے ساتھ لیاقت نیشنل اسپتال میں رکنے کا اتفاق ہوا سالن گرم کرنے جب کچن گیا تو دیکھا ایک چھوٹی پتیلی جو بری طرح جل چکی ہے آگ پر مزید جلانے کیلئے رکھی ہوئی ہے میں نے ادھر اُدھر دیکھا تو ایک خاتون نظر آئیں کچن میں آتی ہوئی میں نے ان سے پوچھا کہ وہ پتیلی جو چولھے پر بے یارو مددگار رکھی ہوئی ہے آپ ہی کی ہے؟ انہوں نے کہا جی میں نے کہا تو پھر آپ کے لئے افسوس ناک خبر یہ ہے کہ آپ کا سالن جو اس میں تھا وہ اب اس جہاں میں نہیں رہا تو اب آپ اسکے غسل کا انتظام کریں وہ ہنسیں اور کہا آپ کو غلط فہمی ہوئی ہے میں سالن گرم نہیں کر رہی تھی یہ میرا بغیر صابن برتن دھونے کا طریقہ ہے کہ ایسی جگہ جہاں آپ کے پاس برتن دھونے کیلئے کوئی ڈٹرجنٹ نہ ہو خاص کر دیگچی اور پتیلی وغیرہ جن میں سالن گرم کرتے ہیں تو انکو چولہے پر خوب تیز آنچ پر رکھیں تھوڑی دیر بعد سارا میل اور جو کچھ بھی ہوگا جل کر کاربن بن کر نکل جائے گا اور انہوں نے اسکا عملی تجربہ کرکے دکھایا واقعی پتیلی ایک دم ایسے چمک گئی تھی جیسے قلعی کردی ہو پر اندر سے باہر سے نہیں
کھانے پکانے کی ڈھیروں تراکیب لکھی جاتی ہیں اور کھانے بھی پکتے ہوں گے۔ مجھے یہ جاننا ہے کہ اگر میں چولہے پر چائے رکھ کر (دودھ چینی پتی ڈال کر) خود ادھر آ بیٹھوں اور بھول جاؤں کہ چائے بھی پک رہی ہے۔ اور جب یاد آنے پر جا کر دیکھا تو دیگچی تک جل چکی تھی۔
یا
میں مصالحہ وغیرہ بنا کر اور گوشت بھون کر اس میں تھوڑا سا پانی ڈال کر گلنے کے انتظار میں ادھر آ بیٹھوں اور جب باورچی خانے سے کچھ جلنے کی بُو آئی، جا کر دیکھا تو گوشت پہلے گلا، پھر پانی خشک ہونے کے بعد اس کے تکے بنے پھر کوئلہ بنے اور پھر دیگچی سمیت سب کچھ جل گیا۔
تو مجھے پوچھنا یہ ہے کہ ایسی دیگچی کو صاف کیسے کرتے ہیں کہ دوبارہ قابل استعمال ہو سکے۔