جماعۃ الدعوہ پر پابندی

وجی

لائبریرین
تیل والے ملکوں کی یہی تو منافقت ہے کہ وہ اپنے ہاں ان جماعتوں پر پابندی لگاتے ہیں اور دوسرے ملکوں میں انہی جماعتوں کو مالی امداد فراہم کرکے فرقہ واریت اور انتشار پھیلاتے ہیں۔

معذرت کے ساتھ نبیل صاحب تیل والے ملک ان جماعتوں سے زیادہ ہمارے ملک میں موجود چوہدریوں ، وڈیوروں ، سرداروں اور ملکوں کو پیسا دیتے ہیں تاکہ انکی شکار گاہیں آباد رہیں اور وہ مزے کریں
حال ہی میں ممبئی حملوں کے بعد ہمارے وزیرے داخلہ کا متحدہ عرب امارات کے وزیر تعلیم کے محل جو رحیم یار خان میں کے یہاں حاضری دی وہ کسی سرکاری وزٹ پر نہیں تھے بلکہ اپنے شکار کے لیئے آئے تھے اور اسی وجہ سے ایک خبر بن گئی ورنہ کیسی کو کانوکان خبر تک نہیں تھی کہ وہ یہاں ہیں
رہی بات کہ ان جماعتوں کی امداد کیسے ہوتی ہے‌ تو وہ بھائی صرف پاکستانی لوگ جزباتی مسلمان نہیں ہیں باقی آپ خود سمجھدار ہیں
 
نبیل

تکنیکی معاون

یہ ہماری قوم کا وطیرہ بن چکا ہے کہ ہر برائی کی جانب سے منہ پھیر لیتے ہیں بلکہ ریت میں منہ دے کر سمجھتے ہیں کہ آنے والا طوفان ان کا کچھ نہیں بگاڑ‌ سکے گا۔
ایک اور عجیب بات یہ ہے کہ ہم لوگ اپنے ملک سے زیادہ تیل کی دولت سے مالا مال ملکوں کے زیادہ وفادار ہیں۔ کافی تکلیف ہوتی ہے کچھ لوگوں کو جب سچ ان کے سامنے لایا جاتا ہے۔
2005 کے زلزلے کے بعد جماعت الدعوۃ کے کام کو اس قدر بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے جیسے باقی قوم نے کچھ نہیں کیا ہو۔ اسی جگہ ایم کیو ایم والے بھی کام کر رہے تھے لیکن شاید ان کی تعریف کرنا ممنوع ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
وقت سب کو جواب دے دیگا

عوام گمراہ نہیں ہے
ہمارے‌لیڈر بے راہ روی کا شکار ہیں

اور نبیل جس مالی امداد کی آپ بات کر رہے‌ہو کہانی طویل ہے۔
پیسے دئے جاتے‌ہیں‌تو کس لئے‌؟
اور استعمال کس لئے‌ہوتے‌ہیں؟

بوتل کھلے گی تو بہت سارے جن باہر آئیں گے
تیل والے ملکوں کو ہرگز اس بات کی ضرورت نہیں کہ ہمارے ملکوں میں انتشار پھیلائیں

:)

آپ پتا نہیں کس وقت کا انتظار کر رہے ہیں؟ جس سچ کو آپ آج ماننے سے انکار کر رہے ہیں وہ کل بھی سچ ہی رہے گا۔
تیل والے ملکوں کو اگر ہمارے ملک میں انتشار پھیلانے کی ضرورت نہیں ہے تو کیوں انہوں نے غنڈہ اور دہشت گرد گروہوں کو امداد جاری رکھی ہوئی ہے؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
مجھے کوئی یہ بتائے گا کہ سمجھوتہ ایکس پریس کی باری بھی پاکستان پر الزام لگایا گیا تھا کیا ثبوت مل سکا۔ اب بھی یہی کہا جارہا ہے اگر یہ درست ہے تو کوئی تو ثبوت ہونا چاہییے اس طر ح تو میں بھی کسی کو ایجنٹ قرار دے دوں اگر جماعت اس میں ملوث ہے تو کم از کم عوام کے سامنے تو لے کر آئیں تاک عوام کو پتہ چلے کہ چندے کا پیسہ کہا ں جاتا ہے مگر سب لوگ صر ف برائیاں کرنے پر تلے ہیں یہ تو سوچیں کہ اسلام ، نماز، روزہ اور دین کے داعی کون لوگ ہیں۔ جس مرضی سکالر سے پوچھ لیں اسلا م کا ہر ماننے والا داعی ہے اور جو داعی ہے وہ محفل کے احباب کی نظر میں دہشت گرد ہے سوچنے کی ضرروت ہے

ہاں تو بتائیں نا کہ جماعت الدعوۃ کو ملنے والا چندہ کہاں جاتا ہے؟ اور یہ کس اختیار کے تحت ہے کہ جماعت الدعوۃ ہر کاروبار سے چندہ بٹور رہی ہے؟ اب یہ نہ کہنا کہ سارا پروپگینڈا ہے۔ کون داعی ہے اور کون داعی نہیں ہے ہم بھی خوب جانتے ہیں۔
 
گرو جی

محفلین

آپ کا قصور نہیں‌ہے ارضِ وسطی کا پیسہ بول رہا ہے، آپ جن کو دہشت گرد کہہ رہے ہیں جب وقت پڑے گا تو یہی لوگ آگے آئیں گے اور آپ جیسے احباب وہیں‌بیٹھ کر مزے مزے سے خبریں‌پڑہیں گے۔
مجھے افسوس ہے تو صرف اس بات کا کہ بندے کو اندھا نہیں ہونا چاہیے اور میں‌دیکھ رہا ہوں کہ منتظم اور کچھ جگری احباب وہی کر رہے رہیں ہیں جو یونان میں‌یونانی کرتے ہیں ۔
مجھے افسوس ہے صد افسوس
 
میاں ذاتیات پر اترنے کی کیا ضرورت ہے؟ یہاں سیاست کے ایک موضوع پر بات ہو رہی ہے اور سب اپنے خیال کا اظہار کر رہے ہیں جو ایک دوسرے سے مختلف بھی ہو سکتے ہیں۔ اگر تمیز سے بات نہیں کر سکتے تو بہتر ہے کہ بحث‌ سے الگ رہو۔
ارض وسطی کا پیسہ کہاں بول رہا اس کا ہمیں بھی پتا ہے۔ یہاں زرقاوی اور اسامہ جیسے درندہ صفتوں کے ہاتھ پر بیعت کرنے کو ہی ایمان کی تکمیل سمجھا جاتا ہے۔ اپنی آنکھوں پر پردہ ڈال کر کچھ عقل کے اندھے لوگ دوسروں کو اندھا سمجھنے لگتے ہیں۔
 
میرے خیال میں جماعۃ الدعوۃ پر پابندی کا فیصلہ ممکن ہے، درست وجوہات کی بنیاد پر کیا گیا ہو لیکن اس کی ٹائمنگ غلط ہے۔ اگر پاکستانی حکومت کو اندازہ تھا کہ جماعت الدعوۃ غلط کاموں میں ملوث ہے تو اسے پہلے ہی پابندی لگالینی چاہیے تھی نہ کہ بھارت یا اقوامِ متحدہ کے دباؤ پر۔ کیا ہماری حکومت بالکل اندھی ہے؟ اسے نظر نہیں آرہا تھا کہ اس جماعت کی سرگرمیاں کیا ہیں؟ یا جان بوجھ کر نظریں چرائی ہوئی تھیں؟ یا یہ کہ جماعت بے قصور اور پابندی کا کھیل سارا ڈراما ہے غیر ملکی دباؤ پر۔۔۔ :confused:
 
وجی

لائبریرین
یہ ہماری قوم کا وطیرہ بن چکا ہے کہ ہر برائی کی جانب سے منہ پھیر لیتے ہیں بلکہ ریت میں منہ دے کر سمجھتے ہیں کہ آنے والا طوفان ان کا کچھ نہیں بگاڑ‌ سکے گا۔
ایک اور عجیب بات یہ ہے کہ ہم لوگ اپنے ملک سے زیادہ تیل کی دولت سے مالا مال ملکوں کے زیادہ وفادار ہیں۔ کافی تکلیف ہوتی ہے کچھ لوگوں کو جب سچ ان کے سامنے لایا جاتا ہے۔
2005 کے زلزلے کے بعد جماعت الدعوۃ کے کام کو اس قدر بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے جیسے باقی قوم نے کچھ نہیں کیا ہو۔ اسی جگہ ایم کیو ایم والے بھی کام کر رہے تھے لیکن شاید ان کی تعریف کرنا ممنوع ہے۔

بھائی آپ کی بات بلکل ٹھیک ہے لیکن آپ شاید میری بات سمجھے نہیں
باقی زلزلے کے بعد میں نے تو کم از کم جماعت الدعوۃ کا نام نہیں سنا اور رہی بات ایم کیو ایم کی تو جناب انہوں نے جو کام کیا اس کی تعریف ضرور سنی تھی
لیکن کسی نے خبر دی تھی کہ ٹھیک زلزلے کے بعد کوئی جہادی گروپ سب سے پہلے زلزلے والے علاقوں میں پہنچے تھے اور زیادہ کا تعلق لاہور سے تھا
 
گرو جی

محفلین
میاں ذاتیات پر اترنے کی کیا ضرورت ہے؟ یہاں سیاست کے ایک موضوع پر بات ہو رہی ہے اور سب اپنے خیال کا اظہار کر رہے ہیں جو ایک دوسرے سے مختلف بھی ہو سکتے ہیں۔ اگر تمیز سے بات نہیں کر سکتے تو بہتر ہے کہ بحث‌ سے الگ رہو۔
ارض وسطی کا پیسہ کہاں بول رہا اس کا ہمیں بھی پتا ہے۔ یہاں زرقاوی اور اسامہ جیسے درندہ صفتوں کے ہاتھ پر بیعت کرنے کو ہی ایمان کی تکمیل سمجھا جاتا ہے۔ اپنی آنکھوں پر پردہ ڈال کر کچھ عقل کے اندھے لوگ دوسروں کو اندھا سمجھنے لگتے ہیں۔

میاں‌میں ذاتیات پر نہیں بول رہا اور تمیز کے دائرے میں ہی رہ کر بات کر رہا ہوں۔ آپ بھی تو ذاتیات پر اتر گئے ہو تو پہر مسئلہ کس بات پر کسی کو بلاسوچے سمجھے دہشتگرد کہہ دینا ذاتیات نہیں تو اخلاقیات ہے کیا۔ اور میں نے کیا غلط کہا ہے، ہر وہ بندہ جو پاکستاں سے باہر ہے وہی یہی کہہ رہا ہے جو تم نے کہا، لہذا اب گلہ کس بات پر، کنارے پر بیٹھ کر سمندری طوفان کا نظارہ کرنا الگ بات ہے اور بھنور میں رہنا الگ بات ہے۔
 
گرو جی

محفلین
بھائی آپ کی بات بلکل ٹھیک ہے لیکن آپ شاید میری بات سمجھے نہیں
باقی زلزلے کے بعد میں نے تو کم از کم جماعت الدعوۃ کا نام نہیں سنا اور رہی بات ایم کیو ایم کی تو جناب انہوں نے جو کام کیا اس کی تعریف ضرور سنی تھی
لیکن کسی نے خبر دی تھی کہ ٹھیک زلزلے کے بعد کوئی جہادی گروپ سب سے پہلے زلزلے والے علاقوں میں پہنچے تھے اور زیادہ کا تعلق لاہور سے تھا

یہ وہ والی بات ہے بد اچھا بدنام ُبرا
ویسے ایم کیو ایم بھی پہنچی تھی اور جماعتِ اسلامی بھی گئی تھی
 
نبیل

تکنیکی معاون
میاں‌میں ذاتیات پر نہیں بول رہا اور تمیز کے دائرے میں ہی رہ کر بات کر رہا ہوں۔ آپ بھی تو ذاتیات پر اتر گئے ہو تو پہر مسئلہ کس بات پر کسی کو بلاسوچے سمجھے دہشتگرد کہہ دینا ذاتیات نہیں تو اخلاقیات ہے کیا۔ اور میں نے کیا غلط کہا ہے، ہر وہ بندہ جو پاکستاں سے باہر ہے وہی یہی کہہ رہا ہے جو تم نے کہا، لہذا اب گلہ کس بات پر، کنارے پر بیٹھ کر سمندری طوفان کا نظارہ کرنا الگ بات ہے اور بھنور میں رہنا الگ بات ہے۔
دہشت گرد کو دہشت گرد کہنا حق بات ہے اور اس کے لیے ہمیں کسی کے اخلاقیات کے درس دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ اخلاقیات انہیں سیکھنی چاہیے جو ہر خودکش دھماکے اور ہر دہشت گردی کے بعد جہادی گروہوں کے دفاع میں سینہ سپر ہو جاتے ہیں۔ اور یہ پاکستان میں رہ کر تمہیں کیا زیادہ حقائق کا علم ہو جاتا ہے جو بھنور میں رہنے پر اترا رہے ہو؟ پاکستان میں رہ کر عالمی سیاست پر ٹامک ٹوئیاں مارنے کا شوق سب کو ہے لیکن پاکستان کے اندرونی حالات کے بارے میں بھی وہ اتنے ہی بے خبر ہوتے ہیں جتنے کہ وہ باہر کے حالات کے بارے میں بے خبر ہوتے ہیں۔
 
یعنی آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ مجھے میرے گھر کا اتنا نہیں پتہ جتنا باہر رہنے والوں کو پتہ ہے۔ کیا ہو گیا میاں خیریت ہے کیسی بہکی بہکی باتیں‌کر رہے ہیں۔
اور رہی بات آپ کے اعتراضات کی تو آپ نے وہی کیا جو انڈیا کررہا ہے اور امریکہ کرتا آیا ہے بغیر کسی وجہ کے
پہلے یہ تو معلوم کر لیا کریں کہ حقیقت کیا ہے۔
ویسے معذرت مجھے آپ میں اور نجم سیٹھی میں کوئی فرق نہیں لگ رہا۔
امید کرتا ہوں کہ اب اس بات پر مزید بحث نہیں کریں گے ورنہ مجھے لگ رہا ہے کہ میں‌بینڈ ہو جاؤں گا۔
 
آبی ٹوکول

محفلین
آبی ٹو کول یہ دونوں ایک ہی ہیں۔ جب پہلی کو بین کیا گیا تو نئے نام سے آ گئے۔ اب دوسری کو بھی بین کر دیا گیا ہے۔ میرے خیال سے تو یہ ایک اچھا قدم ہے۔

لیکن بھائی وہ محترم حافظ سعید صاحب تو بڑے دھڑلے سے جیو ٹی وی کہ پروگرام کیپیٹل ٹالک میں آکر کہتے ہیں کہ لشکر طیبہ کشمیر کی تحریک ہے جبکہ جماعۃ الدعوۃ پاکستان کی ایک فلاحی جماعت ہے اور یہ کہ لشکر طیبہ کو بھی کارکن جماعۃ الدعوۃ کا حصہ کبھی بھی نہیں رہا اور یہ بھی کہ جماعۃ الدعوۃ بہت پہلے کی ہے جبکہ لشکر بعد کی تحریک ہے وغیرہ وغیرہ تو کیا وہ جھوٹ بول رہے ہیں ؟
 
آبی ٹوکول

محفلین
آبی، لگتا ہے کہ آپ کچھ تجاہل عارفانہ سے کام لے رہے ہیں۔ :)
ہاں تجاہل تو برت رہا ہوں مگر اس لیے کہ تحقیق ہوسکے یہ جو کچھ میڈیا کہ توسط سے ہمارے سامنے لایا جاتا ہے اسکی کوئی حقیقت بھی ہے یا نہیں ؟ او یہ بھی کہ ہمارے ہاں کہ پڑھے لکھے طبقے کا اس بارے میں رحجان معلوم ہوسکے ۔ ۔ ۔ ویسے ایک مرتبہ محترم حافظ سعید صاحب سے اس وقت ملاقات کا شرف حاصل ہوا تھا جبکہ وہ لشکر طیبہ کہ امیر ہی کہلوایا کرتے تھے ایک جلسہ میں خطاب سنا تھا اور بعد میں ہلکی سی سلام دعا بھی ہوئی تھی ویسے پاکستان میں لشکر سے میرے کافی دوست وابستہ تھے اب ان کا کچھ پتا نہیں کہ میرا کوئی رابطہ نہیں ان سے ۔ ۔ ۔
 
مغزل

محفلین
کہیں ایجنسی والوں‌کو خبر ہوئی اس مراسلے کی بابت تو ۔۔ آبی بھیا کام ہوگیا ۔ اسے مدون کرلیں۔
 
آبی، لگتا ہے کہ آپ کچھ تجاہل عارفانہ سے کام لے رہے ہیں۔ :)

یہ الدعوہ جریدے کا چار یا پانچ سال مطالعہ کرتا رہاہوں اور میرے مطالعے کی رو سے لشکر طیبہ اور جماعۃ الدعوہ ایک ہی تصویر کے دو رخ ہیں۔ شروع میں اس جریدے کے مدیر امیر حمزہ ہواکرتے تھے۔
 
زین

لائبریرین
جو بھی ہے میں نے خود بلوچستان کے زلزلہ سے متاثرہ علاقے زیارت میں جماعتہ الدعوۃ کا کام دیکھا ہے ۔ شاید ہی کسی اور تنظیم نے اتنا کام کیا ہو ۔
آج خبر ملی ہے کہ زیارت میں بھی ان کا کیمپ بند کردیا گیا ہے اور کروڑ روپے کا امدادی سامان انتظامیہ نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے ۔
 
آپ پتا نہیں کس وقت کا انتظار کر رہے ہیں؟ جس سچ کو آپ آج ماننے سے انکار کر رہے ہیں وہ کل بھی سچ ہی رہے گا۔
تیل والے ملکوں کو اگر ہمارے ملک میں انتشار پھیلانے کی ضرورت نہیں ہے تو کیوں انہوں نے غنڈہ اور دہشت گرد گروہوں کو امداد جاری رکھی ہوئی ہے؟

نبیل یار آپ ہر بات میں کانٹوں والی زبان کیوں استعمال کرتے‌ہیں؟
آپ کے ہر جواب سے‌یوں محسوس ہوتا ہے‌کہ اگلا بندہ جاہل ہے‌اور علم کل آپ‌ہی رکھتے‌ہیں۔ ارے دوست ہم یہاں‌رہتے‌ہیں ہمیں‌بھی علم ہے‌ان سب باتوں کا۔ اس میں وفاداری کرنے‌سے‌ہمیں‌کچھ نہیں ملتا۔ حقائق‌چھپانے کا جرم ہم نہیں کرسکتے۔
بالفرض یہاں‌سے امداد جاتی ہے اور وہاں غلط استعمال ہوتی ہے تو ان کا کیا قصور؟
انہیں ہمارے ہاں دہشت گردی یا دہشت زدگی سے کیا فائدہ؟
اور یار گیم ہے‌سب گیم ہے!! کچھ مخفی پہلو ہیں جو آپ ہم تک نہیں پہنچتے‌تو ہم فورا مغربی پراپیگنڈہ کا شکار ہوکر انہی کی زبان استعمال کرتے‌ہیں۔ مغربی عوام تو پوتر ہوسکتی ہے‌لیکن مغربی سیاسی چیلے انسانیت کے‌لئے ناسور ہیں اصل دہشت گردی کی جڑ ہیں۔۔۔
کل ہمارے خطے‌سے نکل جائیں‌تو اگلے‌دن ایک گولی بھی نہ چلے میاں۔۔۔
میں کیاں بتاؤں
زمانہ بولے گا ایک دن
 
جوش

محفلین
کل ہمارے خطے‌سے نکل جائیں‌تو اگلے‌دن ایک گولی بھی نہ چلے میاں۔۔۔

جی ہاں، افغان جہاد کے بعد جب یہ نکلے تو مجاہدین اسلام نے مجاہدین اسلام کا جتنا خون بہایا تھا یہ بھی ریکارڈ پر ہے۔ وہ بھی چلیں امریکہ یا بھارت کے کھاتے میں ڈال دے حسب معمول۔۔۔
 
Top