عارف بھائی محسوس نہ کریں لیکن آپ کا رویہ جیسبادی صاحب سے جارحانہ ہے جو میں سمجھتا ہوں غلط ہے کیونکہ میرے خیال میں اگر وہ علوی نستعلیق خط پر تنقید کررہے ہیں تو یہ اس خط کے لیے بہتر ہوگااور اس سے علوی نستعلیق کو اور بہتر کرنے میں مدد ملےگی۔
میں معذرت چاہوں گااگر میں نے بے جامداخلت کی ہو۔
ایک زمانہ تھا جب لوگ یہ کہا کرتے تھے کہ کمپیوٹر پر خط نستعلیق ممکن ہی نہیں ۔۔۔۔ لیکن یہ ممکن ہو گیا نوری نستعلیق کی صورت میں
لیکن یہ ۔۔۔۔۔۔۔ شاہکار، سقراط، صدف، گلوبل، اور کاتب جیسے سافٹ ویئرز تک محدود رہا
اور
لوگ سمجھتے تھے کہ یہ خط اوپن ٹائپ فونٹ کی صورت میں مہیا ہونا ناممکن ہے
لیکن
نفیس نستعلیق
پاک نستعلیق
پاک نوری نستعلیق
جوہر نستعلیق
نبیل نستعلیق
اور دیگر اسی قسم کے فانٹس نے لوگوں کے اس خیال کو بھی باطل قرار دے دیا
پھر لوگوں نے یہ خیال کیا کہ تطویل جو نستعلیق کی خصوصیت ہے اس کو اوپن ٹائپ فونٹ میں شامل کرنا نا ممکنات میں ہے اور اگر ہو بھی گیا تو نستعلیق کی خوبصورتی کو قائم نہیں رکھا جا سکتا
لیکن
عماد نستعلیق نے اس بات کو بھی خیال خام قرار دے دیا
پھر کچھ اور مسائل سامنے آئے اور ویب کے لیے ایک نستعلیق فونٹ کی ضرورت محسوس ہوئی تو
اس ضرورت کے پیش نظر
علوی نستعلیق
اس دعوی کے ساتھ آرہا ہے کہ یہ ویب کی ضروریات کو کافی حد تک پورا کرے گا
ابھی تک
چونکہ یہ فونٹ ریلیز نہیں ہوا اس لیے اس کے بارے میں کوئی رائے دینا قبل از وقت اور بے وقت کی راگنی تصور کیا جائے گا
البتہ جن لوگوں نے اس فونٹ کو ٹیسٹ کیا ہے وہ
اس کی کارکردگی سے کافی حد تک مطمئن ہیں۔۔۔ جن میں خاکسار بھی شامل ہے
میں اس فونٹ کو اردو ویب کی دنیا میں ایک انقلاب تصور کرتا ہوں
تاہم
خوب سے خوب تر کی تلاش کا سلسلہ کبھی موقوف نہیں ہوا کرتا اگر یہ عمل رک جائے تو ترقی اور تعمیر کا سلسلہ جو کائنات کی جان ہے ختم ہو جائے گا
بقول اقبال
یہ کائنات ابھی ناتمام ہے شاید
کہ آرہی ہے دمادم صدائے کن فیکون
علوی نستعلیق پر اس کی ریلیز سے پہلے ہی کوئی تبصروہ کرنا محض امکانی خدشات کا اظہار ہے
فونٹ ریلیز ہو جائے تو آپ کی تجاویز کا خیر مقدم کیا جائے گا
اور فونٹ کو مزید بہتر بنایا جائے گا