جمعیت کا ہفتہ کتب

غازی عثمان

محفلین
بہت خوب غزنوی بھائی۔ اوپر جو لوگ میری پوسٹ پر شور مچا رہے ہیں انکا جواب آپنے خوب دیا ہے کہ نئے معصوم نوجوانوں کو یہی "طلبا" تنظیمیں برے راستوں پر دھکیلتی ہیں اور پارٹی بازی کا ایسا سبق دے جاتی ہیں جو انہوں نے بچپن یا لڑکپن میں کہیں‌نہیں پڑھا! :noxxx:
امریکہ کی مثال اسلئے دی تھی کہ وہاں پر مذہبی جنونیت کی بجائے قومی جنونیت کی بنیاد پر منفی کام کروا لئے جاتے ہیں!

ارے عارف بھائی مجھے تو آپ کی بات پر کوئی شور مچاتا نظر نہیں آیا اوپر ،،

آپ کی بات سر کے اوپر سے گذر گئی تھی :grin: اس وجہ سے وضاحت مانگی تھی جو مل گئی شکریا
 
غازی عثمان

محفلین
بھائی ناراض کیوں ہوتے ہیں۔ ۔ ۔:)

میں آپ سے بلاوجہ کیوں ناراض ہونے لگا، :)
اصل میں مسئلہ یہ ہے کہ لکھتے وقت آپ اپنے جیسچر کو ساتھ اٹیچ نہیں کرسکتے اس لئے شاید آپ کو ایسا لگا ہو کہ میں ناراض ہورہا ہوں ۔۔۔ ایسی کوئی بات نہیں ہے ، آپ جسے چاہیں اچھا یا برا سمجھیں آپ کو مکمل اختیار ہے،، بس اس کے ساتھ میں نے یہ پوچھنا چاہا تھا کہ وہ جو ایک مشکل سا لفظ آپنے لکھا تھا اس کا مطلب کیا ہوتا ہے ، مجھے واقعی نہیں معلوم ہے اس لئے جاننا چاہ رہا تھا،

اور ایک بات بتانا بھی چاہ رہا تھا کہ مولانا مودودی پاکستان 19487 میں ہی آگئے تھے ، یہ مجھے اس لئے پتا تھا کہ جمعیت کی تاسیسی اجلاس میں انہوں شرکت کی تھی، اور جب نام کے لئے ان سے تجویز مانگی گئی تو انہوں نے انجمن نوجوانان اسلام کا مشورہ دیا جو فورا ہی رد کردیا گیا تھا
 
السابقون الاوّلون۔۔۔ قرآن ِ پاک سے یہ اصطلاح لی گئی ہے جس سے مراد وہ مسلمان تھے جو مکّہ میں اسلام لائے تھے جب اسلام کو ابھی ظاہری شان و شوکت نہیں ملی تھی۔۔۔بعد میں جب اسلام کو غلبہ ملا تو بہت سے لوگ اس غلبے سے ہی قائل ہوکر مسلمان ہئے جنکو بہرحال اوّلین مسلمانوں سے کمپیئر نہیں کیا جا سکتا۔ ۔ ۔سورہ واقعہ مین بھی اصحاب الیمین اور اصحاب الشمال سے بلند درجے کے لوگوں کو السابقون کہا گیا ہے۔
 
موجو

لائبریرین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محمود غزنوی صاحب آپ جمعیت اور جماعت اسلامی کو سابقون الاولون نہیں سمجھتے تو کیا کبھی ان دونوں جماعتوں کے نمائندوں نےعام افراد تو دور کی بات کبھی ایسا تقاضا اپنے کارکنان سے بھی کیا ہے؟
بھائی اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بڑھ کر آئیڈیل کوئی نہیں‌ہے۔
انسانوں سے غلطیاں ہوتی ہیں اور جس سے نہیں‌ہوتیں وہ یا تو جھوٹ بولتا ہے یا انسان نہیں ہے۔ اسی طرح گروہوں‌کا حال ہے آپ مسلمان ہیں مجھے تاریخ اسلام کا کوئی ایک گروہ بتائیں جس نے کوئی غلطی نہیں‌ کی ۔
کیاہم جس خاندان، زبان، اور ملک سے تعلق رکھتے ہوتے ہیں اس کی کمزوریوں کو دور کرنے کی جدوجہد اسی طرح سر راہ کرتے ہیں۔
آپ جمعیت کی اصلاح چاہتے ہیں؟
تو میرے بھائی معاملات کو جاننے کے لیے دو معاملہ کرنے والوں میں سے کسی ایک سے تعلق ہونا چاہیے پھر آپ دلیل سے بات کرسکتے ہیں۔
تحریرا یا زبانی یہ کہہ دینے سے کہ غنڈہ گرد، دہشت گرد، مذہب کے نام پر جنونیت کی آگ بڑھکانے والے کہہ دینا تو ایک الزام ہے
کیا آپ جانتے ہیں کہ گفتگو میں‌الزام کی حیثیت کیا ہوتی ہے؟
 
میں جمعیت کی فلاسفی کی بات کررہا تھا۔ ۔ ۔ اگر فلاسفی ہی غلط ہو اور اس غلطی کو جوں کا توں برقرار رہنے دیا جائے تو افراد کی اصلاح بے معنی ہے۔ ۔ ۔ ۔بے شک جمعیت میں پرجوش اور پرخلوص مسلمان نوجوان ہیں لیکن رونا یہ ہے کہ جماعت کی فلاسفی "لا اکراہ فی الدّین" کے خلاف ہے۔ ۔ ۔ یہ لوگ دوسروں پر اپنی رائے مسلّط کرتے ہیں تھوپتے ہیں۔ ۔ ۔گائڈنس نہیں بلکہ کنٹرول کرنا چاہتے ہیں۔ جب طلبہ یونینوں پر پابندی تھی(اور شائد اب بھی ہے) تو پھر ان لوگوں کا کالجز اور یونیورسٹیز پر قابض و مسلّط رہنا جبکہ طلبہ نے انکو ایلیکٹ نہیں کیا کس زمرے میں آئے گا۔ ۔ ۔ میرے نزدیک تو اسکو غنڈہ گردی ہی کہتے ہیں۔:)
 
غازی عثمان

محفلین
آپ کی یہ بات کہ جمعیت کا رویہ اجارہ دارانہ ہے حقیقت پر مبنی ہے خاص کر جب آپ پنجاب کی بات کررہے ہوں یہ رویہ مجھے بھی ناپسند ہے، لیکن جمعیت انسانوں کا ایک گروہ ہے اس میں بہت سے خوبیاں اور خامیاں ہیں، تعلیمی حوالے سے خوبیاں زیادہ ہیں، ضیاء الحق کے دور میں جب طلبہ یونیوں پر پابندی لگائی گئی اس سے پہلے یہ رویہ موجود نہیں تھا، کراچی میں جمعیت نے ہمیشہ تمام طلبہ تنظیموں کے ساتھ ملکر انہیں کالج اور یونیورسٹی کی سطح پر متحد کرکے اس رویے اور آپسی جھگڑوں کو ختم کرنے کی کوشش کی ہے لیکن کبھی کامیابی کبھی ناکامی مقدر میں آئی وجہ جمعیت بھی بنی اور دوسری تنظیمیں بھی ،، اجاہ دارانہ رویہ صرف جمعیت کا خاصہ نہیں تمام طلبہ تنظیمیں اس میں شامل ہیں کیونکہ جمعیت پاکستان کی سب سے بڑی طلبہ تنظیم ہے اس لئے اس کا حصہ بھی زیادہ ہے اور اسے پر ذمہ داری بھی زیادہ ہے ،،

تعلیمی اداروں سے تشدد، اجارہ داری اور کرپشن کے خاتمے کا واحد علاج طلبہ یونینوں پر سے پابندی کا خاتمہ ہے، اس سے طلبہ تنظیموں میں طلبہ کے لئے زیادہ سے زیادہ قابل قبول ہونے کی دوڑ لگ جائے گی جس سے فائدہ بہرحال طلبہ اور تعلیمی نظام کا ہوگا
 
Top