تفصیلی جواب کا شکریہ نبیل بھائی۔ آپکی وضاحت سے جملہ اور وکی کے استعمالات کے متعلق کافی غلط فہمی دور ہوئی ہے۔
میں نے جب جملہ پر کام شروع کیا، تو میں بہت کنفیوزڈ تھی کہ جملہ کو سیکھا جائے یا پھر میڈیا وکی کو سیکھا جائے۔ میں نے شروع میں دونوں کو سیکھا، اور پھر بعد میں جملہ پر زیادہ توجہ دی۔
آپ نے لکھا ہے:
اس میں عام یوزر خود سے نئے زمرہ جات بنا سکتے ہیں جبکہ جملہ میں یہ کام صرف ایڈمن کر سکتے ہیں۔ جملہ زیادہ ڈائنامک اور نسبتاً کم لمبائی والے کونٹینٹ کی منیجمنٹ کے لیے زیادہ موزوں ہے جیسے کہ سائٹ نیوز، بلاگ یا کمیونٹی پورٹل وغیرہ۔ میں اس کے بارے میں مزید گزارشات بعد میں پیش کروں گا۔
میں آپکی اس بات سے بالکل متفق ہوں کہ میڈیا وکی میں یوزر خود سے زمرے بنا سکتے ہیں (بلکہ آپ نے میڈیا وکی اور جملہ کے متعلق جتنی بھی چیزیں اوپر بیان کی ہیں، میں ان سب سے پورا اتفاق کرتی ہوں) ۔۔۔۔۔ مگر پھر بھی مجھے کچھ خدشات ہیں۔
آپ کی اجازت سے میں ان خدشات کا ذکر کر دینا چاہتی ہوں، تاکہ ہر پہلو سے جائزہ مکمل کر کے کسی فائنل نتیجے پر پہنچا جائے۔
1۔ پہلا سوال یہ ہے کہ آیا واقعی ہمیں اپنی کتابوں کی لائبریری کے لیے لامحدود (یعنی Unlimited) زمرہ جات کی ضرورت پڑ سکتی ہے؟
اس سوال کو ذہن میں رکھتے ہوئے میں نے اُن زُمروں کا جائزہ لیا جو شگفتہ سسٹر نے محفل میں متعارف کروائے ہیں۔
چنانچہ محفل فورم میں لائبریری کے ان زُمروں پر نظر ڈالنے کے بعد مجھے لگا کہ ہمیں شاید ہی ان کے علاوہ کچھ اور زمروں کی ضرورت پڑے۔
2۔ میڈیا وکی پر بھی میں نے ان زمروں پر نظر ڈالی ہے۔
مسئلہ یہ ہے کہ وہاں زمروں کا انتخاب یوزر پر چھوڑ دیا گیا ہے، اور ہر یوزر اپنی مرضی کے مطابق ایک نیا زمرہ بنا لیتا ہے۔
مثلا اسلام ایک زمرہ ہونا چاہیئے، اور اسکے بعد اسکے ذیلی زمرے قران، حدیث، سیرت وغیرہ ہونے چاہیئے ہیں۔ مگر مختلف یوزرز نے اپنی مرضی سے اسلام زمرے کے ہوتے ہوئے، دیگر زمرے بھی بنا دیے ہیں۔
3۔ ایسا کرتے ہیں کہ ہم لائبریری ٹیم کے ممبرز کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ
Urdu Wikipedia
پر جا کر Browse کریں، اور پھر بتائیں کہ کیا وہ فورا اپنی مطلوبہ چیزوں کو ڈھونڈ پائے یا نہیں۔
وکی پیڈیا پر میرا ذاتی تجربہ مجھے کہہ رہا ہے کہ یہ عام صارفین کے لیے اتنا Friendly نہیں ہے، اور لوگوں کو اپنے مطلب کی چیزیں ایک جگہ آسانی سے نہیں مل پاتیں۔
دوسرا یہ کہ وکی پیڈیا موزوں ہے بہت ہی بڑے لیول کے پراجیکٹز کے لیے جیسے دائرہ المعارف کا بنانا، کہ جہاں
کئی سو کی تعداد میں زمرے موجود ہوں، اور پھر ہر ایک زمرے کے کئی کئی ذیلی زمرے ہوں۔ [سائیڈ نوٹ: جملہ کے ورژن 2 میں بھی لامحدود سیکشن، اور انکے لامحدود ذیلی سیکشنز، اور پھر ان ذیلی سیکشنز کے مزید ذیل سیکشنز بنانے ممکن ہوں گے]
چنانچہ جب میں وکی پیڈیا کو اپنے لائبریری پروجیکٹ کے لیے دیکھتی ہوں، تو یہ مجھے اسکے لیے ہاتھی دکھائی دیتا ہے، اور ان دونوں کا آپس میں جوڑا اتنا اچھا نہیں لگ رہا۔
چنانچہ، غور و فکر کے بعد میری رائے کچھ یوں نکل رہی ہے کہ ہماری لائبریری ایک چھوٹا پروجیکٹ ہے، جسکے اتنے زمرے موجود نہیں ہیں۔ اور میڈیا وکی کی نسبت جملہ اس لحاظ سے بہت بہتر ہے کہ صارفین آرام سے Browse کر سکیں۔ اور یوزرز بھی اپنے آرٹیکل جمع کرواتے وقت یہ خیال رکھیں گے کہ وہ اپنے مضامین صرف متعلقہ سیکشنز اور زمروں میں ہی پوسٹ کریں۔
4۔ ایک سوال یہ بھی ہے کہ کیا میڈیا وکی میں ویڈیوز ایمبیڈ کی جا سکیں گی؟ (جملہ میں موجود ایکسٹنشنز اس سلسلے میں بہت مددگار ہیں)۔
5۔ اور میڈیا وکی کے حوالے سے مجھے جو سب سے بڑا خدشہ نظر آ رہا ہے، وہ یہ سوال ہے کہ آیا ہماری "اردو کمیونٹی" کیا اتنی ایڈوانس ہو چکی ہے کہ وہ میڈیا وکی جیسے سافٹ ویٹر کو استعمال کر سکے؟؟؟
میرا مشاہدہ تو اس سوال کا جواب بہت بڑی نفی میں دے رہا ہے۔
ہمارے ممبرز محفل فورم کے استعمال کو وکی پر ہر لحاظ سے ترجیح دیتے ہیں۔ اسی طرح ہمارے فورم پر ممبرز کی تعداد اردو وکی پیڈیا کی نسبت کہیں زیادہ ہے۔
میں نے میڈیا وکی پر فارمیٹنگ سیکھی ہے، اور یہ ایک تکلیف دہ عمل ہے۔ یعنی میڈیا وکی کا ایڈیٹر یقینا اس بات میں حائل ہو گا کہ "اردو کمیونٹی" اس میں اپنا انٹرسٹ کھو دے۔ صرف وہی لوگ میڈیا وکی پر اپنے آرٹیکلز لکھیں گے جو کہ بہت زیادہ Dedication رکھتے ہوں گے۔
میڈیا وکی کے ایڈیٹر سے کہیں آسان ہماری محفل کا ایڈیٹر ہے، جہاں فارمیٹنگ اتنی پرابلم نہیں ہے۔
اور محفل کے ایڈیٹر سے زیادہ آسان جملہ کا Tiny ایڈیٹر ہے جو کہ پورا wysiwyg ایڈیٹر ہے۔ لوگ ایم ایس ورڈ استعمال کرنے کی وجہ سے اسکے عادی ہیں، لہذا بنا کسی مشکل کے وہ اپنے آرٹیکلز لکھ کر ارسال کریں گے۔ (ویسے جملہ 1٫5 کے ڈیفالٹ ایڈیٹر میں بھی رائیٹ ٹو لیفٹ شامل کر دیا گیا ہے، جسکے بعد وہ بہت بہتر ہو گیا ہے۔ اسی طرح امیجز وغیرہ کا استعمال بھی اس نئے ورژن میں آسان کر دیا گیا ہے)۔
نبیل بھائی،
میڈیا وکی کے حوالے سے یہ میرے چند خدشات تھے جنکا ذکر میں نے اردو لائبریری کے حوالے سے کرنا مناسب سمجھا ہے۔
(میری کوشش ہے کہ میں اپنا تجزیہ ذاتیات سے بلند ہو کر کروں۔۔۔۔ یعنی یہ بات اس لیے نہ کروں کہ مجھے ذاتی طور پر جملہ پسند ہے۔ میرے نزدیک اسوقت صرف اور صرف اردو زبان کی ترقی و ترویج مقصود ہے، اور اگر اس کے لیے میڈیا وکی بہتر چوائس ہے تو میں آپکو یقین دلاتی ہوں کہ میں دل جان سے میڈیا وکی کی حمایت میں ہوں)۔
بہتر ہو گا کہ لائبریری کے دیگر ممبرز بھی ایک دفعہ اردو وکیپیڈیا کو Browse کر کے دیکھیں، اور بتائیں کہ ایک عام صارف کے لیے کیا چیز بہتر رہے گی۔