جملہ اردو لائبریری ڈیمو تیار ہے

مہوش علی

لائبریرین
اس ربط پر لائبریری کو اچھی طرح چیک کیجئے، اور پھر اپنی آراء سے مطلع کریں۔
Joomla Urdu Library

آپکو اپنے مضامین جمع کروانے کے لیے رجسٹر ہونا پڑے گا۔

یاد رہے کہ یہ صرف ایک Rough Idea کے لیے بنائی گئی ویب سائیٹ ہے (مجھے یہ بنانے میں چند گھنٹے ہی لگے )

لہذا، یہ سائیٹ خوبصورتی وغیرہ کے لیے نہیں ہے، بلکہ صرف آئیڈیا لگانے کے لیے ہے۔

[لائبریری ممبرز، جو کہ جی میل اکاؤنٹ کا پاسورڈ جانتے ہیں، وہ ان Details کے ساتھ لاگ ان ہو جائیں
[align=left:3820da6036]
User Name: testuser
Password: Same as of our e-mail accout nt at urdumehfil@gmail.com[/align:3820da6036]
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

سسٹرمہوش، بہت خوب، بہت اچھے ، اللہ تعالی جزادے ۔ (آمین ثم آمین)

جم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔لہ واقعی اچھاجارہاہے

:best: :khoobsurat:


والسلام
جاویداقبال
 

مہوش علی

لائبریرین
اب میں اس پراجیکٹ کے متعلق چند معلومات اور فراہم کر دوں، تاکہ آپ لوگ ان زاویوں سے بھی اسکا جائزہ لیں۔

1۔ جملہ پر موجود یہ لائبریری ایک ڈائنامک لائبریری ہے۔ یعنی اسکو ایک دفعہ سیٹ کر دیا، تو پھر Back End پر کام ختم۔
اسکی مثال بالکل ہمارے اس محفل فورم کی سی ہے۔ اس فورم کو سیٹ اپ کرتے وقت نبیل بھائی کو بہت کام کرنا پڑا۔ لیکن جب یہ ایک دفعہ سیٹ ہو گئی، تو پھر بیک اینڈ پر کام ختم ہے، اور اب صرف فرنٹ اینڈ پر ہم جیسے عام یوزرز بڑی آسانی سے اس پر اپنی تحریریں شائع کر رہے ہیں، جو کہ خود بخود اپنے متعلقہ سیکشنز میں شائع ہو جاتی ہیں۔

بعینیہ یہی چیز جملہ پر موجود اس ڈائنامک لائبریری کی ہے۔ یعنی ایک دفعہ اگر اس کا سیٹ اپ مکمل کر دیا جائے (جو کہ نبیل بھائی یا میں بھی ) کر سکتے ہیں، تو پھر بیک اینڈ پر کام تقریبا ختم۔
اب صرف فرنٹ اینڈ پر عام صارفین کو اپنے مضامین شائع کرنا ہیں، جو کہ خود بخود متعلقہ سیکشنز میں شائع ہوتے جائیں گے
[ایک عام یوزر کو تو جملہ سیکھنے کی بالکل کوئی ضرورت نہیں ہے، اور وہ اس محفل فورم سے بھی زیادہ آسانی کے ساتھ اس لائبریری کو Browse کر سکے گا، اور اس میں اپنے آرٹیکلز کا اضافہ کر سکے گا۔
[align=left:dbb743fb28]
The learning Time for this Normal User is less than 5 Minutes (in order to submit his Articles in Proper Section)

[/align:dbb743fb28]


2۔ اگلا مرحلہ مینیجر کی سطح کے یوزرز کا ہے۔
مینیجر کا کام یہ ہوتا ہے کہ اگر کسی یوزر نے کسی غلط سیکشن میں اپنا آرٹیکل پوسٹ کر دیا ہے، تو وہ اسے صحیح سیکشن میں Move کر دے۔
مینیجر اپنا کام تقریبا 2 گھنٹے کے اندر سیکھ سکتا ہے۔ (مینیجر کو 20 صفحات پر مشتمل ایک ٹوٹوریل پڑھنا ہو گا)

مینیجر کے پاس اختیارات ہیں کہ وہ عام یوزرز کی پوسٹ کو ایڈٹ بھی کر سکے۔



3۔ ابھی میرے پاس صرف ایڈمن کے اختیارات ہیں۔ اگر نبیل بھائی مجھے Super Admin کے اختیارات تفویض کر دیں، تو میں لائبریری کی CSS شیٹ تبدیل کر کے کوئی اور ڈیفالٹ فونٹ مقرر کر دوں، تاکہ لائبریری خوبصورت نظر آئے۔
اس حوالے سے اور بہت باتیں ہیں، جو بہت تفصیل مانگتی ہیں۔۔۔۔۔ اس لیے انہیں وقت آنے پر۔

(جاری ہے)


 

مہوش علی

لائبریرین
(گذشتہ سے پیوستہ)

4۔ جملہ کا اردو ایڈیٹر ایک wysiwyg ایڈیٹر ہے، جسکا استعمال اس محفل کے ایڈیٹر سے بھی آسان ہے۔
اس لیے امید ہے کہ عام لوگ بھی اس پر کام کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے۔


جملہ لائبریری بالمقابل وکی میڈیا لائبریری

وکی میڈیا ایک بہت Strong System ہے۔ میں نے اس پر بھی بہت کام کیا ہے اور تقریبا پورا ہی سیکھ لیا ہے۔
مسئلہ یہ ہے کہ وکی میڈیا کا ایڈیٹر اتنا آسان نہیں ہے جتنا کہ جملہ کا ہے۔
دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ میڈیا وکی بہرحال ایک وکی پیڈیا ہے، اور اسکا لائبریری پریزنٹیشن کے لیے استعمال بہرحال اتنا مناسب اور خوبصورت و دلچسپ نہیں ہے۔
میڈیا وکی کا صرف ایک فائدہ ایسا ہے، جو لائبریری کے ضمن میں اسے جملہ سے بہتر بنا رہا ہے، اور وہ یہ کہ اس پر ایک بڑی کتاب کو بہت سے لوگ مل کر ڈیجیٹائز کر سکتے ہیں۔

اس ایک پہلو کے علاوہ لائبریری پروجیکٹ کے لیے ہر لحاظ سے جملہ کو فوقیت حاصل ہے۔

مگر اس پہلو کا مدوا بھی کیا جا سکتا ہے، اور وہ یہ کہ میڈیا وکی پر موجود آرٹیکل کو جملہ پر Wrap کر دیا جائے۔ (اس پر بھی تفصیلی گفتگو بعد میں ہو گی)

فی الحال تو کہنے کو بہت کچھ ہے، مگر میرے پاس وقت ختم ہو گیا ہے۔ باقی کل سہی۔

(جاری ہے)۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم مہوش، آپ ماشاءاللہ بہت محنت سے کام کر رہی ہیں اور اردو جملہ پر کی گئی اکھاڑ پچھاڑ سے اندازہ ہوتا ہے کہ آپ نے جملہ کے استعمال میں کس قدر مہارت حاصل کر لی ہے۔ :) میں اس کے بارے میں کئی باتیں کرنا چاہ رہا تھا لیکن پھر وہی وقت کی کمی کا عذر پیش کروں گا۔ میری رائے ابھی تک یہی ہے کہ جملہ ایک ڈیجیٹل لائبریری کے طور پر استعمال کے لیے زیادہ موزوں نہیں ہے۔ اس کے لیے وکی پیڈیا ہی بہتر رہے گا۔ میں نے کچھ روز قبل وکی میڈیا میں ویب پیڈ انٹگریشن کے بارے میں رپورٹ کیا تھا۔ میں اردو ویب پر وکی میڈیا کی ٹیسٹ انسٹالیشن بہت پہلے کی سیٹ اپ کر چکا ہوتا لیکن پھر وہی فورم کی اپگریڈ آڑے آ جاتی ہے۔ میرے خیال میں میں اپنی حالیہ مصروفیات کے بارے میں ایک الگ پوسٹ لکھ ہی دیتا ہوں۔

وکی میڈیا کا جملہ کے مقابلے میں پر مشترکہ کاوش (collaborative work) کا فائدہ ہی نہیں ہے، اس میں عام یوزر خود سے نئے زمرہ جات بنا سکتے ہیں جبکہ جملہ میں یہ کام صرف ایڈمن کر سکتے ہیں۔ جملہ زیادہ ڈائنامک اور نسبتاً کم لمبائی والے کونٹینٹ کی منیجمنٹ کے لیے زیادہ موزوں ہے جیسے کہ سائٹ نیوز، بلاگ یا کمیونٹی پورٹل وغیرہ۔ میں اس کے بارے میں مزید گزارشات بعد میں پیش کروں گا۔

جملہ کے بارے میں ہمیں یہ بات بھی پیش نظر رکھنی چاہیے کہ اس وقت ہم جملہ کے ورژن 1.0.11 پر کام کر رہے ہیں جو کہ جلد ہی obsolete ہو جائے گا کیونکہ جملہ 1.5 کی بیٹا ٹیسٹنگ کے بعد اس کا مستحکم ورژن ریلیز ہو جائے گا جو صحیح معنوں میں utf-8 اینکوڈنگ کو سپورٹ بھی کرےگا۔ جملہ کے حالیہ ورژن میں ہمیں utf-8 اینکوڈنگ سے متعلقہ کئی مسائل درپیش آ رہے ہیں۔ بہرحال اس پر حاصل کی گئی مہارت بھی آگے جا کر ہمارے کام آئے گی۔
 

مہوش علی

لائبریرین
تفصیلی جواب کا شکریہ نبیل بھائی۔ آپکی وضاحت سے جملہ اور وکی کے استعمالات کے متعلق کافی غلط فہمی دور ہوئی ہے۔

میں نے جب جملہ پر کام شروع کیا، تو میں بہت کنفیوزڈ تھی کہ جملہ کو سیکھا جائے یا پھر میڈیا وکی کو سیکھا جائے۔ میں نے شروع میں دونوں کو سیکھا، اور پھر بعد میں جملہ پر زیادہ توجہ دی۔

آپ نے لکھا ہے:

اس میں عام یوزر خود سے نئے زمرہ جات بنا سکتے ہیں جبکہ جملہ میں یہ کام صرف ایڈمن کر سکتے ہیں۔ جملہ زیادہ ڈائنامک اور نسبتاً کم لمبائی والے کونٹینٹ کی منیجمنٹ کے لیے زیادہ موزوں ہے جیسے کہ سائٹ نیوز، بلاگ یا کمیونٹی پورٹل وغیرہ۔ میں اس کے بارے میں مزید گزارشات بعد میں پیش کروں گا۔

میں آپکی اس بات سے بالکل متفق ہوں کہ میڈیا وکی میں یوزر خود سے زمرے بنا سکتے ہیں (بلکہ آپ نے میڈیا وکی اور جملہ کے متعلق جتنی بھی چیزیں اوپر بیان کی ہیں، میں ان سب سے پورا اتفاق کرتی ہوں) ۔۔۔۔۔ مگر پھر بھی مجھے کچھ خدشات ہیں۔
آپ کی اجازت سے میں ان خدشات کا ذکر کر دینا چاہتی ہوں، تاکہ ہر پہلو سے جائزہ مکمل کر کے کسی فائنل نتیجے پر پہنچا جائے۔


1۔ پہلا سوال یہ ہے کہ آیا واقعی ہمیں اپنی کتابوں کی لائبریری کے لیے لامحدود (یعنی Unlimited) زمرہ جات کی ضرورت پڑ سکتی ہے؟
اس سوال کو ذہن میں رکھتے ہوئے میں نے اُن زُمروں کا جائزہ لیا جو شگفتہ سسٹر نے محفل میں متعارف کروائے ہیں۔
چنانچہ محفل فورم میں لائبریری کے ان زُمروں پر نظر ڈالنے کے بعد مجھے لگا کہ ہمیں شاید ہی ان کے علاوہ کچھ اور زمروں کی ضرورت پڑے۔

2۔ میڈیا وکی پر بھی میں نے ان زمروں پر نظر ڈالی ہے۔
مسئلہ یہ ہے کہ وہاں زمروں کا انتخاب یوزر پر چھوڑ دیا گیا ہے، اور ہر یوزر اپنی مرضی کے مطابق ایک نیا زمرہ بنا لیتا ہے۔
مثلا اسلام ایک زمرہ ہونا چاہیئے، اور اسکے بعد اسکے ذیلی زمرے قران، حدیث، سیرت وغیرہ ہونے چاہیئے ہیں۔ مگر مختلف یوزرز نے اپنی مرضی سے اسلام زمرے کے ہوتے ہوئے، دیگر زمرے بھی بنا دیے ہیں۔

3۔ ایسا کرتے ہیں کہ ہم لائبریری ٹیم کے ممبرز کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ Urdu Wikipedia
پر جا کر Browse کریں، اور پھر بتائیں کہ کیا وہ فورا اپنی مطلوبہ چیزوں کو ڈھونڈ پائے یا نہیں۔

وکی پیڈیا پر میرا ذاتی تجربہ مجھے کہہ رہا ہے کہ یہ عام صارفین کے لیے اتنا Friendly نہیں ہے، اور لوگوں کو اپنے مطلب کی چیزیں ایک جگہ آسانی سے نہیں مل پاتیں۔
دوسرا یہ کہ وکی پیڈیا موزوں ہے بہت ہی بڑے لیول کے پراجیکٹز کے لیے جیسے دائرہ المعارف کا بنانا، کہ جہاں کئی سو کی تعداد میں زمرے موجود ہوں، اور پھر ہر ایک زمرے کے کئی کئی ذیلی زمرے ہوں۔ [سائیڈ نوٹ: جملہ کے ورژن 2 میں بھی لامحدود سیکشن، اور انکے لامحدود ذیلی سیکشنز، اور پھر ان ذیلی سیکشنز کے مزید ذیل سیکشنز بنانے ممکن ہوں گے]

چنانچہ جب میں وکی پیڈیا کو اپنے لائبریری پروجیکٹ کے لیے دیکھتی ہوں، تو یہ مجھے اسکے لیے ہاتھی دکھائی دیتا ہے، اور ان دونوں کا آپس میں جوڑا اتنا اچھا نہیں لگ رہا۔

چنانچہ، غور و فکر کے بعد میری رائے کچھ یوں نکل رہی ہے کہ ہماری لائبریری ایک چھوٹا پروجیکٹ ہے، جسکے اتنے زمرے موجود نہیں ہیں۔ اور میڈیا وکی کی نسبت جملہ اس لحاظ سے بہت بہتر ہے کہ صارفین آرام سے Browse کر سکیں۔ اور یوزرز بھی اپنے آرٹیکل جمع کرواتے وقت یہ خیال رکھیں گے کہ وہ اپنے مضامین صرف متعلقہ سیکشنز اور زمروں میں ہی پوسٹ کریں۔



4۔ ایک سوال یہ بھی ہے کہ کیا میڈیا وکی میں ویڈیوز ایمبیڈ کی جا سکیں گی؟ (جملہ میں موجود ایکسٹنشنز اس سلسلے میں بہت مددگار ہیں)۔


5۔ اور میڈیا وکی کے حوالے سے مجھے جو سب سے بڑا خدشہ نظر آ رہا ہے، وہ یہ سوال ہے کہ آیا ہماری "اردو کمیونٹی" کیا اتنی ایڈوانس ہو چکی ہے کہ وہ میڈیا وکی جیسے سافٹ ویٹر کو استعمال کر سکے؟؟؟

میرا مشاہدہ تو اس سوال کا جواب بہت بڑی نفی میں دے رہا ہے۔

ہمارے ممبرز محفل فورم کے استعمال کو وکی پر ہر لحاظ سے ترجیح دیتے ہیں۔ اسی طرح ہمارے فورم پر ممبرز کی تعداد اردو وکی پیڈیا کی نسبت کہیں زیادہ ہے۔

میں نے میڈیا وکی پر فارمیٹنگ سیکھی ہے، اور یہ ایک تکلیف دہ عمل ہے۔ یعنی میڈیا وکی کا ایڈیٹر یقینا اس بات میں حائل ہو گا کہ "اردو کمیونٹی" اس میں اپنا انٹرسٹ کھو دے۔ صرف وہی لوگ میڈیا وکی پر اپنے آرٹیکلز لکھیں گے جو کہ بہت زیادہ Dedication رکھتے ہوں گے۔

میڈیا وکی کے ایڈیٹر سے کہیں آسان ہماری محفل کا ایڈیٹر ہے، جہاں فارمیٹنگ اتنی پرابلم نہیں ہے۔
اور محفل کے ایڈیٹر سے زیادہ آسان جملہ کا Tiny ایڈیٹر ہے جو کہ پورا wysiwyg ایڈیٹر ہے۔ لوگ ایم ایس ورڈ استعمال کرنے کی وجہ سے اسکے عادی ہیں، لہذا بنا کسی مشکل کے وہ اپنے آرٹیکلز لکھ کر ارسال کریں گے۔ (ویسے جملہ 1٫5 کے ڈیفالٹ ایڈیٹر میں بھی رائیٹ ٹو لیفٹ شامل کر دیا گیا ہے، جسکے بعد وہ بہت بہتر ہو گیا ہے۔ اسی طرح امیجز وغیرہ کا استعمال بھی اس نئے ورژن میں آسان کر دیا گیا ہے)۔


نبیل بھائی،
میڈیا وکی کے حوالے سے یہ میرے چند خدشات تھے جنکا ذکر میں نے اردو لائبریری کے حوالے سے کرنا مناسب سمجھا ہے۔
(میری کوشش ہے کہ میں اپنا تجزیہ ذاتیات سے بلند ہو کر کروں۔۔۔۔ یعنی یہ بات اس لیے نہ کروں کہ مجھے ذاتی طور پر جملہ پسند ہے۔ میرے نزدیک اسوقت صرف اور صرف اردو زبان کی ترقی و ترویج مقصود ہے، اور اگر اس کے لیے میڈیا وکی بہتر چوائس ہے تو میں آپکو یقین دلاتی ہوں کہ میں دل جان سے میڈیا وکی کی حمایت میں ہوں)۔

بہتر ہو گا کہ لائبریری کے دیگر ممبرز بھی ایک دفعہ اردو وکیپیڈیا کو Browse کر کے دیکھیں، اور بتائیں کہ ایک عام صارف کے لیے کیا چیز بہتر رہے گی۔
 

مہوش علی

لائبریرین
جملہ کی کچھ اہم ایکسٹنشنز، جو کہ اسے وکی سے قریب تر کرتی ہیں:

1) Versioning

Link to Website

اس ایکسٹنشن کا فائدہ یہ ہے کہ وکی کی طرح پرانا ورژن محفوظ ہو جاتا ہے، اور کسی بھی وقت پرانے ورژن کو دوبارہ شائع کیا جا سکتا ہے۔

اسکا مطلب ہے کہ ممبرز کو آزادی دی جا سکتی ہے کہ وہ وکی کی طرح ایک دوسرے کی تحریروں کو ایڈٹ کر کے پروف ریڈنگ وغیرہ کر سکیں۔

یہ ایکسٹنشن اس بات کو بھی ممکن بنائے گی کہ ایک بڑے پروجیکٹ پر بہت سے لوگ مل کر کام کریں۔

2) دوسری اہم ایکسٹنشن ہے MyContent Extensionؕ

اس ایکسٹنشن کی مدد سے ممبرز اپنی تمام تحریروں کی لسٹ دیکھ سکیں گے، اور انہیں ایڈٹ کر سکیں گے۔
 

مہوش علی

لائبریرین
لائبریری کے حوالے سے ہم بات کر رہے تھے کہ اس میں کئی طرح کی لسٹیں موجود ہوں۔ یعنی

1) موضوعات کی کیٹیگریز میں موجود کتابوں کی لسٹ

2) مصنفین کی حرف تہجی کے اعتبار سے لسٹ، اور ہر "مصنف" کے نام کو کلک کرنے پر اُس کی کتابوں کی لسٹ

اس سلسلے میں جملہ میں کچھ ایکسٹنشنز موجود ہیں۔ ذیل کی ایکسٹنشن اس سلسلے میں فائدہ دے سکتی ہے:
Directory Link
 

زیک

مسافر
مہوش: اچھا کام کر رہی ہیں آپ۔ خاص طور پر versioning کی extension پسند آئی۔

کیا جملہ کے لئے کوئی tagging کی سہولت بھی ہے؟
 

مہوش علی

لائبریرین
زکریا نے کہا:
مہوش: اچھا کام کر رہی ہیں آپ۔ خاص طور پر versioning کی extension پسند آئی۔

کیا جملہ کے لئے کوئی tagging کی سہولت بھی ہے؟

زکریا،
ٹیگنگ سے آپکی کیا مراد ہے؟ کیا آپکا مطلب ہے کہ ایک ایسا ایڈیٹر جو کہ وزیوگ نہ ہو بلکہ محفل کے اس فورم کی طرح ٹیگ استعمال کرے؟ (معذرت کہ میں اپنی ٹیکنیکی کم علمی کی وجہ سے آپکا سوال صحیح طرح سے سمجھنے سے قاصر ہوں)۔

جملہ میں کونٹینٹ کو ٹیگنگ کرنے کی ایک ایکسٹنشن موجود ہے، مگر وہ کمرشل ایکسٹنشن ہے (قیمت 30 پاؤنڈ کے قریب ہے)۔

==========================

زکریا،
میری دلچسپی اسوقت Directory سے متعلقہ ایکسٹنشن پر مرکوز ہے۔ ہم نے ڈائریکٹری سافٹ ویئر کو نظر انداز کیا ہوا ہے، جبکہ پاکستان اور اردو کے حوالے سے یہ حد درجے لازمی چیز ہے۔

اس طریقے سے ییلو پیجز کی طرز پر بے تحاشہ چیزوں کی لسٹ بنائی جا سکتی ہے ، جہاں اردو حروف تہجی کے اعتبار سے چیزیں خود بخود لسٹ ہو جایا کریں، اور اسی طرح اپنے متعلقہ کیٹیگریز میں شائع ہوں۔ اور عام رجسٹرڈ یوزرز کو بھی اجازت ہو کہ وہ انٹری شائع کر سکیں ۔۔۔

لائبریری کے حوالے سے ہم نے جو پہلے بات کی تھی کہ ایک ایسا سافٹ ویئر ہو جو کہ مصنف کے نام دینے پر اُسکی تمام تر کتب پیش کر دے، ۔۔۔ اور یہ کہ مصنفین اور کتابوں کی لسٹ حروف تہجی کے اعتبار سے خود بخوش ترتیب پا جائے ۔۔۔ وغیرہ وغیرہ۔۔۔ تو یہ سب کچھ ڈائریکٹری سافٹ ویئر سے ممکن ہے۔

جملہ میں چند ایک ایسی ڈائریکٹری ایکسٹنشنز بھی موجود ہیں جو کہ نہایت ہی اچھی ہیں اور ان کی مدد سے پروفیشنل Bibliography کی جا سکتی ہے۔ مگر جملہ کی ان جملہ ایکسٹنشنز کا مسئلہ یہ ہے کہ ان میں صرف لاطینی حروف تہجی لسٹ موجود ہے۔ میں نے کچھ سافٹ ویئر بنانے والوں کو ای میل کر کے درخواست تو کی ہے کہ وہ ان میں اردو حروف تہجی کی ترتیب بھی شامل کر دیں۔ دیکھیں شاید کہیں سے کوئی مثبت جواب آ جائے۔

بہرحال، مجھے ڈائریکٹری ایکسٹنشن پر نظر ڈالنے کے بعد اندازہ ہوا کہ یہ کتنا اہم سافٹ ویئر ہے، اور اردو میں ابھی تک اسکی کمی ہے۔
 

مہوش علی

لائبریرین
زکریا،
آپ سے ایک سوال اور بھی ہے، اور وہ یہ کہ یوزرز کو ڈائریکٹ TinyMC جیسے وزیوگ ایڈیٹر فراہم کرنے سے سیکورٹی کا کتنا خطرہ ہے؟
کیا ایسے وزیوگ ایڈیٹرز کے ذریعے وائرسز بھیجے جا سکتے ہیں؟
 
Top