جملہ 1.5.11 کا اردو پیکج

نبیل

تکنیکی معاون
joomla_logo_black.jpg

السلام علیکم،
میں نے کچھ روز قبل جملہ 1.5.11 کے اردو پیکج کے کچھ سکرین شاٹ پیش کیے تھے اور اس کا ٹیسٹ پیکج کچھ دوستوں کو ٹیسٹنگ کے لیے فراہم بھی کیا تھا۔ میں اس پوسٹ میں جملہ 1.5.11 کا اردو پیکج متعارف کروا رہا ہوں۔ اس سوفٹویر ریلیز کو بھی اردو کمپیوٹنگ کا ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا سکتا ہے۔ جملہ مقبول ترین اوپن سورس کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹم ہے اور اس کے اردو پیکج کی دستیابی سے اردو ویب سائٹس تشکیل دینا آسان ہو جائے گا۔ اس سے پہلے جملہ کے ورژن 1.0.12 کا اردو پیکج کئی سال قبل پیش کیا گیا تھا۔ اس مرتبہ جملہ کے اردو پیکج کی پیشکش پہلے کی نسبت کافی بہتر ہے۔ اس پیکج میں ایڈمن سیکشن اور فرنٹ اینڈ کے بیشتر ایڈٹ ایریاز میں اردو ایڈیٹر انٹگریٹ کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اس کے وزی وگ ایڈیٹر میں بھی براہ راست اردو لکھی جا سکتی ہے۔

جملہ 1.5.11 کے اردو پیکج کے لیے اردو ترجمہ باسم نے فراہم کیا ہے جس کے لیے ہم سب ان کے مشکور ہیں۔ اگرچہ باسم نے جملہ 1.5 کا اردو ترجمہ بہت عرصے پہلے تیار کر لیا تھا لیکن اس کے باوجود جملہ کے اردو پیکج کی تیاری میں غیر معمولی تاخیر ہوئی۔ اس کی ایک بڑی وجہ اس میں اردو ایڈیٹر انٹگریٹ کرنے میں پیش آنے والی دقت تھی۔ جملہ میں موٹولز جاواسکرپٹ لائبریری کا استعمال کیا گیا ہے۔ اسی لیے میں نے پہلے موٹولز کے لیے اردو ایڈیٹر پلگ ان تیار کیا۔ اس کے بعد جملہ کے اردو پیکج کی تیار نسبتاً آسان ہو گئی۔ میری کوشش ہوگی کہ جملہ کے اردو پیکج کو باقاعدگی سے اپڈیٹ کیا جا سکے۔

اردو جملہ کے استعمال کے بعد اس کی خامیوں کی نشاندہی بھی ممکن ہو جائے گی۔ میں نے باسم کا فراہم کر دہ ترجمہ من و عن اس پیکج میں شامل کر دیا ہے، لیکن میرے خیال میں اس پر بھی نظر ثانی کی ضرورت پیش آئے گی تاکہ اسے بہتر بنایا جا سکے۔

اردو جملہ کو انسٹال کرتے ہوئے اس بات کا خیال رکھیں کہ انسٹالیشن کی زبان اردو منتخب کی جائے تاکہ اردو میں ہی سمپل ڈیٹا کی تنصیب ممکن ہو جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے:

joomla1.gif

اردو جملہ میں چار فرنٹ اینڈ ٹیمپلیٹس فراہم کی گئی ہیں جن کے سکرین شاٹس ذیل میں پیش کیے جا رہے ہیں۔

rhuk_milkyway
site1.gif

ja_purity
site2.gif

JA_Purity_Nastaleeq
joomla4.gif

beez
joomla3.gif

اردو جملہ 1.5.11 ڈاؤنلوڈ کریں

اردو جملہ 1.5.11 کے بارے میں تجاویز، تبصروں اور سوالات کے لیے اس تھریڈ کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔
والسلام
 
گرائیں

محفلین
مجھ جیسوں کے علم میں اضافے کے لئے ذرا یہ بتا دیا جائے کہ جملہ ہے کیا، اس کی انسٹالیشن کیسے ہوتی ہے اور کیا فوائد ہیں اس کے استعمال کے؟ نیز کیا اس میں انگریزی مواد بھی رکھا جا سکتا ہے؟
 
اگر اسکی انسٹالیشن کے بارے میں بھی کچھ راہنمائی کرسکیں تو میں بھی اٹلی سے ایک اچھی اردو سائیٹ کو شروع کرسکتاہوں، کافی دوستوں سے بات ہوئی ہے جو کہ معاونت کو رضامند ہیں
جزاک اللہ خیرلکم ، وسلام علیکم و رحمتہ و برکاتہ
 
arifkarim

معطل
جناب نبیل کی طرف سے ایک اور دھماکہ!
یقیناً یہ اردو کونٹینٹ مینیجنگ میں ایک مشعل راہ ثابت ہوگا!
ترجمہ کے حوالے سے یہی کہنا چاہوں گا کہ نستعلیق فانٹ کو دیکھ کر لگتا ہے جیسے ’’ی‘‘ کیلئے عربی والی قدر استعمال کی گئی ہے۔ اسکو با آسانی اردو کیساتھ پورے پیکج میں ریپلیس کیا جا سکتا ہے!
 
میری ایک مودبانہ گذارش ہے کہ جملہ کے باقاعدہ ٹیوٹوریل بھئ شروع کریں ہم جیسے کم علم لوگ تو بس ان بہترین چیزوں کو دیکھ ہی رہے ہیں عرصہ دراز سے
 
نبیل

تکنیکی معاون
مجھ جیسوں کے علم میں اضافے کے لئے ذرا یہ بتا دیا جائے کہ جملہ ہے کیا، اس کی انسٹالیشن کیسے ہوتی ہے اور کیا فوائد ہیں اس کے استعمال کے؟ نیز کیا اس میں انگریزی مواد بھی رکھا جا سکتا ہے؟

منیر، جملہ ایک مقبول کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹم ہے۔ اگر آپ اسے انگریزی مواد کو منظم کرنے کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں تو بہتر ہوگا کہ اردو جملہ کی بجائے جملہ کے عام پیکج کا استعمال کریں۔ جملہ کی انسٹالیشن اور اس کے استعمال کے بارے میں معلومات جملہ کی آفیشل سائٹ سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ بھی گوگل پر اس کے بارے میں معلومات ڈھونڈی جا سکتی ہیں۔

جملہ کی انسٹالیشن
جملہ کے ٹیوٹوریل

اگر اسکی انسٹالیشن کے بارے میں بھی کچھ راہنمائی کرسکیں تو میں بھی اٹلی سے ایک اچھی اردو سائیٹ کو شروع کرسکتاہوں، کافی دوستوں سے بات ہوئی ہے جو کہ معاونت کو رضامند ہیں
جزاک اللہ خیرلکم ، وسلام علیکم و رحمتہ و برکاتہ

جملہ کے بارے میں کچھ روابط بالا میں فراہم کر دیے ہیں۔ میں کوشش کروں گا کہ خود بھی اس بارے میں کچھ مضامین لکھ دوں۔ لیکن اگر آپ کوئی نیوز سائٹ شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو میرے خیال میں اس کے لیے ورڈپریس کا کسی نیوز تھیم کے ساتھ استعمال بہتر رہے گا۔

جناب نبیل کی طرف سے ایک اور دھماکہ!
یقیناً یہ اردو کونٹینٹ مینیجنگ میں ایک مشعل راہ ثابت ہوگا!
ترجمہ کے حوالے سے یہی کہنا چاہوں گا کہ نستعلیق فانٹ کو دیکھ کر لگتا ہے جیسے ’’ی‘‘ کیلئے عربی والی قدر استعمال کی گئی ہے۔ اسکو با آسانی اردو کیساتھ پورے پیکج میں ریپلیس کیا جا سکتا ہے!

ی کے علاوہ بھی کچھ کیریکٹر صحیح ڈسپلے نہیں ہو رہے ہیں۔ اس کو درست کرنے کے لیے ترجمے پر نظر ثانی کی ضرورت پیش آئے گی۔

کیا اسے پی ایچ پی بی بی میں انٹگریٹ کیا جاسکتا ہے؟

مکی بھائی، جے فیوژن کو چیک کریں۔

میری ایک مودبانہ گذارش ہے کہ جملہ کے باقاعدہ ٹیوٹوریل بھئ شروع کریں ہم جیسے کم علم لوگ تو بس ان بہترین چیزوں کو دیکھ ہی رہے ہیں عرصہ دراز سے

جی میں کوشش کروں گا کہ اس بارے میں کچھ معلومات فراہم کر سکوں۔ اس دوران آپ اوپر فراہم کیے روابط سے بھی مستفید ہو سکتے ہیں۔
 
ریحان

محفلین
میرے نزدیک جملہ ایک نہایت ہی طاقت ور اور بہت ہی عمدہ سی ایم ایس ہے ۔۔ انٹیرنیٹ کمپیوٹنگ اور ویب سورس کی تھوڑی سی سمجھ سے کوئی بھی جملا کو استعمال کر سکتا ہے ۔۔ تھوڑا ٹیکنکیل ہے پر وہ تو پر ہو دوسرا سافٹ وئیر ہوتا ہے ۔۔۔ انسان سیکھتا ہے جب استعمال کرتا ہے ۔
 
موجو

لائبریرین
السلام علیکم
شکریہ نبیل بھائی
میں‌جملہ پر ایک دو ویب سائٹس بنا چکا ہوں اب ان شاء اللہ اردو سے بھرپور فائدۃ اٹھاوں گا۔
 
میں نے www.urdu.it کے نام سے سائیٹ رجسٹر کروالی ہے۔ مقصد انفو انٹرٹینٹمنٹ ہے، اگر کوئی صاحب اس کی بنیادی انسٹالیشن میں میری راہنمائی کرسکیں تو بندہ شکر گزار رہے گا،
 
باسم

محفلین
نبیل بھائی بہت شکریہ اردو جملہ کی اس ریلیز پر
ترجمہ میں بہتری کیلیے دوستوں کی آراء کا انتظار رہے گا
انسٹالیشن گائیڈ کا ربط بھی ساتھ ہی شامل کردیا جائے تو بہت مفید رہے گا
 
میں نے www.urdu.it کے نام سے سائیٹ رجسٹر کروالی ہے۔ مقصد انفو انٹرٹینٹمنٹ ہے، اگر کوئی صاحب اس کی بنیادی انسٹالیشن میں میری راہنمائی کرسکیں تو بندہ شکر گزار رہے گا،

ڈاکٹر صاحب آپ کو کس طرح کی مدد چاہیے، مجھے پی ایم کریں انشاءاللہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔
 
شاکر

محفلین
نبیل بھائی، جزاک اللہ۔۔ اردو کی ترقی کی راہ میں‌یہ کامیابی ان شاء اللہ نہایت ہی اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔
باسم بھائی سے خصوصاً اور دیگر احباب سے عموماً ایک سوال پوچھنا چاہتا ہوں۔ کیا تراجم میں بعینہ انگریزی سے اردو ترجمہ کر دینا مناسب ہے یا انگریزی کے عام فہم الفاظ ، جن کی اردو قطعاً عام فہم نہیں کو انگریزی تلفظ میں ہی لکھ دینا چاہئے۔ میرے خیال میں مثال دینے کی ضرورت تو نہیں!!
 
اظفر

محفلین
زبردست نبیل
مجھے پہلے بھی اردو میں جملہ 1۔5 ملا تھا لیکن انسٹال کے بعد معلوم ہوا کہ وہ جزوی طور پر اردو تھا ۔
اب یہ مکمل پیکج ہے امید ہے سب فایدہ اٹھا سکیں گے
 
باسم

محفلین
نبیل بھائی، جزاک اللہ۔۔ اردو کی ترقی کی راہ میں‌یہ کامیابی ان شاء اللہ نہایت ہی اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔
باسم بھائی سے خصوصاً اور دیگر احباب سے عموماً ایک سوال پوچھنا چاہتا ہوں۔ کیا تراجم میں بعینہ انگریزی سے اردو ترجمہ کر دینا مناسب ہے یا انگریزی کے عام فہم الفاظ ، جن کی اردو قطعاً عام فہم نہیں کو انگریزی تلفظ میں ہی لکھ دینا چاہئے۔ میرے خیال میں مثال دینے کی ضرورت تو نہیں!!
بھائی میں نے ترجمہ اپنے لیے نہیں کیا ہے بلکہ آپ لوگوں کیلیے کیا ہے
اس لیے اپنی رائے وضاحت کے ساتھ پیش کریں
مثال ہی کیا دینی جس جس ترجمے میں آپ کے نزدیک بہتری کی گنجائش ہے اسے ضرور لکھیے
 
Top