نبیل
تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میں نے کچھ روز قبل جملہ 1.5.11 کے اردو پیکج کے کچھ سکرین شاٹ پیش کیے تھے اور اس کا ٹیسٹ پیکج کچھ دوستوں کو ٹیسٹنگ کے لیے فراہم بھی کیا تھا۔ میں اس پوسٹ میں جملہ 1.5.11 کا اردو پیکج متعارف کروا رہا ہوں۔ اس سوفٹویر ریلیز کو بھی اردو کمپیوٹنگ کا ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا سکتا ہے۔ جملہ مقبول ترین اوپن سورس کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹم ہے اور اس کے اردو پیکج کی دستیابی سے اردو ویب سائٹس تشکیل دینا آسان ہو جائے گا۔ اس سے پہلے جملہ کے ورژن 1.0.12 کا اردو پیکج کئی سال قبل پیش کیا گیا تھا۔ اس مرتبہ جملہ کے اردو پیکج کی پیشکش پہلے کی نسبت کافی بہتر ہے۔ اس پیکج میں ایڈمن سیکشن اور فرنٹ اینڈ کے بیشتر ایڈٹ ایریاز میں اردو ایڈیٹر انٹگریٹ کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اس کے وزی وگ ایڈیٹر میں بھی براہ راست اردو لکھی جا سکتی ہے۔
جملہ 1.5.11 کے اردو پیکج کے لیے اردو ترجمہ باسم نے فراہم کیا ہے جس کے لیے ہم سب ان کے مشکور ہیں۔ اگرچہ باسم نے جملہ 1.5 کا اردو ترجمہ بہت عرصے پہلے تیار کر لیا تھا لیکن اس کے باوجود جملہ کے اردو پیکج کی تیاری میں غیر معمولی تاخیر ہوئی۔ اس کی ایک بڑی وجہ اس میں اردو ایڈیٹر انٹگریٹ کرنے میں پیش آنے والی دقت تھی۔ جملہ میں موٹولز جاواسکرپٹ لائبریری کا استعمال کیا گیا ہے۔ اسی لیے میں نے پہلے موٹولز کے لیے اردو ایڈیٹر پلگ ان تیار کیا۔ اس کے بعد جملہ کے اردو پیکج کی تیار نسبتاً آسان ہو گئی۔ میری کوشش ہوگی کہ جملہ کے اردو پیکج کو باقاعدگی سے اپڈیٹ کیا جا سکے۔
اردو جملہ کے استعمال کے بعد اس کی خامیوں کی نشاندہی بھی ممکن ہو جائے گی۔ میں نے باسم کا فراہم کر دہ ترجمہ من و عن اس پیکج میں شامل کر دیا ہے، لیکن میرے خیال میں اس پر بھی نظر ثانی کی ضرورت پیش آئے گی تاکہ اسے بہتر بنایا جا سکے۔
اردو جملہ کو انسٹال کرتے ہوئے اس بات کا خیال رکھیں کہ انسٹالیشن کی زبان اردو منتخب کی جائے تاکہ اردو میں ہی سمپل ڈیٹا کی تنصیب ممکن ہو جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے:
اردو جملہ میں چار فرنٹ اینڈ ٹیمپلیٹس فراہم کی گئی ہیں جن کے سکرین شاٹس ذیل میں پیش کیے جا رہے ہیں۔
rhuk_milkyway
ja_purity
JA_Purity_Nastaleeq
beez
ja_purity
JA_Purity_Nastaleeq
beez
اردو جملہ 1.5.11 ڈاؤنلوڈ کریں
اردو جملہ 1.5.11 کے بارے میں تجاویز، تبصروں اور سوالات کے لیے اس تھریڈ کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔
والسلام