اگرآپکے پاس مزید ترسیمے موجود ہیں جو فانٹ میں شامل کروانا چاہتے ہیں تو ہمیں بذریعہ زپ انکے روابط ارسال کر دیں۔کیا علوی نستعلیق یا جمیل نستعلیق میں ہم اپنی مرضی سے لگیچرز شامل کرسکتے ہیں؟ اگر اس کی کوئی صورت ہو تو ضرور بندے کو بتائیں۔ کیوں کہ فونٹ بنانے کی کچھ کچھ شد بد رکھتا ہے۔ بندے نے اپنی ضرورت کے مطابق انپیج کے فونٹ میں ان الفاظوں پر جن کو شد کے ساتھ پڑھتے تشدید لگادی ہے۔ اس کے علاوہ اردو میں حاشیہ کے سمبل اور تغرے یعنی دعائیہ کلمات صلی اللہ علیہ وسلم، رضی اللہ عنہ وغیر کے سمبل کا فونٹ بنایا ہے۔ اگر آپ حضرات کی رہنمائی شامل حال ہوئی تو یہ پتھر(شرفی) بھی ہیرا ہوجائے گا۔
جمیل اور علوی نستعلیق فونٹ کے بارے میں معلومات درکار ہے، ابھی حال میں اس پر کیا اور کتنا کام ہوچکا ہے۔ شکریہ
علوی نستعلیق کا نئے ورزن پر کام کافی حد تک ہوچکا ہے۔ اس میں نئے لیگیچرز کا اضافہ کیا جاچکا ہے اور سب سے اہم مسئلے یعنی کرننگ کو ٹھیک کیا گیا ہے۔
فانٹ میں اندر ایک بہت نمایاں تبدیلی کی گئی ہے جو کہ میں ریلیز سے قبل بتانا نہیں چاہتا۔ انشاء اللہ نیا ورزن بہت جلد ریلیز ہونے والا ہے۔
انتہائی اہم خبر ہے۔ ریلیز تک یہ تبدیلیاں سرپرائیز رہیں گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔علوی نستعلیق کا نئے ورزن پر کام کافی حد تک ہوچکا ہے۔ اس میں نئے لیگیچرز کا اضافہ کیا جاچکا ہے اور سب سے اہم مسئلے یعنی کرننگ کو ٹھیک کیا گیا ہے۔
فانٹ میں اندر ایک بہت نمایاں تبدیلی کی گئی ہے جو کہ میں ریلیز سے قبل بتانا نہیں چاہتا۔ انشاء اللہ نیا ورزن بہت جلد ریلیز ہونے والا ہے۔
میرے پاس تو کرر ہا ہے۔ شاید آپکے اکاؤنٹ میں کوئی مسئلہ ہو؟محفل کا ڈاؤنلوڈ سیکشن کام نہیں کر رہا۔ القلم سے علوی نستعلیق ڈاؤنلوڈ کرنے کی کوشش کی تو وہاں بھی لنک کام نہیں کر رہا۔ اگر کسی کے پاس پھر بھی علوی نستعلیق کا لنک ہو تو مہیا فرمائیے۔
جملہ کانٹینٹ مینیجمنٹ سسٹم میں کام کرتے ہوئے ایک بات کا احساس ہوا کہ علوی نستعلیق کا ڈیفالٹ سائز انگلش کے Verdana یا تاہوما یا Arial وغیرہ سے چھوٹا ہے (دونوں اردو اور انگلش کے لیے)۔ اس سے کچھ مسائل پیدا ہوئے۔ اس لیے خواہش کے باوجود علوی نستعلیق کو میں صحیح طور پر استعمال نہیں کر پائی (اور اس میں میری اپنی نالائقی کا زیادہ دخل ہو شاید۔ بہرحال اگر علوی نستعلیق کا سائز بیلنس ہو جائے تاہوما کے ساتھ تو میرے کافی مسائل حل ہو جائیں۔
میرے پاس تو کرر ہا ہے۔ شاید آپکے اکاؤنٹ میں کوئی مسئلہ ہو؟
http://www.mediafire.com/?znctztnqjtm
اور یہ لاطینی حروف کا سائز آپ فانٹ کریٹر میں جاکر بڑھا سکتی ہیں۔
اب القلم نے بھی میرے لیے کام کرنا شروع کر دیا ہے اور محفل ڈاؤنلوڈ سیکشن نے بھی۔ شاکر القادری بھائی اور نبیل بھائی آپ دونوں کا بہت شکریہ۔
عارف، آپ کا بھی شکریہ۔
سائز کے حوالے سے مسئلہ مجھ اکیلے کا نہیں ہے۔ بلکہ فانٹ کا سٹینڈرڈ سائز ایک جیسا ہونا چاہیے اور مجھے یقین ہونا چاہیے کہ جس سائز پر میں اپنے ویب سائیٹ پر آرٹیکل پیش کر رہی ہوں، اسی سائز میں قارئین کو بھی وہ نظر آ رہا ہے۔
تقریبا مسئلہ وہ ہی ہے جو تاہوما اور ٹائمز کے ساتھ ہوتا ہے۔ مثلا 10کے سائز پر تاہوما بہت اچھی طرح پڑھا جاتا ہے، مگر 10 کے سائز پر ٹائمز بہت چھوٹا ہو جاتا ہے۔
Here is the Text in Tahoma
And here is The Text in Times with same size
And here is Alvi Lahori Nastaleeq
آپ کو اندازہ ہو رہا ہو گا کہ تاہوما میں سائز سب سے بڑا ہے۔ ٹائمز میں تھوڑا چھوٹا ہو جاتا ہے، جبکہ علوی لاہوری نستعلیق میں بہت چھوٹا ہو گیا ہے۔
اس کو اب اردو ٹیکسٹ کے ساتھ بھی دیکھتے ہیں:
Here is the Text in Tahoma اور اردو ٹیکسٹ میں سائز یہ ہے
And here is The Text in Times with same size اور ٹائمز میں ٹیکسٹ کا سائز یہ رہا
اور Verdana میں ٹیکسٹ کا سائز یہ ہے
And here is Alvi Lahori Nastaleeq علوی نستعلیق میں یہ سائز اگرچہ کہ پڑھا جا رہا ہے، مگر پھر بھی چھوٹا ہے
علوی نستعلیق میں اردو ٹیکسٹ تو پھر بھی پڑھا جا رہا ہے، مگر انگلش ٹیکسٹ تو بہت ہی چھوٹا ہو گیا ہے۔ اگر ایک آرٹیکل میں اردو اور انگلش ٹیکسٹ دونوں استعمال ہوں تو پھر انگلش ٹیکسٹ تو بالکل ہی نہیں پڑھا جاتا۔
ویب پر استعمال کے لیے Verdana شاید سٹینڈرڈ ہے۔ بہرحال، میں اس معاملے میں کوئی پروفیشنل نہیں، بلکہ جو کچھ محسوس کیا ہے وہ بیان کر رہی ہوں۔ میں خواہش کے باوجود علوی نستعلیق اس لیے استعمال نہیں کر پائی کیونکہ اسکا سائز ٹائمز سے بھی چھوٹا ہے۔ اگر یہ سائز ٹائمز اور تاہوما وغیرہ کے کہیں درمیان میں آ جاتا ہے تو پھر شاید یہ آئیڈیل صورت ہو۔ اور اگر اردو حروف کا سائز نہیں بھی بڑھ سکتا تو بھی کم از کم انگلش حروف کا سائز بڑھنا چاہیے۔
انگریزی حروف ختم کرنے سے سی ایس ایس والا بیک اپ انگریزی فونٹ تو استعمال ہوگا لیکن ایڈیٹر میں کیا صورتحال ہوگی؟ ہم اکثر اوقات اردو میں انگریزی الفاظ کو انگریزی حروف تہجی میں لکھتے ہیں۔ کہیں اس میں ڈبے تو نہیں بن جائیں گے؟