جمیل اور علوی نستعلیق فونٹ سے متعلق حالیہ پیش رفت؟

sharfi

محفلین
جمیل اور علوی نستعلیق فونٹ کے بارے میں معلومات درکار ہے، ابھی حال میں اس پر کیا اور کتنا کام ہوچکا ہے۔ شکریہ
 
arifkarim

معطل
علوی نستعلیق کے بارہ میں تو معلوم نہیں۔ البتہ جمیل نوری نستعلیق میں کسی حد تک کرننگ اور کچھ مزید لگیچرز شامل کئے جا چکے ہیں۔ فی الحال ریلیز کی کوئی حتمی تاریخ منتخب نہیں کی۔
 
sharfi

محفلین
کیا علوی نستعلیق یا جمیل نستعلیق میں ہم اپنی مرضی سے لگیچرز شامل کرسکتے ہیں؟ اگر اس کی کوئی صورت ہو تو ضرور بندے کو بتائیں۔ کیوں کہ فونٹ بنانے کی کچھ کچھ شد بد رکھتا ہے۔ بندے نے اپنی ضرورت کے مطابق انپیج کے فونٹ میں ان الفاظوں پر جن کو شد کے ساتھ پڑھتے تشدید لگادی ہے۔ اس کے علاوہ اردو میں حاشیہ کے سمبل اور تغرے یعنی دعائیہ کلمات صلی اللہ علیہ وسلم، رضی اللہ عنہ وغیر کے سمبل کا فونٹ بنایا ہے۔ اگر آپ حضرات کی رہنمائی شامل حال ہوئی تو یہ پتھر(شرفی) بھی ہیرا ہوجائے گا۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
آپ فونٹ میں موجودہ اشکال کو شاید کسی فونٹ ایڈیٹر سے تبدیل ضرور کر سکتے ہیں لیکن مزید اشکال فونٹ کے سورس کے بغیر اس میں شامل کرنا ممکن نہیں ہیں۔ اگر آپ نے کوئی نئی اشکال تیار کی ہیں تو بہتر ہوگا کہ عارف کو یہ بھیج دیں۔ اگر انہیں یہ مناسب لگیں تو وہ انہیں فونٹ میں شامل کر لیں گے۔
 
کیا علوی نستعلیق یا جمیل نستعلیق میں ہم اپنی مرضی سے لگیچرز شامل کرسکتے ہیں؟ اگر اس کی کوئی صورت ہو تو ضرور بندے کو بتائیں۔ کیوں کہ فونٹ بنانے کی کچھ کچھ شد بد رکھتا ہے۔ بندے نے اپنی ضرورت کے مطابق انپیج کے فونٹ میں ان الفاظوں پر جن کو شد کے ساتھ پڑھتے تشدید لگادی ہے۔ اس کے علاوہ اردو میں حاشیہ کے سمبل اور تغرے یعنی دعائیہ کلمات صلی اللہ علیہ وسلم، رضی اللہ عنہ وغیر کے سمبل کا فونٹ بنایا ہے۔ اگر آپ حضرات کی رہنمائی شامل حال ہوئی تو یہ پتھر(شرفی) بھی ہیرا ہوجائے گا۔
اگرآپکے پاس مزید ترسیمے موجود ہیں جو فانٹ میں شامل کروانا چاہتے ہیں تو ہمیں بذریعہ زپ انکے روابط ارسال کر دیں۔
 
علوی امجد

محفلین
جمیل اور علوی نستعلیق فونٹ کے بارے میں معلومات درکار ہے، ابھی حال میں اس پر کیا اور کتنا کام ہوچکا ہے۔ شکریہ

علوی نستعلیق کا نئے ورزن پر کام کافی حد تک ہوچکا ہے۔ اس میں نئے لیگیچرز کا اضافہ کیا جاچکا ہے اور سب سے اہم مسئلے یعنی کرننگ کو ٹھیک کیا گیا ہے۔
فانٹ میں اندر ایک بہت نمایاں تبدیلی کی گئی ہے جو کہ میں ریلیز سے قبل بتانا نہیں چاہتا۔ انشاء اللہ نیا ورزن بہت جلد ریلیز ہونے والا ہے۔
 
sharfi

محفلین
محترم آپ نے بندے کی تشنگی بہت بڑھادی ہے وہ کون سا مبارک دن ہے جس میں ہم سب علوی نستعلیق سے مزید فائدہ حاصل کریں گے؟ اللہ وہ دن جلد از جلد لے آئے۔ آمین
آپ حضرات کی کوشش ذخیرہ آخرت ہے۔
چشم براہ ہوں
 
نعیم سعید

محفلین
علوی نستعلیق کا نئے ورزن پر کام کافی حد تک ہوچکا ہے۔ اس میں نئے لیگیچرز کا اضافہ کیا جاچکا ہے اور سب سے اہم مسئلے یعنی کرننگ کو ٹھیک کیا گیا ہے۔
فانٹ میں اندر ایک بہت نمایاں تبدیلی کی گئی ہے جو کہ میں ریلیز سے قبل بتانا نہیں چاہتا۔ انشاء اللہ نیا ورزن بہت جلد ریلیز ہونے والا ہے۔

محترم امجد علوی صاحب! ماشاء اللہ یہ تو بہت اچھی خبر دی آپ نے کہ علوی نستعلیق فونٹ کا نیا ورژن ریلیز ہونے والا ہے، جیسا کہ آپ نے ذکر کیا ہے کہ اس میں ’کرننگ‘ جیسے اہم مسئلہ کو بھی ٹھیک کر دیا گیا ہے، جو کہ بہت بڑی اور بہت اچھی خبر ہے، اسی سلسلے میں نیچے دیئے گئے لنک پر کچھ بات چل رہی ہے۔ میری خواہش ہوگی آپ وہاں ضرور شرکت کریں، اور اپنے تجربات کو شیئر کریں اور مفید مشورے بھی دیں۔
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?29545-نستعلیق-لگیچرز-بیسڈ-فونٹس-سے-متعلق
 
arifkarim

معطل
علوی نستعلیق کا نئے ورزن پر کام کافی حد تک ہوچکا ہے۔ اس میں نئے لیگیچرز کا اضافہ کیا جاچکا ہے اور سب سے اہم مسئلے یعنی کرننگ کو ٹھیک کیا گیا ہے۔
فانٹ میں اندر ایک بہت نمایاں تبدیلی کی گئی ہے جو کہ میں ریلیز سے قبل بتانا نہیں چاہتا۔ انشاء اللہ نیا ورزن بہت جلد ریلیز ہونے والا ہے۔
انتہائی اہم خبر ہے۔ ریلیز تک یہ تبدیلیاں سرپرائیز رہیں گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :)
 
مہوش علی

لائبریرین
محفل کا ڈاؤنلوڈ سیکشن کام نہیں کر رہا۔ القلم سے علوی نستعلیق ڈاؤنلوڈ کرنے کی کوشش کی تو وہاں بھی لنک کام نہیں کر رہا۔ اگر کسی کے پاس پھر بھی علوی نستعلیق کا لنک ہو تو مہیا فرمائیے۔

جملہ کانٹینٹ مینیجمنٹ سسٹم میں کام کرتے ہوئے ایک بات کا احساس ہوا کہ علوی نستعلیق کا ڈیفالٹ سائز انگلش کے Verdana یا تاہوما یا Arial وغیرہ سے چھوٹا ہے (دونوں اردو اور انگلش کے لیے)۔ اس سے کچھ مسائل پیدا ہوئے۔ اس لیے خواہش کے باوجود علوی نستعلیق کو میں صحیح طور پر استعمال نہیں کر پائی (اور اس میں میری اپنی نالائقی کا زیادہ دخل ہو شاید۔ بہرحال اگر علوی نستعلیق کا سائز بیلنس ہو جائے تاہوما کے ساتھ تو میرے کافی مسائل حل ہو جائیں۔
 
میرے پاس تو کرر ہا ہے۔ شاید آپکے اکاؤنٹ میں کوئی مسئلہ ہو؟
http://www.mediafire.com/?znctztnqjtm
اور یہ لاطینی حروف کا سائز آپ فانٹ کریٹر میں جاکر بڑھا سکتی ہیں۔
 
مہوش علی

لائبریرین
اب القلم نے بھی میرے لیے کام کرنا شروع کر دیا ہے اور محفل ڈاؤنلوڈ سیکشن نے بھی۔ شاکر القادری بھائی اور نبیل بھائی آپ دونوں کا بہت شکریہ۔

میرے پاس تو کرر ہا ہے۔ شاید آپکے اکاؤنٹ میں کوئی مسئلہ ہو؟
http://www.mediafire.com/?znctztnqjtm
اور یہ لاطینی حروف کا سائز آپ فانٹ کریٹر میں جاکر بڑھا سکتی ہیں۔

عارف، آپ کا بھی شکریہ۔
سائز کے حوالے سے مسئلہ مجھ اکیلے کا نہیں ہے۔ بلکہ فانٹ کا سٹینڈرڈ سائز ایک جیسا ہونا چاہیے اور مجھے یقین ہونا چاہیے کہ جس سائز پر میں اپنے ویب سائیٹ پر آرٹیکل پیش کر رہی ہوں، اسی سائز میں قارئین کو بھی وہ نظر آ رہا ہے۔
تقریبا مسئلہ وہ ہی ہے جو تاہوما اور ٹائمز کے ساتھ ہوتا ہے۔ مثلا 10کے سائز پر تاہوما بہت اچھی طرح پڑھا جاتا ہے، مگر 10 کے سائز پر ٹائمز بہت چھوٹا ہو جاتا ہے۔

Here is the Text in Tahoma

And here is The Text in Times with same size

And here is Alvi Lahori Nastaleeq

آپ کو اندازہ ہو رہا ہو گا کہ تاہوما میں سائز سب سے بڑا ہے۔ ٹائمز میں تھوڑا چھوٹا ہو جاتا ہے، جبکہ علوی لاہوری نستعلیق میں بہت چھوٹا ہو گیا ہے۔

اس کو اب اردو ٹیکسٹ کے ساتھ بھی دیکھتے ہیں:

Here is the Text in Tahoma اور اردو ٹیکسٹ میں سائز یہ ہے

And here is The Text in Times with same size اور ٹائمز میں ٹیکسٹ کا سائز یہ رہا

اور Verdana میں ٹیکسٹ کا سائز یہ ہے

And here is Alvi Lahori Nastaleeq علوی نستعلیق میں یہ سائز اگرچہ کہ پڑھا جا رہا ہے، مگر پھر بھی چھوٹا ہے

علوی نستعلیق میں اردو ٹیکسٹ تو پھر بھی پڑھا جا رہا ہے، مگر انگلش ٹیکسٹ تو بہت ہی چھوٹا ہو گیا ہے۔ اگر ایک آرٹیکل میں اردو اور انگلش ٹیکسٹ دونوں استعمال ہوں تو پھر انگلش ٹیکسٹ تو بالکل ہی نہیں پڑھا جاتا۔

ویب پر استعمال کے لیے Verdana شاید سٹینڈرڈ ہے۔ بہرحال، میں اس معاملے میں کوئی پروفیشنل نہیں، بلکہ جو کچھ محسوس کیا ہے وہ بیان کر رہی ہوں۔ میں خواہش کے باوجود علوی نستعلیق اس لیے استعمال نہیں کر پائی کیونکہ اسکا سائز ٹائمز سے بھی چھوٹا ہے۔ اگر یہ سائز ٹائمز اور تاہوما وغیرہ کے کہیں درمیان میں آ جاتا ہے تو پھر شاید یہ آئیڈیل صورت ہو۔ اور اگر اردو حروف کا سائز نہیں بھی بڑھ سکتا تو بھی کم از کم انگلش حروف کا سائز بڑھنا چاہیے۔
 
arifkarim

معطل
جمیل نوری نستعلیق کے پہلے ورژن میں انگریزی حروف کا سائز اردو حروف کے مقابلہ میں کافی بڑا تھا۔ اور صارفین نے شور مچا دیا کہ اسکو چھوٹا کیا جائے۔ آپ چاہیں تو جمیل نستعلیق کا پہلا ورژن ٹرائی کر سکتی ہیں:
با BaBaبا
 
علوی امجد

محفلین
اب القلم نے بھی میرے لیے کام کرنا شروع کر دیا ہے اور محفل ڈاؤنلوڈ سیکشن نے بھی۔ شاکر القادری بھائی اور نبیل بھائی آپ دونوں کا بہت شکریہ۔

عارف، آپ کا بھی شکریہ۔
سائز کے حوالے سے مسئلہ مجھ اکیلے کا نہیں ہے۔ بلکہ فانٹ کا سٹینڈرڈ سائز ایک جیسا ہونا چاہیے اور مجھے یقین ہونا چاہیے کہ جس سائز پر میں اپنے ویب سائیٹ پر آرٹیکل پیش کر رہی ہوں، اسی سائز میں قارئین کو بھی وہ نظر آ رہا ہے۔
تقریبا مسئلہ وہ ہی ہے جو تاہوما اور ٹائمز کے ساتھ ہوتا ہے۔ مثلا 10کے سائز پر تاہوما بہت اچھی طرح پڑھا جاتا ہے، مگر 10 کے سائز پر ٹائمز بہت چھوٹا ہو جاتا ہے۔

Here is the Text in Tahoma

And here is The Text in Times with same size

And here is Alvi Lahori Nastaleeq

آپ کو اندازہ ہو رہا ہو گا کہ تاہوما میں سائز سب سے بڑا ہے۔ ٹائمز میں تھوڑا چھوٹا ہو جاتا ہے، جبکہ علوی لاہوری نستعلیق میں بہت چھوٹا ہو گیا ہے۔

اس کو اب اردو ٹیکسٹ کے ساتھ بھی دیکھتے ہیں:

Here is the Text in Tahoma اور اردو ٹیکسٹ میں سائز یہ ہے

And here is The Text in Times with same size اور ٹائمز میں ٹیکسٹ کا سائز یہ رہا

اور Verdana میں ٹیکسٹ کا سائز یہ ہے

And here is Alvi Lahori Nastaleeq علوی نستعلیق میں یہ سائز اگرچہ کہ پڑھا جا رہا ہے، مگر پھر بھی چھوٹا ہے

علوی نستعلیق میں اردو ٹیکسٹ تو پھر بھی پڑھا جا رہا ہے، مگر انگلش ٹیکسٹ تو بہت ہی چھوٹا ہو گیا ہے۔ اگر ایک آرٹیکل میں اردو اور انگلش ٹیکسٹ دونوں استعمال ہوں تو پھر انگلش ٹیکسٹ تو بالکل ہی نہیں پڑھا جاتا۔

ویب پر استعمال کے لیے Verdana شاید سٹینڈرڈ ہے۔ بہرحال، میں اس معاملے میں کوئی پروفیشنل نہیں، بلکہ جو کچھ محسوس کیا ہے وہ بیان کر رہی ہوں۔ میں خواہش کے باوجود علوی نستعلیق اس لیے استعمال نہیں کر پائی کیونکہ اسکا سائز ٹائمز سے بھی چھوٹا ہے۔ اگر یہ سائز ٹائمز اور تاہوما وغیرہ کے کہیں درمیان میں آ جاتا ہے تو پھر شاید یہ آئیڈیل صورت ہو۔ اور اگر اردو حروف کا سائز نہیں بھی بڑھ سکتا تو بھی کم از کم انگلش حروف کا سائز بڑھنا چاہیے۔

علوی نستعلیق میں ابتداء سے جو مسئلہ چلا آرہا تھا وہ اس کا انگلش فانٹ تھا۔ جو نہ صرف اردو تحریر کے ساتھ مطابقت نہ رکھ پا رہا تھا بلکہ چند براوزرز میں اکثر مسائل دے رہا تھا۔ اس کا حل میں نے یہ کیا ہے کہ اس ریلیز میں انگلش ٹیکسٹ سرے سے ہٹا ہی دیا جائے۔ کیونکہ اردو فانٹ میں انگریزی حروف تہجی ڈاس کے زمانے کے اختراع تھی جبکہ ونڈوز میں اس کی کوئی خاص ضرورت نہیں۔ اگر آپ کو فانٹ میں مطلوبہ کلید نہیں ملے گی تو وہ خودبخود ڈیفالٹ فانٹ میں وہ لفظ اٹھا لے گا۔
 
امجد بھائی اپ گم کہاں ہیں؟ اتنے دنوں کے بعد نظر آئے ہیں تو کچھ حال احوال ہی سنا دیتے۔ :)

انگلش کیز کو ہٹانے والا ائیڈیا زبردست ہے۔ یعنی اب جب بھی سی ایس ایس میں فانٹ اسٹائل کی ترتیب لکھی جائے تو ثانوی درجے پر کوئی مناسب انگلش فونٹ بھی لکھ دی جائے۔ تاکہ سسٹم علوی نستعلیق میں کیریکٹرز نہ ملنے پر اس فانٹ سے اخذ کر لے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
انگریزی حروف ختم کرنے سے سی ایس ایس والا بیک اپ انگریزی فونٹ تو استعمال ہوگا لیکن ایڈیٹر میں کیا صورتحال ہوگی؟ ہم اکثر اوقات اردو میں انگریزی الفاظ کو انگریزی حروف تہجی میں لکھتے ہیں۔ کہیں اس میں ڈبے تو نہیں بن جائیں گے؟
 
سب سے پہلے مجھے صرف اتنی وضاحت کردیں کہ ایڈیٹر سے آپ کی کیا مراد ہے؟
اگر مائیکروسافٹ ورڈ وغیرہ جیسے ایڈیٹر کی آپ بات کررہے ہیں تو اس میں جو بھی لاطینی فانٹ اور سائز منتخب ہوگا وہ اسی میں لکھے گا۔ آپ چاہیں تو صرف لاطینی فانٹ کا سائز اور سٹائل بدل سکتے ہیں جو کہ اردو الفاظ پر ہرگز اثر انداز نہیں ہوں گے۔ اس کی سب سبے بڑی مثال المصحف فانٹ ہے جس میں کوئی لاطینی حرف استعمال نہیں ہوا جبکہ وہ بخوبی ہر جگہ چل رہا ہے۔
 
Top