مجھے اس ایڈیٹر کی پروگرامنگ اور فنکشنز کا زیادہ علم نہیں۔ اگر آپ کے پاس المصحف فانٹ ہوں تو براہ کرم ذرا چیک کردیں۔
اصل میں لاطینی الفاظ اردو نستعلیق کی اونچائی کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔ جس کی وجہ سے وہ بہت بھدے نظر آتے ہیں۔ علوی نستعلیق میں بھی ایسے ہی ہوا۔ اس کی اونچائی تو خیر مسئلہ بنتی ہی رہی لیکن اردو اور لاطینی حروف کے سپیس کی مقدار مختلف ہوتی ہے۔ نستعلیق میں بہت کم سپیس درکار ہوتی ہے مگر لاطینی حروف میں اسپیس کو تھوڑا سا زیادہ ہونا چاہیئے۔ چنانچہ لاطینی حروف کی اسپیس کو کنٹرول کرنے کے لئے ایک اضافی کیریکٹر بنایا گیا جس نے اگرچہ کیریکٹر اسپیس کو تو کنٹرول کرلیا مگر ساتھ ہی یہ مسئلہ آنا شروع ہوگیا کہ اکثر براوزرز میں لائنیں اور الفاظ آپس میں مل جاتے تھے۔ اس لئے بہت سوچ بچار کے بعد مجھے یہی محسوس ہوا کہ لاطینی حروف کو ہٹا دیا جائے تو اس سے کافی مسائل کنٹرول ہوسکتے ہیں۔