جمیل اور علوی نستعلیق فونٹ سے متعلق حالیہ پیش رفت؟

نبیل

تکنیکی معاون
امجد، ایڈیٹر سے میری مراد یہی فورم والا اردو ایڈیٹر ہے جس میں یہ پوسٹس لکھی جا رہی ہیں۔
 
علوی امجد

محفلین
مجھے اس ایڈیٹر کی پروگرامنگ اور فنکشنز کا زیادہ علم نہیں۔ اگر آپ کے پاس المصحف فانٹ ہوں تو براہ کرم ذرا چیک کردیں۔
اصل میں لاطینی الفاظ اردو نستعلیق کی اونچائی کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔ جس کی وجہ سے وہ بہت بھدے نظر آتے ہیں۔ علوی نستعلیق میں بھی ایسے ہی ہوا۔ اس کی اونچائی تو خیر مسئلہ بنتی ہی رہی لیکن اردو اور لاطینی حروف کے سپیس کی مقدار مختلف ہوتی ہے۔ نستعلیق میں بہت کم سپیس درکار ہوتی ہے مگر لاطینی حروف میں اسپیس کو تھوڑا سا زیادہ ہونا چاہیئے۔ چنانچہ لاطینی حروف کی اسپیس کو کنٹرول کرنے کے لئے ایک اضافی کیریکٹر بنایا گیا جس نے اگرچہ کیریکٹر اسپیس کو تو کنٹرول کرلیا مگر ساتھ ہی یہ مسئلہ آنا شروع ہوگیا کہ اکثر براوزرز میں لائنیں اور الفاظ آپس میں مل جاتے تھے۔ اس لئے بہت سوچ بچار کے بعد مجھے یہی محسوس ہوا کہ لاطینی حروف کو ہٹا دیا جائے تو اس سے کافی مسائل کنٹرول ہوسکتے ہیں۔
 
arifkarim

معطل
[FONT="Al_Mushaf"]ٹیسٹنگ المصحف میں Testing in Al_Mushaf ٹیسٹنگ المصحف میںHow are u? I am fine[/FONT]
بظاہر تو کوئی خاص مسئلہ نظر نہیں آرہا، اسپیس کے علاوہ:
b193.gif
 
مدیر کی آخری تدوین:

مہوش علی

لائبریرین
عارف، آپ نے المصحف کے ساتھ یہ انگلش کا کون سا فونٹ استعمال کیا ہے؟
میرے براؤزر میں تاہوما ڈیفالٹ فونٹ ہے۔ جبکہ جملہ میں میں نے المصحف فونٹ بائی ڈیفالٹ کر دیا۔ اسکے بعد المصحف اردو ٹیکسٹ انتہائی چھوٹا اور اسکے ساتھ تاہوما انگلش ٹیکسٹ انتہائی بڑا ایک ہی لائن میں ساتھ ساتھ کھڑے تھے اور کافی بھدے نظر آ رہے تھے۔ تاہوما کی جگہ اگر براؤزر میں ٹائمز فونٹ بائی ڈیفالٹ ہوتا تو شاید سائز کا اتنا بڑا فرق نہ آتا۔
عارف، آپ المصحف کو ویب براؤزر میں بھی دیکھئے۔ میرے خیال میں وہاں یہ ورڈ کی نسبت زیادہ نمایاں ہو جائے گا۔

پی ایس:
ابھی ابھی میں نے ٹائمز کے ساتھ تجربہ کیا ہے اور وہاں اردو اور انگلش کا سائز براؤزر میں قابل قبول نظر آ رہا ہے۔ البتہ ویب ایڈیٹر میں چیک کرنا باقی ہے اور مجھے کافی زیادہ شک ہے کہ وہاں پر انگلش حروف ڈبوں کی صورت نظر آنا شروع ہو جائیں گے۔
 
arifkarim

معطل
عارف، آپ نے المصحف کے ساتھ یہ انگلش کا کون سا فونٹ استعمال کیا ہے؟
میرے براؤزر میں تاہوما ڈیفالٹ فونٹ ہے۔ جبکہ جملہ میں میں نے المصحف فونٹ بائی ڈیفالٹ کر دیا۔ اسکے بعد المصحف اردو ٹیکسٹ انتہائی چھوٹا اور اسکے ساتھ تاہوما انگلش ٹیکسٹ انتہائی بڑا ایک ہی لائن میں ساتھ ساتھ کھڑے تھے اور کافی بھدے نظر آ رہے تھے۔ تاہوما کی جگہ اگر براؤزر میں ٹائمز فونٹ بائی ڈیفالٹ ہوتا تو شاید سائز کا اتنا بڑا فرق نہ آتا۔
عارف، آپ المصحف کو ویب براؤزر میں بھی دیکھئے۔ میرے خیال میں وہاں یہ ورڈ کی نسبت زیادہ نمایاں ہو جائے گا۔

مندرجہ بالا اسنیپ شاٹ یہیں محفل سے لیا ہے۔ اب پتا نہیں یہ کونسا بیک اپ انگلش فانٹ ہے۔ نبیل بھائی بہتر بتا سکیں گے۔

اصل میں علوی بھائی والا آئیڈیا کوئی نیا نہیں ہے، بلکہ غالباً پاک نستعلیق میں بھی یہی طریقہ استعمال ہوا ہے۔ دوسرا سکے اپنے فوائدو نقصانات ہیں۔ جیسے ذیل میں آفس ۲۰۱۰ کا نمونہ:

b194.gif
دونوں متن یکساں ہیں، اور اول پر المصحف اور دوم پر پاک نستعلیق اپلائی کیا گیا ہے۔ نہ جانے کیوں اول والا درست نہیں آرہا۔ پروگرام: آفس ۲۰۱۰!
 
مدیر کی آخری تدوین:

sharfi

محفلین
خدارا کوئی بتایئے کہ جمیل نستعلیق اور علوی نستعلیق کا کیا ہوا، بات دور تک نکلی یا پھر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!
 
sharfi

محفلین

کیا مطلب بھائی! کیا آپ کے وہاں صبح کو سورج اور رات چاند تارے نہیں نکلتے، کیا آپ کے وہاں تاریخ نہیں تبدیل ہوتی، کیا آپ کے وہاں ہفتہ کے سات دن، نہیں ہوتے، کچھ تو خبر دیجیے نا محترم
چلے اب تک جتنا کام ہوگیا ہے اس اسکرین سارٹ دیکھا دیجیے تاکہ دل بے قرار کو قرار آجائے۔
 
آجکل ہم یہی کوشش کررہے ہیں کہ انٹر ورڈ یعنی الفاظ کے درمیان کرننگ کو پہلے مکمل کیا جائے۔ دو الفاظ کے درمیان کرننگ تھوڑا سا پیچیدہ عمل ہے، جسے آخر میں سیٹ کیا جائے گا، اسکرین شارٹ۔
b228.gif
 
مدیر کی آخری تدوین:
Top