مکی
معطل
بھئی لینکس والوں کی تو موج ہوگئی ہے.. پی ڈی ایف بھی زبردست بن رہی ہے.. اپنی برقی کتابیں بشمول وقت کا سفر اب اسی میں جاری کرتا ہوں..
بلا شبہ ایک اچھی کاوش ہے لیکن مجھے اس میں ایک خامی جو نظر آئی ہے وہ ھ اور ہ میں فرق ہے اگر آپ شہروں لکھیں تو یہ شھروں لکھے گا جو کہ کچھ دیکھنے میں خوبصورت نظر نہیں آتا
میرے پاس نستعلیق و نستعلیق کشیدہ کی صورت میں کشیدہ کام نہیں کررہا۔ نارمل کو اڑا کر دیکھا تو کشیدہ ورژن اسی نام سے Jameel Noori Nastaleeq کام کررہا ہے۔ پہلے جو نارمل میں نظر آتا تھا اب وہ کشیدہ میں دکھ رہا ہے۔ اوپن آفس 3 و ورڈ 2007 ونڈوز ایکس پی سروس پیک 3 پر۔ کسی اور بھائی کو یہ مسئلہ درپیش ہے؟
ایک مزید گزارش کہ اس میں لگیچر کی غلطیاں بھی ہیں عمومی کی بجائے غمومی لکھا جاتا ہے ابھی اوپن آفس میں کشیدہ میں نوٹ کیا ہے۔ تو ایک ایسا دھاگہ شروع کرلیں اور ہمارے بھائی جنہوں نے یہ فونٹ بنایا ہے اس فیڈ بیک کے پیش نظر غلطیاں درست کرتے جائیں۔
وسلام
اب جو ہم نے فائل ڈاؤن لوڈ کرنا چاہی تو ایرر ملا کہ اس علاقے میں سرور پر دباؤ بڑھنے کے بعد خدمات دستیاب نہیں۔