مجھے یہ بتائیں کہ اگلا ورژن آگیا ہے، ہمیں کیسے پتہ چلے گا۔السلام علیکم،
"غمومی" کا مسئلہ حل کر دیا ہے۔ انشاءاللہ اگلے ورژن میں ٹھیک کر دیا جائے گا۔ آپ کی بات درست ہے کہ لک اپس کے مسائل چیک کرنے کیلئے ایک دھاگہ کھول لینا چاہیے۔
اور اوپر آپنے جس مسئلے کی نشاندہی کی ہے۔ وہ میرے پاس نہیں۔ میں بھی ورڈ ہی استعمال کرتا ہوں۔ نوٹ فرمائیں کہ ریگولر اور کشیدہ فانٹ دونوں انسٹال ہونا ضروری ہیں۔ کشیدہ کرنے کیلئے اپنے ورڈ پروسیسر میں "اٹالکس" کا بٹن دبا دیں۔
میں نے اسے محفل پر اپلوڈ کر دیا ہے، منتظمین کی اجازت کے بعد ڈاؤن لوڈ کیا جا سکے گا ۔
مجھے یہ بتائیں کہ اگلا ورژن آگیا ہے، ہمیں کیسے پتہ چلے گا۔
میں نے اسے محفل پر اپلوڈ کر دیا ہے، منتظمین کی اجازت کے بعد ڈاؤن لوڈ کیا جا سکے گا ۔
میرا خیال ہے کہ اپلوڈ کرنے میں کوئی غلطی ہو گئی ہے.. غیر منظور کردہ فائلوں کی فہرست میں نہیں ہے..!!
مجھے معلوم ہے لیکن میں چاہ رہا تھا کہ محفل پر اپلوڈ ہوجائے.. انٹرنیٹ کیبل کی خرابی کی وجہ سے انٹرنیٹ مسئلہ کر رہا ہے.. میں کوئی دس گھنٹوں سے اسے کہیں بھی اپلوڈ کرنے کے لیے کوشش کر رہا ہوں مگر ناکام رہا ہوں..مکی ، جمیل نستعلیق صاحب نے اوپر لنک فراہم کر دیا ہے اور وہ بھی ڈائرکٹ لنک ہے۔
مجھے معلوم ہے لیکن میں چاہ رہا تھا کہ محفل پر اپلوڈ ہوجائے.. انٹرنیٹ کیبل کی خرابی کی وجہ سے انٹرنیٹ مسئلہ کر رہا ہے.. میں کوئی دس گھنٹوں سے اسے کہیں بھی اپلوڈ کرنے کے لیے کوشش کر رہا ہوں مگر ناکام رہا ہوں..
خیر ابھی ابھی ای سنپ پر کامیابی سے اپلوڈ ہوگیا ہے.. یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں..
لیکن ایک بات کی شدت سے شکایت ہے کہ بھائی نے بغیر سوچے سمجھے علوی نستعلیق کے لیگیچرز کے پورے لک اپس بغیر کسی تبدیلی کے اٹھا کر پی ڈی ایم ایس کے جوہرنستعلیق میں ڈال کر فانٹ بنا دیا۔
اگر آپ اس کے نوری نستعلیق کے لیگیچرز کو کسی فانٹ ایڈیٹر میں دیکھیں تو حیران رہ جائیں گے کہ انہوں نے ایک بھی لیگیچر کی جگہ ردوبدل نہیں کی۔ ساری کی ساری علوی نستعلیق کے لیگیچرز اسی ترتیب سے لگا دیئے۔ یہ کہاں کی ڈیویلپمنٹ ہے؟؟
میرے بھائی! میں نے اس فانٹ پر کافی محنت کی تھی اور مجھے پتا ہے کہ اس میں کتنے لگیچرز ان پیج کے لیگیچرز کے علاوہ ڈالے گئے ہیں اور کس ترتیب سے ڈالے گئے ہیں۔ خصوصا اختتامی تقریبا ڈھائی سو لیگیچرز تو بعد میں بنائے گئے تھے وہ کو کونسی سارٹنگ کی ترتیب سے بنے ہیں؟
یہ سارے وہ لیگیچرز ہیں جو مختلف فورمز پر نشاندھی کے بعد بنائے گئے تھے۔