arifkarim
معطل
یہ اسلئے کہ جمیل نوری نستعلیق ٹیم والوں نے اس فانٹ کا کشیدہ اسٹائل Kasheeda ڈیفائن کر دیا تھا۔ جو کہ ونڈوز 7 کو قبول نہیں۔اسکو اسکی جگہ صرف Italic قبول ہے۔جو کہ غلط ہے۔ یہ غلطی مائکروسافٹ والوں نے ونڈوز 8 میں درست کر دی تھی البتہ اسکا حل ٹیم نے 2010 میں ہی فراہم کر دیا تھا۔ جدید ورژن اردو ویب فانٹ سرور سے اتار لیں:ایک بات سمجھ میں آئی نہیں اور کسی نے سمجھائی نہیں۔ وہ یہ کہ جب میں XP میں کام کرتا تھا تو ونڈوز فونٹ ڈائریکٹری میں مجھے جمیل نوری نستعلیق اور کشیدہ الگ الگ نظر آتا تھا۔ لیکن جب سے ونڈوز 7 پر آیا ہوں تو اسکی فونٹ ڈائریکٹری میں صرف جمیل نوری نستعلیق کشیدہ ہی نظر آتا ہے۔ اس کی کیا وجہ ہے؟
http://font.urduweb.org/
آپکو پریشان ہونے کی قطعی ضرورت نہیں۔ اگلا فانٹ انشاءاللہ انپیج میں ترسیمے ٹائپ کروا کر بنایا جائے گا تاکہ مندرجہ بالا تمام مسائل کاخاتمہ ہو سکے۔جمیل نستعلیق سے متعلق ہی ایک اور بات کہ ان پیج پی ڈی ایف والے کام کے دوران جمیل نستعلیق کے کچھ غلط ترسیمے سامنے آئے تھے تو یہیں شئیر کردیتا ہوں کہ جمیل نستعلیق کی ٹیم کو جب فرصت ملے وہ انہیں ٹھیک کردے۔ البتہ یہ غلط ترسیموں کی مکمل فہرست نہیں ہے۔ کیونکہ کوئی پچاس فیصد فائلز چیک کرنے کے بعد مجھے خیال آیا کہ انہیں ساتھ ساتھ نوٹ کرنا چاہئے تاکہ جمیل نستعلیق کی ٹیم کے کام آسکیں۔ اس بات کا بہرحال افسوس رہے گا کہ شروع میں ہی یہ خیال کیوں نہیں آگیا تھا۔