جمیل نوری کشیدہ فار ویب، ریلیز!

سپیسنگ کا مسئلہ

السلام علیکم
جمیل نستعلیق ماشااللہ ورڈ پر تو خوب کام کرتا ہے لیکن کشیدہ کرنے کے بعد اس کی سپیسنگ بعض مرتبہ اتنی بڑھ جاتی ہے کہ برا معلوم ہونے لگتا ہے۔اس مسئلہ کا کیا حل ہے؟
والسلام
سید جاوید اقبال
 

arifkarim

معطل
عجیب بات ہے۔ جب میں کاکا تھا تو مجھے سکول میں الفاظ کے درمیان مناسب فاصلہ نہ رکھنے پر ڈانٹ پڑتی تھی۔ جبکہ یہاں تو الٹی گنگا بہہ رہی ہے۔ یعنی فاصلہ رکھنے والے بچے کو ڈانٹ پڑ رہی ہے۔ :confused:

جنگ اخبار اٹھا کر دیکھ لیں۔ نستعلیقیات میں کم فاصل ہی سجتا ہے۔۔۔۔ ہر لفظ پر لفظ چڑھا ہوتا ہے!
 

محمد سعد

محفلین
جنگ اخبار اٹھا کر دیکھ لیں۔ نستعلیقیات میں کم فاصل ہی سجتا ہے۔۔۔۔ ہر لفظ پر لفظ چڑھا ہوتا ہے!

چلیں آپ کہتے ہیں تو ٹھیک ہی ہوگا۔ میری اپنی معلومات تو اس معاملے میں بہت کم ہیں۔

بہرحال، میں بات کر رہا تھا انک سکیپ کی۔ کہ اگر انک سکیپ میں Cairo والا انجن استعمال ہونا شروع ہو جائے تو شاید کورل ڈرا والا مسئلہ ختم ہو جائے گا۔
 
Top