خوش آمدید۔
اور جریدے پر مضمون کے سلسلے میں عرض ہے کہ کوئی بھی ترجمہ یا طبع زاد مضمون جو سائنس یا انٹرنیٹ کے تحت آتا ہو چاہے چار لائینوں کا ہی لکھیں۔
اور دیر سے حاضری پر معذرت
جناب شمشاد صاحب۔ آپ کی شفقت ہے کہ آپ اتنا تعاون فرما رہے ہیں۔ میں نے ابن انشاء کے مضامین اپ لوڈ کر دئے ہیں۔ دیکھ کر رہنمائی فرمائیے گا۔ اور مزید یہ کہ اردو کتب کہاں سے لوں؟ یہاں فن لینڈ میں تو قحط ہے اردو کی کتب کا۔ جو لنکس موجود ہیں ان میں سوائے راجہ گدھ کے اور کچھ نہیں ہے۔ ایک اور رہنمائی کیجئے گا کہ میں بجائے آن لائن ہو کر ٹائپ کرنے کے، آف لائن ٹائپ کرنا چاہ رہا ہوں۔ کوئی پروگرام کا لنک تو بھیجیں۔تاکہ میں آف لائن ٹائپ کر کے ایک ساتھ اپ لوڈ کر سکوں۔
قیصرانی
اس اردو محفل پر بڑے بڑے دیوقامت خواتین و حضرات موجود ہیں جن کے سامنے میں تو محض ایک طفلِ مکتب کی حیثیت رکھتا ہوں۔
نبیل، زکریا، رضوان، اعجاز اور بھی کئی ایک آپ کو صحیح طور پر آگاہ کر سکتے ہیں اور لائبریری کے سلسلے میں شگفتہ صاحبہ، کہ وہ ٹیم لیڈر ہیں، گراں قدر مشورہ دے سکتی ہیں۔
آپ نے ابن انشاء کے مضامین اپ لود کیئے ہیں، ابھی دیکھتا ہوں۔
یہاں کچھ اراکین نے مل کر اشفاق احمد (مرحوم) کا زاویہ 1 مکمل لکھا تھا۔ اب زاویہ 2 کے لکھنے کی تیاری ہے، اگر آپ اس کے لکھنے میں حصہ لینا چاہتے ہیں تو محب بھائی یا ماوراء صاحبہ سے رابطہ کریں، ہو سکتا ہے وہ آپ کو اس کے کچھ ابواب لکھنے کو بھیج دیں۔
آپ کی حوصلہ افزائی کا بہت شکریہ ماوراء بہن۔ اور جناب شمشاد صاحب، آپ حسب توقع تعاون فرما رہے ہیں۔ آپ کا شکریہ ادا کرنے کو دل کرتا ہے، مگر دماغ(جی ہاں، میرا اپنا ذاتی)کہتا ہے کہ الفاظ کہاں سے لو گےاتنے پرخلوص تعاون کے شکریہ کے لئے؟
قیصرانی