تعارف جناب

قیصرانی

لائبریرین
جیسے آپ کی مرضی، مگر آپ محسن کب سے بن گئیں، آپ کو تو محسنہ ہونا چاہئے؟ کیا خیال ہے؟
قیصرانی
 

شمشاد

لائبریرین
محسن یا محسنہ نام یا تخلص نہیں ہے بلکہ یہ اردو محفل کا ایک درجہ ہے جیسے مبتدی، محسن، معاون، مشتاق، معلم، ماہر، جیسے جیسے خطوط کی تعداد بڑھتی جائے گی، درجہ بھی بدلتا جائے گا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
آپ کی اصلاح اچھی لگی(آپ کی اصلاح سے مرادآپ کی طرف سے کی گئی میری درستگی)۔
آپ کو برا تو نہیں لگ رہا کہ میں بار بار چھوٹے چھوٹے پیغامات بھیج رہا ہوں؟لیکن پیغام کو بلا جواب چھوڑنا عجیب سا لگتا ہے۔
قیصرانی
 

ماوراء

محفلین
قیصرانی بھیا، ان چھوٹے چھوٹے پیغامات کی وجہ سے اردو محفل پر آپ کے درجات میں تبدیلی آتی رہے گی۔۔ :p
 

قیصرانی

لائبریرین
ماوراء بہن، درجات تو اعمال سے بلند ہوتے ہیں۔ خیر، ایسے بھی درجات بلند کر کے دیکھ لیتے ہیں۔ اصل میں پیغام کو جواب سے مرصع کرنا اچھا لگتا ہے۔ لمبا پیغام لکھنے سے اندیشہ ہوتا ہے کہ کوئی بھول چوک نہ ہو جائے، دل آزاری بھی تو بری چیز ہے ناں۔خیر اب کوشش کرتا ہوں کہ کچھ بڑا پیغام لکھوں۔ یہ پیغام کیسا ہے؟‌
قیصرانی
 

ماوراء

محفلین
اسی لیے میں نے لکھا تھا کہ اردو محفل پر آپ کے درجات بلند ہوتے رہیں گے۔ کیونکہ یہاں اعمال سے نہیں لکھنے کے کمال سے درجات بلند ہوتے ہیں۔ ویسے میرا مطلب یہ بالکل نہیں تھا کہ آپ بڑے پیغامات لکھیں۔ میں تو خود ان چھوٹے چھوٹے پیغامات سے کام چلاتی ہوں۔ :p
 

ماوراء

محفلین
273_hehe_1.gif
قیصرانی ذرا اپنے پیغام کو دوبارہ چیک کریں کہیں ایسا تو نہیں کہ آپ نے بڑا سا پیغام لکھا ہو اور بھول چوک سے باقی کٹ نہ گیا ہو۔۔ :wink:
 

قیصرانی

لائبریرین
آپ نے بتایا کہ خود چھوٹے پیغام سے کام چلاتی ہیں، اور مجھے اس سے چھوٹا پیغام نہیں ملا، جو مکمل جواب کا کام دے جائے۔ ویسے آپ کی حس مزاح بہت تیز ہے، مگر اچھی بھی۔
قیصرانی
 

ماوراء

محفلین
لیکن میں نے کبھی اتنا چھوٹا پیغام نہیں لکھا۔ اگر میں نے صرف اچھا لکھنا ہو تو میں کچھ اور سوچ کر نئی بات شروع کر دیتی ہوں۔۔ :p
اور آپ کبھی بھی صرف ایک بات سے کچھ بھی اندازہ نہیں لگا سکتے۔ حسِ مزاح اور وہ بھی میری۔۔۔ :shock: :?
 

قیصرانی

لائبریرین
بہت خوب شمشاد بھائی۔ مزا آگیا۔ آپ کی حس مزاح کا جواب نہیں۔یا شاید سوال بھی نہیں۔ خیر، سوال جواب دونوں‌نہیں۔ آپ سعودی عرب میں‌کیا شغل کرتے ہیں؟
قیصرانی
 

شمشاد

لائبریرین
کرنا کیا ہے بھائی، مزدوری کرتے ہیں اور بال بچوں کو پالتے ہیں،
صرف ایک لالچ ہوتا ہے کہ کبھی کبھار مکہ اور مدینہ شریف ہو آتے ہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
تین ٹکڑوں والا لباس(تھری پیس) پہن کر مزدوری؟‌اچھا لگا۔ مگر نوعیت نہیں بتائی، ذہنی ہے یا جسمانی مزدوری؟
قیصرانی
 

قیصرانی

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
لیکن میں نے کبھی اتنا چھوٹا پیغام نہیں لکھا۔ اگر میں نے صرف اچھا لکھنا ہو تو میں کچھ اور سوچ کر نئی بات شروع کر دیتی ہوں۔۔ :p
اور آپ کبھی بھی صرف ایک بات سے کچھ بھی اندازہ نہیں لگا سکتے۔ حسِ مزاح اور وہ بھی میری۔۔۔ :shock: :?
حس مزاح کاایک بات سے اندازہ لگ سکتا ہے اگر وہ بروقت اور برمحل اور درست ہو تو۔
قیصرانی
 

شمشاد

لائبریرین
تصویر تو دھوکہ دینے کے لیئے ہوتی ہے، اور ویسے بھی تصویر بنواتے وقت کئی چیزیں سٹوڈیو سے بھی مستعار مل جاتی ہیں۔

اور مشقت تو مشقت ہی ہوتی ہے ذہنی ہو یا جسمانی، کیونکہ تھکاوٹ تو دونوں سے ہی ہو جاتی ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
بہت خوب تو آپ ذہنی مشقت کا کام کرتے ہیں۔ اچھا لگا، کیا آپ معلم ہیں؟ اور سنائیں کوئی حال، دیار حبیب کا۔
اب جب وہاں جائیں تو میرا طرف سے سلام کر دیں گے۔ آپ کا شکریہ(اس کام کے لئے شکریہ ادا کر رہا ہوں کہ یہ اس قابل ہے)
قیصرانی
 

شمشاد

لائبریرین
معلم تو نہیں ہوں، ایک کمپنی میں ملازم ہوں اور آئندہ جب بھی گیا آپ کی طرف سے سلام عرض کر دوں گا۔ انشاء اللہ
 

قیصرانی

لائبریرین
جناب ایک بار پھر “اچھا لگا“۔ ایک بات تو بتائیں، فورم کا سب سے دلچسپ ممبر کون ہے؟ اور سب سے کم دلچسپ بھی؟
قیصرانی
 

شمشاد

لائبریرین
جناب خوبصورتی اپنے دل کے اندر ہوتی ہے، آپ اچھے ہیں تو سب اچھے ہیں، اور اردو محفل پر تو بلا مبالغہ سب اراکین ہی اچھے ہیں، پڑھے لکھے ہیں، میچورڈ ہیں، ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں اور ایک سے ایک گوہر آبدار ہے۔
 
Top