جناح پور نقشہ کی برآمدگی ڈرامہ تھی

طالوت

محفلین
قصہ بہت واضع ہے ۔ آج کل جنرل مشرف کے احتساب کے چرچے ہیں ۔ تو پھر اس حمام میں سب کو گھیسٹا جائے گا ۔ جنہوں نے مشرف کی ٹانگ کھینچنے کی کوشش کی ہے ۔ وہ بھی کوئی فرشتے نہیں ہیں ۔ لہذا محاذ دونوں طرف سے کھل گیا ہے ۔ دونوں کی حمایتی طاقتیں ایک دوسرے کے سامنے آگئیں ہیں ۔ مگر فریقین اس خیال پر سمجھوتہ کرلیں گے کہ " بات نکلے گی تو پھر بہت دُور تلک جائے گی " ;)
متفق ! اس حمام میں سب ننگے ہیں ۔ کچھ زیادہ کچھ کم مگر سب !
امید ہے سترہ سال بعد کوئی شخص اٹھے گا اور اپنی جوانی کے قصوں کو یاد کرتے ہوئے کہے گا طالبان والبان تو سب ڈرامہ تھے اور آپریشن راہ راست بھی غیر ضروری تھا۔

اور ہم اللہ کے حضور سجدہ شکر بجا لائیں گے۔
:applause: :applause: :applause:
:rollingonthefloor::rollingonthefloor:
"سنجیدہ" گفتگو ہے ہنسنے پر معذرت ! ماہ رمضان تک ان باتوں سے پرہیز ہے اس کے بعد ہم بھی ہوں گے;)
وسلام
 
بعض محترم ممبران اعتراض کر رہے ہیں کہ برگیڈئیر امتیاز جناح پور کے نقشوں کے متعلق جھوٹ بول رہے ہیں۔

1۔ اس ضمن میں پہلی بات یہ ہے کہ محترم ممبران کی جانب سے اس الزام کے متعلق کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا گیا ہے۔
یہ رہا ثبوت
اسکا ایک ربط میں پہلے بھی مہیا کر چکا ہوں
 
جس طرح امریکی حکومت کی وکالت کرنے والا ایک ہی آدمی ہے اس فورم پر اسی طرح ایم کیو ایم کے بھی دو چار وکیل ہیں، جن کے متعلق میں اس سے زیادہ کچھ نہیں‌کہہ سکتا کہ
واقعی پیسے میں بڑا زور ہے،
 

dxbgraphics

محفلین
عارف بھیا بات یہاں ایم کیو ایم پر ہو رہی ہے، دیوبندیوں پر نہیں۔ تم ایک تھریڈ کھولو گے تو قادیانیت کے کالے کرتوتوں پر پچاس تھریڈ کھل جائیں گے۔ بہتر یہی ہے کہ موضوع پر رہ کر بات کی جائے :blushing:

مرزا قادیانی جس حالت میں مرا ۔ اس حقیقت کو جانتے ہوئے قادیانیوں "گمراہوں" کو اسلام قبول کر لینا چاہئے
 
۔ تو ابن حسن پلیز دکھائیے پھر وہ اخبارات جن کی زینت یہ خبر بنی تھی۔
جیسا کہ میں نے پہلے بھی عرض کیا تھا کہ رمضان کے دوران کسی قسم کے مباحث اور خصو صا ایسے افراد سے جو بغیر لعن طعن کے گفتگو ہی نہ کر سکتے ہوں ، سے طبیعت محترز ہی رہتی ہے لہذا یہ آخری جواب میں طبیعت پر جبر کر کے دے رہا ہوں پھر اگر یہ دھاگہ شوال تک طول پکڑ گیا تو دیکھیں گئے۔
انٹرنیٹ پر کوئی بھی اردو اخبار سترہ سال کا ریکارڈ جمع نہیں رکھتا لہذا اس کے لیے کسی لائبریری سے رجوع کرنا پرے گا یہ کوئی اتنی خاص بات نہیں ویسے بھی خود وہی جنرل یہ بات قبول کر ہا ہے جس نے یہ شوشہ چھوڑا ہے تو آخر اس کی بات قبول کرنے میں کیا چیز مانع ہو سکتی ہے؟؟

اور اگر آپ اسکے بعد کیا آپ ذیل کے لوگوں پر لعنت بھیجیں گے یا کیا کریں گے جو پھر بھی دھڑلے سے اور تواتر سے متحدہ پر جناح پور کا الزام لگا رہے ہیں؟

ذیل کے لوگوں کا موقف یہی ہے کہ متحدہ جناح پور کی سازش میں شریک تھی لہذا جماعت اسلامی اور عمران خان اپنے اس موقف کا اعادہ کر رہے ہیں‌۔ اوپر میں نے جو مطالبہ کیا تھا وہ یہ تھا

ایم کیو ایم پر ذرا پنجابی سیاستدانوں کے وہ بیانات تو شیئر کیے جائیں جس میں اس بری طرح جناح پور کا الزام ایم کیو ایم پر لگایا گیا جو آج اس براءت پر خوشیاں منائی جارہی ہیں
یعنی یہ معاملہ جو متحدہ اور ن لیگ کے حوالے سے چل رہا ہے میں اس حوالہ سے کوئی بیان مانگ رہا ہوں جماعت اسلامی یا عمران کے حوالے سے نہیں۔ یہ بات اپنے ذہن میں رکھیں کہ یہ بحث اس بات کو تسلیم کر کہ ہو رہی ہے کہ جناح پور کی سازش کا وجود نہیں تھا ورنہ اگر عمران خان یا جماعت کے موقف کی تائید منظور ہوتی یا خود اس بات پر بحث کہ واقعی جناح پور کی سازش وجود رکھتی تھی اور جنرل نصیر و امتیاز جھوٹ بول رہے ہیں تو اس سلسلے میں‌کئی باتیں اور ثبوت پیش کیے جاسکتے ہیں مثلا آج ہی میجر ندیم ڈار نے کیپٹل ٹاک میں‌اس بات کا دعوہ کیا ہے کہ ایم کیو ایم جناح پور کی سازش میں شریک تھی اور یہ کہ خود میجر ہی نے نائن زیرو کا آپریشن کیا جہاں سے ہزاروں مطبوعہ جناح پور کے نقشے برامد کیے گئے بہرحال ابھی یہ بات زیر بحث نہیں۔

دور کیوں جائیے۔ صرف اسی اردو فورم پر جناح پور لکھ کر سرچ کر لیں اور جناح پور کے الزام کا پلندہ نکل کر سامنے آ جائے گا۔
انگلش میں جناح پور لکھ کر گوگل کر لیں اور الزامات کا اس سے کہیں بڑا پلندہ نکل کر سامنے آ جائے گا۔
الحمد للہ انٹر نیٹ پر جنتی پہنچ میری پیڈ اور ان پیڈ سائٹس اور سورسس تک ہے اتنی آپ کی یقینا نہیں ہو گی یہ بچکا نہ باتیں رہنے دیں مجھے معلوم ہے کہ گوگل اور اس فورم یا ادھر اُدھر سرچ کر کہ کیا ٹریش آپ لا سکتی ہیں یا نہیں آپ کی پہنچ میرے لیے اجنبی نہیں لیکن بہتر ہو گا کہ بات پوری طرح سمجھ کر پھر جواب دیا کریں۔

بے تکا سوال کہ یہ کمیشن متحدہ نے اور ان مقتولوں کے وارثوں نے قائم نہیں کرنا ہے، بلکہ عدالت نے قائم کرنا ہے، اور متحدہ اور ان پندرہ ہزار مقتولوں کے یہ ورثاء بہت پہلے سے عدالت پر دستک دے رہے ہیں، مگر کوئی اہل انصاف ہو تو انکی بات سنے نا۔

خوب یہ بے تکا سوال ہے محترمہ یہ وہ سوال ہے جس کا جواب ساری ایم کیو ایم مل کر بھی نہیں دے سکتی کبھی یہ سوال اتفاق سے ایم کیو ایم کے کسی وزیر یا مشیر سے پوچھ لیا جائے تو وہ بغلیں جھانکنے لگتے ہیں جو حالی موالی ایم کیو ایم کے آپ کے مشیر اور ممد و معاون بنے ہوئے ہیں نا ذرا ان سے کبھی یہ باتیں پوچھ لیجئے گا۔
کمیشن حکومت باآسانی قائم کر سکتی ہے اس کے لیے کسی عدالت کی کوئی ضرورت نہیں ہے بس اخلاقی جرات کی ضرورت ہے اتنی پاور ایک حکومت کی ہوتی ہے ایم کیو ایم کے ڈھیر سارے وزیر و مشیر اور ایک گورنر موجود ہے مشرف کا دور تو گویا ان کے اقتدار کے عروج کا دور تھا مشرف کو عدالیہ توڑنے کے لیے آئین ختم کرنے کے لیے مسجد ڈھانے کے لیے تو کسی عدلیہ کی ضرورت نہیں پڑی ایم کیو ایم ان کی ہر کام میں مشیر و معاون رہی تو ایک چھوٹا سا کمیشن بنانے کے لیے عدلیہ کی ضرورت ہے کیا خوب ۔ میری تجویز ہے کہ الطاف کو چاہیے کچھ تو اپنے پندرہ ہزار مقتولین کی روحوں کا پاس کرے کل قیامت کو اگر ان پندرہ ہزار نے الطاف کو پکڑ لیا اور اس سے پوچھا کہ بتاو تم نے ہمارے قتل کا انصاف کیوں نہ قاتلوں سے طلب کیا بلکہ تم تو ان کے ہم پیالہ و ہم نوالہ رہے تو الطاف کیا جواب دے گا؟؟؟

پتا نہیں کون سی عیاشیوں اور کون سے اقتدار کے مزے لوٹنے کی بات یہ حضرت کر رہے ہیں۔ فقط ایک سوال کا جواب دے دیں کہ عدالت میں انصاف و عدل حاصل کرنے کا حکومتی نظام چلانے سے کیا تعلق؟ یہ پندرہ ہزار مقتولین کے ورثاء ہیں جو عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا رہے ہیں، مگر کوئی شنوائی نہیں۔

میں جن عیاشیوں کی بات کر رہا ہوں ان کی تفصیل رہنے دیں کہ ماہ رمضان ان کاموں کے ذکر کے لیے اچھا نہیں ہاں فقط آپ کے ایک ذہانت سے بھرپور سوال کا جواب یہ ہے کہ ایم کیو ایم جن لوگوں کے ساتھ مل کر حکومت چلا رہی ہے اس کے مزے لوٹ رہی ہے ان پر ہی وہ اپنے پندرہ ہزار مقتولین کے قتل کا الزام بھی تھوپتی ہے۔گویا رند کے رند رہے اور ہاتھ سے جنت بھی نہ گئی والا معاملہ ہے۔ یعنی حد ہو گئی میں کیا کہوں میری زبان و ہاتھ رکھ رہے ہیں اس ماہ کے احترام میں بتائیے بھلا پوچھتی ہیں کیا تعلق ہے۔ یا تو مقتولین کی رٹ لگانا چھوڑ دیں یا حکومت چھوڑ دیں مگر یہ دونوں ہی شاید مشکل کام ہیں بقو ل ہارون رشید الطاف ہر حکومت سے کہتا ہے کہ یا تو حصہ دو یا حساب دو اور بقول میرے کہ حصے کی ہڈی پر رضامند ہو جاتا ہے۔

ابن حسن،
کیا کبھی آپ نے "مجبوری" نامی شہ کا نام سنا ہے؟ اگر انسان کو چوائس ہی بدترین اور بدتر کے درمیان کرنی ہے تو ُپھر وہ بدتر کا ہی انتخاب کرے گا۔ پیپلز پارٹی سے اتحاد کیا تاکہ کراچی کی عوام کو اسکے حقوق مل سکیں، مگر وہاں پکا قلعہ آپریشن شروع ہو گیا۔ میاں صاحب پر اعتبار کیا تو انہوں نے تو پیٹھ میں ہی خنجر گھونپ دیا۔ اور یہ بتلاتے ہوئے کیوں آپ کے لب سل جاتے ہیں کہ مشرف صاحب کے پہلے دور میں یہی متحدہ واحد جماعت تھی جس نے الیکشنز کا بائیکاٹ کیا تھا۔ تو کس منہ سے لگائیں گے اس پر پھر عیاشیوں اور اقتدار کے مزے لوٹنے کے الزامات۔
متحدہ اگر حکومت کا ساتھ دیتی رہی تو اسکی مجبوری تھی کہ اہل کراچی کے حقوق پاکستان میں صرف اسی صورت میں ملنے کے چانسز تھے جب کوئی حکومتی پارٹی کا ساتھ دے۔ یہ بتلائیں کہ متحدہ اپوزیشن میں بیٹھ کر اہل کراچی کے لیے کیا جھک مار لیتی سوائے اسکے کہ اس پر جہاں ایک آپریشن ہونا تھا وہیں چار پانچ آپریشن ہو جاتے اور بقیہ اہل پاکستان کو میڈیا اپنے جھوٹ سے تھپک تھپک کر سلاتا رہتا۔

مہوش علی،
میں اس چوائس کو کیا نام دوں جو ہمیشہ حکومتی عیش پر منہج ہوتی ہے کبھی راہ حسینی اختیار نہیں کرتی مشرف کے زمانےمیں بلدیاتی انتخابات کا بائکاٹ ایم کیو ایم نے محض اس ڈر سے کہ الیکشن فیر ہوں گئے اور وہ شکست کھائیں گئے، کیا تھا ، ورنہ آپ ہی بتائیے کتنی مرتبہ ایم کیو ایم اقتدار سے الگ رہی ہے؟؟؟
میاں صاحب آئیں تو وہ اقتدار میں بی بی آئیں تو وہ اقتدار میں فوج آئے تو وہ اقتدار میں اب شاید کبھی دجالی حکومت ہوئی تو بھی ایم کیو ایم اقتدار میں ہی ہو گی۔
اور یہ جو آپ فرما رہی ہیں کہ کراچی کے حقوق صرف اقتدار سے ہی مل سکتے تھے تو درحقیقت یہی وہ خناس ہے جو ایم کیو ایم والوں کے دماغ میں بھرا ہوا ہے کراچی کوئی ایم کیو ایم کی جاگیر نہیں یا ایم کیو ایم اہل کراچی کے مائی باپ نہیں جو بھی اقتدار میں آئے گا وہ کراچی کا بھلا ہی کر ے گا کیا نعمت اللہ خان نے کم کراچی میں ترقیاتی کام کرائے ہیں؟؟؟ تو یہ کیا بات ہوئی کہ سارے اصول جائیں بھاڑ میں پندرہ ہزار مقتولین جائیں بھاڑ میں ہم کو تو صرف حکومت چاہیے چاہے وہ پندرہ ہزار مقتولیں کی لاشوں کے اوپر اپنا تخت ہی بچھا کر ملے؟؟؟؟

متحدہ مخالفین کے جھوٹے پروپیگنڈے کا ایک اور ثبوت کہ جب الطاف حسین کی تقریر کا ایک حصہ لے کر بقیہ حصے کو ہڑپ کر گئے۔ کیوں؟ کیونکہ ایسا کرنے کے بعد انکے لیے الطاف حسین پر غداری کا الزام لگانا ممکن نہ ہوتا اور انکے جھوٹے پروپیگنڈے کے مقاصد پورے نہ ہو پاتے۔

الطاف حسین کا مؤقف یہ تھا کہ انکے نزدیک انڈیا پاکستان کی تقسیم تاریخی طور پر ایک غلطی تھی جس سے سب سے زیادہ نقصان مسلمان خون کو پہنچا اور یہ مسلمان خون ہے جو تین حصوں میں تقسیم ہوا [انڈیا، پاکستان اور بنگلہ دیش]۔ یہ ہے وہ division of blood جس کا ذکر الطاف حسین نے کیا۔ مگر پھر آگے وہ کہتے ہیں کہ اب یہ بات ملحوظ خاطر رہے کہ یہ تقسیم ہو چکی ہے، اور دو الگ ریاستیں ہندوستان اور پاکستان وجود میں آ چکے ہیں، لہذا اس حقیقت کو اب تسلیم کر لینا چاہیے کہ یہ دو آزاد ملک اور دو حقیقتیں ہیں جنہیں اب ایک دوسرے سے جنگیں کرنے اور لڑنے جھگڑنے کی بجائے امن سے رہنا ہے تاکہ اس خطے کی عوام کی مشکلات کو حل کیا جائے۔۔۔۔۔



میں اس موضوع پر پہلے کئی مرتبہ تفصیل سے لکھ چکی ہوں کہ یہ الطاف حسین اکیلا نہیں ہے جو پاکستان کی تقسیم کو مسلمان خون کی تقسیم جانتا ہے، بلکہ ہندوستان کے 16 کڑوڑ مسلمانوں کی بڑی اکثریت آج کی تاریخ میں یہی الطاف حسین کی سوچ رکھتی ہے کہ اگر پاکستان کے 18 کڑوڑ، بنگلہ دیش کے 15 کڑوڑ اور انڈیا کے 16 کڑوڑ مسلمان انڈیا میں متحد ہوتے تو کبھی ہندو انتہا پسندوں کی ہمت نہ ہوتی کہ وہ مسلمانوں پر ظلم و ستم کریں اور انہیں آگے بڑھ کر ترقی کرنے کا موقع نہ دیں۔
اسی بات پر بنگلہ دیشی پاکستانی ہم سے الگ ہوئے ہیں۔ اب کی ان انڈیا اور بنگلہ دیش کے ان کڑوڑوں مسلمانوں کو آپ پاکستان کا غدار کہیں گے یا پھر ان کو آزادی رائے کا موقع دیں گے؟

میں آپ کو بتاتی ہوں کہ پاکستان کا بننا صحیح تھا نہ غلط، بلکہ یہ ہمارے لیے بطور مسلمان قوم ایک امتحان تھا، جس میں ہم ابھی تک کامیاب نہیں ہو پائے۔

بات بہت لمبی ہو جائے گی اور میں اسے بہت دفعہ پہلے عرض کر چکی ہوں۔ لہذا موضوع کو ختم کرتی ہوں اور اب جوابی طور پر ایک چھوٹا سا سوال متحدہ مخالفین سے ہے جو یہ ادھوری ویڈیو پیش کرتے ہیں۔۔۔۔۔ تو سوال یہی ہے کہ آپ یہ ادھوری ویڈیو کیوں پیش کرتے ہیں؟ کیا آپ نے الطاف حسین پر غداری کا الزام لگانےپر اسکو پہلے اپنی صفائی کا موقع فراہم کیا؟ کیا آپ نے وہی حرکت نہیں کی جو کہ قرآن میں ہے کہ آیت کا پہلا حصہ لے لیا کہ مسجد کے پاس نہ جاؤ، مگر دوسرے حصے کو نظر انداز کر دیا کہ جب تم نشے کی حالت میں ہو؟ تو کیا صفائی پیش کریں گے آپ اپنے اس طرز عمل کی؟

یہ لیجئے الطاف حسین کی اپنی ویڈیو جہاں وہ اپنی پوری گفتگو پیش کر رہے ہیں۔

مذکورہ بالا اقتباس میں آپ کے فلسفے کو چھوڑ کر ( کہ پہلے ایک تھریڈ میں اس کے بخیے مختلف افراد ادھیڑ چکے ہیں) میں الطاف کی تقریر پر بات کرنا چاہوں گا۔سب سے پہلے تو یہ کہ آپ نے جا بجا اصلی تقریر اور پوری تقریر کی بات کی یعنی کہ وہ تقریر جو الطاف نے 2004 میں انڈیا میں کی تھی اور جو ویڈیو یہاں شیئر کی وہ بالکل دوسری ایک ویڈیو ہے جس میں الطاف اس تقریر کی تاویلیں پیش کر رہا ہے چہ بوالعجبی است؟؟
یعنی اگر پیش کرنی ہی تھی وہ ویڈیو پوری دیتیں جو الطاف کی انڈیا کی تقریر پر مشتمل ہوتی نہ کہ الطاف کی بھونڈی تاویلات پر مبنی اور تاویلات بھی وہ کہ اقبال کے بقول قرآن کو پاژند بنادیں۔
خیر یہاں پہلے میں الطاف کی اس تقریر کا متن دے رہا ہوں پھر اس پر بات کروں گا۔


برصغیر کی تقسیم انسانی تاریخ کی سب سے عظیم، عظیم ترین غلطی تھی یہ زمین کی تقسیم نہیں تھی بلکہ خون کی تقسیم تھی میں انڈیا کی گورنمنٹ کی پوری ٹیم سے اپوزیشن سے یہ درخواست کروں گا کہ جو پاکستان کی اسٹبلشمنٹ نے آج کے بعد اگر کوئی طعنہ مہاجروں کو ہجرت کرنے والوں کو یہ دے تو میں انڈیا کی حکومت اور انڈیا کے تمام اپوزیشن سے تمام ہیومن رائٹس پر بیلیف کرنے والوں سے یہ ریکویسٹ کروں گا کہ خدا کے لیے آپ انہیں معاف کریں اور انہیں اپنے ہاں پناہ دیں۔

گو کہ تقریر کا یہ حصہ کافی بے ربط ہے تاہم جو لوگ الطاف کی تقاریر سنتے رہتے ہیں وہ اس کے عادی ہوں گئے کہ موصوف کچھ ایسی ہی باتیں کرنے کے عادی ہے ۔ ہاں تو اس تقریر پر غور کریں موصوف زور دے کر دو دفعہ یہ بات کہ رہے ہیں کہ برصغیر کی تقسیم پوری انسانی تاریخ کی سب سے بڑی غلطی تھے یہ خون کی تقسیم تھی اور پھر دو دفعہ بھارتی حکومت بھارتی اپوزیشن اور پھر حقوق انسانی کی تنظیموں سے اپیل کرتے ہیں کہ ان کو یعنی مہاجروں کو اپنے ہاں پنا دیں ؟؟؟؟
تو جناب اب میں یہ کہتا ہوں کہ کیا تم کو یہ بات کرنے کو انڈیا ہی ملا تھا وہی انڈیا جو اسی طرح کے حیلے بہانے کر کہ آج بھی تقسیم کے خلاف ہے اور آج بھی یہی چاہتا ہے کہ پاکستان ختم ہو جائے؟؟؟ تو کیا ایسی بات انڈیا میں کرنا گویا انڈین حکومت کے اسی فلسفے کا اثبات نہیں ہے؟؟وہی ملک جو پاکستان کے خلاف آئے دن جنگ کے بہانے ڈھونڈتا ہےاس ملک میں جا کر تم تقسیم ہند کو غلط کہتے ہو یعنی تم پاکستان کے وجود کو غلط کہتے ہو؟ تمہاری منطق جو بھی ہو آج جب یہ ملک بن گیا ہے تو اب یہ ممکن نہیں کہ دوبارہ سارے برصغیر کے مسلمان اکھٹے ہو سکیں تاآنکہ مسلمان انڈیا فتح کرلیں‌تم اس ملک کے وجود کو غلط کہتے ہو اپنی ناپاک تاویلوں سے ؟؟ تمہیں تکلیف ہی کیا تھی کہ ایسی منطق کے تحت پاکستان کے اوپر حرف گیری کرو جو اب ممکن ہی نہیں؟؟؟پھر اگر بعد ازاں کوئی اس قسم کی بات کہی بھی الطاف نے کہ انڈیا اور پاکستا ن اب ایک دوسرے کو تسلیم کریں اور مانیں وغیر ہ اور ایک دوسرے کے خلاف طاقت کا استعمال نہ کریں تو میرے نزدیک تو یہ بھی پاکستان کے ساتھ غداری ہے ایک ملک جو پاکستان کے وجود کے خلاف ہے اور کئی مرتبہ پاکستان کے خلاف ننگی جارحیت کر چکا ہے اسی ملک میں آپ پاکستان کو یہ مشورہ دے رہے ہیں کہ وہ طاقت کا استعمال نہ کرے ؟؟ کیا خوب اور دوسری بات یہ کہ یہ تقریر جب تک پوری سامنے نہیں آجاتی محض الطاف کا کوئی اعتبار نہیں کہ یہ اپنی جان بچانے کی خاطر جھوٹ بول رہا ہو۔ چنانچہ پہلے یہ ویڈیو پوری پیش کی جائے پھر اس پر مزید بات ہو سکتی ہے۔ اور ساتھ ساتھ یہ بات بھی کہ اس تقریر کے آخر میں وہ انڈیا کی حکومت اور اپوزیشن سے پناہ مانگ رہا ہے پاکستان کے خلاف۔ یہ گرا ہو اانسان جو پیدا پاکستان میں ہوا کھایا پاکستان کا سیاست پاکستان میں کر رہا ہے پناہ ہند وستان سے مانگ رہا ہے ۔(خود تو پناہ برطانیہ سے حاصل کرچکا ہے بقیہ مہاجروں کو انڈیا روانہ کرہا ہے کیا خوب) اور ساتھ ہی معافی کا بھی طلب گا ر ہے ؟؟؟؟؟ کاش کہ اس نے قرآن صحیح سے پڑھا ہوتا تو اس پاک کتاب کا ہی کوئی حوالہ میں یہاں دے دیتا کہ جو اس کی اس غلط روش پر اس کو تنبیہ کرتا بتائے قرآن تک پر یہ تہمت لگا رہا ہے کہاں ہے قرآن میں یہ بات کہ اگر تم نشےمیں ہو تو مسجد کے قریب نہ جاو ؟؟؟دکھا ئے گا کوئی مجھے متحدہ کا ہمدرد یہ آیت قرآن میں؟؟؟؟؟

مہوش کے اپنے الفاظ یہ ہیں
قرآن میں ہے کہ آیت کا پہلا حصہ لے لیا کہ مسجد کے پاس نہ جاؤ، مگر دوسرے حصے کو نظر انداز کر دیا کہ جب تم نشے کی حالت میں ہو؟

اب مہوش ہی مجھے یہ آیت قرآن میں دکھا دیں۔
 
ابن حسن کے حوالے سے ایک بات اور۔ کچھ عرصے قبل اخبارات میں ایک مولانا صاحب کے مضامین شائع ہو رہے تھے جہاں وہ اپنے اُن دیوبند کے اکابرین کا دفاع کر رہے تھے جنہوں نے پاکستان بننے کی مخالفت کی تھی۔ اور دلیل یہ دے رہے تھے کہ وہ اکابرین اگرچہ کہ پاکستان بننے کے خلاف تھے، مگر جب پاکستان بن گیا تو انہوں نے کہا کہ پاکستان مسجد کی طرح ہے کہ جس کے بننے تک تو اس پر اعتراض کیا جا سکتا ہے مگر جب ایک دفعہ مسجد بن جائے تو اسکی حفاظت سب کو کرنی ہے۔
تو اب میری باری ہے کہ ابن حسن کو شیشہ دکھاؤں تاکہ انہیں دوسروں کی آنکھ میں پھانس نظر آنے سے قبل اپنی آنکھ میں پھنسا شہتیر نظر آئے اور یہ اپنے ڈبل سٹینڈرڈز دیکھ سکیں۔

کاش کہ میری بات چیت نیٹ پر کسی ایسے فرد کے ساتھ ہوتی جو تمام تر اختلافات کے باوجود اپنی عقل کو تعصب کے اندھیروں سے بچاتا۔
مولانا حسین احمد مدنی رحمۃ اللہ علیہ نے تحریک آزادی ہند کے دوران پاکستان کے قیام کی مخالفت کی اور جب پاکستان بن گیا تو اس کو مسجد سے تشبیہ دی یہ ایک علمی و سیاسی اختلاف تھا پاکستان بننے سے پہلے ۔
الطاف کی پیدائش پاکستان میں ہوئی پلا بڑھا پاکستان میں‌تعلیم حاصل کی پاکستان میں تنظم بنائیں پاکستان میں سیاست کر رہا ہے پاکستان میں حکومت کا حصہ بنتا ہے پاکستان میں وزیر مشیر اس کی جماعت کے پاکستانی ہے (خود تو شاید اب وہ پاکستانی نہ رہا ہو) تو کیا اسیے شخص کے لیے یہ مناسب ہے کہ وہ پاکستان کے بن جانے کے نصف صدی بعد اس کے وجود پر انگلی اٹھائے اس کی ابتداء کو غلط قرار دے ۔ یعنی ایک طرف حضرت مدنی رحمۃ اللہ علیہ ہیں جو پچھلے اختلافات کو بھلا کر پاکستان کی حمایت کرتے ہیں دوسری طرف یہ شخص جس کا پورا وجود پاکستان کا رہیں منت ہے پاکستان کی پہلے مخالفت کر تا ہے پھر اوٹ پٹانگ تاویلات پیش کرتا ہے دونوں‌ باتیں ایک ہی ہیں؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
شہتیر اور تنکا ایک ہی ہیں؟؟؟؟
 
دیو بندیوں کے پاکستان میں کالے کارناموں کیلئے ایک الگ تھریڈ کھول لیں تو بہتر ہے، ورنہ یہاں بات بہت آگے نکل جائے گی۔

کسی بھی مسلم فرقہ کے بارے میں بات کرنے کا حق کسی جھوٹے نبی کے پٹھو کو نہیں ہے جس کا نامہ اعمال اس کے جھوٹے نبی کی طرح سیاہ ہو۔
 
میں آپ کو بتاتی ہوں کہ پاکستان کا بننا صحیح تھا نہ غلط، بلکہ یہ ہمارے لیے بطور مسلمان قوم ایک امتحان تھا، جس میں ہم ابھی تک کامیاب نہیں ہو پائے۔

مہوش کے یہ الفاظ بھی ریکارڈ کر لیے جائیں یہ خاتون اپنے امام کے ساتھ پاکستان کے وجود کو صحیح نہیں مانتی یعنی بظاہر اولا تو یہ صحیح اور غلط کا فیصلہ کرنے سے ہی عاری ہیں لیکن اگر ان کے الفاظ پر غور کیا جائے تو یہ کہتی ہیں کہ یہ امتحان ہے جس میں ہم کامیاب نہیں ہیں یعنی ناکام ہیں گویا بالآخر بات وہی الطاف والی کہ پاکستان کا قیام غلط ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 
محب، آپ جامعہ حفصہ پر رائیٹ ونگ میڈیا کے جھوٹ کے پلندوں پر میری زبان نہ ہی کھلوائیں تو بہتر ہے کہ آج مجھے مختلف فورمز میں ان 1500 طالبات کی لسٹ مانگتے ہوئے کئی ہفتے گذر چکے ہیں اور لسٹ اور 1500 کی لسٹ کو ایک طرف، آج تک ایک طالبہ کا نام تک پیش نہیں کیا گیا ہے۔ حالانکہ ہر کوئی گفتگو شروع ہونے سے قبل آپ ہی کی طرح ایسے بڑے بڑے دعوے کر رہا تھا کہ میں اسلام آباد میں نہیں رہتی وغیرہ وغیرہ۔
آپ سے درخواست ہے کہ آپ یہ تھریڈ یہاں پر ملاحظہ کر لیں اور اگر آپ کو یہ 1500 ناموں کی لسٹ مہیا ہو جائے تو براہ مہربانی یہاں پوسٹ فرما دیں۔
مگر یقین رکھیں یہ ہونے والا نہیں۔
جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے، اور جھوٹ کے اپنے اندر چھپی تضاد بیانیوں سے پہچانا جاتا ہے۔ اور تضادات یہ کہ:
1۔ دو طالبات آ کر ٹی وی پر گواہی دیتی ہیں کہ سو کے قریب لاشیں انہوں نے اپنے ہاتھوں سے دفن کیں اور بقیہ 1500 طالبات اندر موجود تھیں [جب وہ باہر نکلیں، اور یہ کہ وہ باہر نکلنے والوں میں آخری تھیں] اور وہ ان کے پیچھے اندر ہی مار ڈالی گئیں۔
2۔ اور غازی صاحب کی ہمشیرہ انٹرویو دیتے ہوئے راگ الاپتی ہیں کہ باہر نکلنے والوں میں وہ آخری تھیں اور اُس وقت پیچھے 600 طالبات تھیں۔
3۔ جماعت اسلامی کا فیکٹ فائنڈنگ مشن الگ دعوی کر رہا ہے کہ آپریشن کے دوران 4 ہزار لوگ مارے گئے۔
غرض جتنے منہ اُتنی باتیں۔
باقی تمام دلائل افتخار چوہدری کی عدالت وغیرہ کے لحاظ سے آپ کو اوپر موجود تھریڈ میں مل جائیں گے۔ میں اگلے ہفتے، اگلے مہینے اُس وقت تک انتظار کروں گی جب تک آپ آ کر یہ لسٹ میرے حوالے نہ کر دیں۔ ورنہ جان لیں یہ رائیٹ ونگ میڈیا کا وہ پروپیگنڈہ ہے جس میں وہ واقعی ہر یہودی بلکہ اُنکے باپ دادا تک کو پیچھے چھوڑ گئے ہیں۔

سے سے پہلی بات تو یہ ہے مہوش کہ میں نے کہیں بھی تعداد کا ذکر نہیں کیا کہ 1500 تھیں 3000 تھیں کہ 150 تھیں کیونکہ صحیح تعداد کوئی بھی نہیں بتا سکتا سب اندازے ہی لگا سکتے ہیں اور اسی وجہ سے فرق ہے تعداد کے بتانے میں۔ دوسرا رائٹ ونگ کہہ کر معاملہ کو دوسرا رخ دینے کی کوشش نہ کریں یہ تمام چینلز اور تمام اخبارات میں شائع شدہ حقیقت ہے اور سیکولر سے سیکولر شخص بھی اس سانحہ پر گہرے رنج و غم کا شکار ما سوائے چند شقی القلب لبرل فاشسٹس کہ جن کے نزدیک انسان صرف وہی ہے جو ان کے نظریات کے مطابق زندگی گزارے۔

کتنی طالبات شہید ہوئیں یہ بات اہم نہیں اہم یہ کہ انتہائی بے دردی اور سفاکی کے ساتھ معصوم بچیوں کو نشانہ بنایا گیا اور یہ ایک مثال ہے جو قائم کی گئی مشرف کے سیاہ دور میں کہ عورتوں اور بچوں کو اس بے دردی سے سر عام قتل کیا گیا ۔
میں نے کراچی کے متعلق آپ کی طرح دعوی نہیں کیے حالانکہ کراچی کے حالات میں آپ سے کہیں بہتر طور پر جانتا ہوں اور وہاں میرے بہت سے دوست رہتے ہیں جن سے وہاں کی مکمل صورتحال کا پتہ چلتا رہتا ہے مگر اس کے باوجود میں ہمیشہ اہل کراچی کی رائے کو اپنے علم یا تحقیق پر فوقیت دیتا ہوں کیونکہ ایک مقامی شخص سے زیادہ حالات کو باہر بیٹھ کر آپ نہیں جانتے۔ اس لیے میں لاہور اور اسلام آباد کی بات اعتماد اور تیقن کے ساتھ کرتا ہوں کیونکہ یہاں میں نے کافی عرصہ گزارا ہے اور بہت سے واقعات کا میں عینی شاہد ہوں مگر شاید آپ کو ان باتوں سے دلچسپی نہیں آپ کو تو سروکار ہے اپنے زعم علم اور معلومات انٹر نیٹ کا جنہیں کسی مقدس صحیفہ کی طرح پیش کرتی ہیں جس کے غلط ہونے کا کوئی امکان نہیں اور دوسروں‌کے آنکھوں دیکھے حال بھی غلط ہیں۔

کس سے منصفی چاہیں


اور رہی بات جامعہ حفصہ کی طالبات کی لسٹ کی ، انشاءللہ مکمل لسٹ اگلے سال پاکستان کے دورے میں تحقیق کرکے پیش کروں گا ، تب کیا آپ اپنی رائے سے رجوع کر لیں گی یا پھر کوئی اور توجیہہ گھڑ لیں گی
 

مہوش علی

لائبریرین
سے سے پہلی بات تو یہ ہے مہوش کہ میں نے کہیں بھی تعداد کا ذکر نہیں کیا کہ 1500 تھیں 3000 تھیں کہ 150 تھیں کیونکہ صحیح تعداد کوئی بھی نہیں بتا سکتا سب اندازے ہی لگا سکتے ہیں اور اسی وجہ سے فرق ہے تعداد کے بتانے میں۔ دوسرا رائٹ ونگ کہہ کر معاملہ کو دوسرا رخ دینے کی کوشش نہ کریں یہ تمام چینلز اور تمام اخبارات میں شائع شدہ حقیقت ہے اور سیکولر سے سیکولر شخص بھی اس سانحہ پر گہرے رنج و غم کا شکار ما سوائے چند شقی القلب لبرل فاشسٹس کہ جن کے نزدیک انسان صرف وہی ہے جو ان کے نظریات کے مطابق زندگی گزارے۔

کتنی طالبات شہید ہوئیں یہ بات اہم نہیں اہم یہ کہ انتہائی بے دردی اور سفاکی کے ساتھ معصوم بچیوں کو نشانہ بنایا گیا اور یہ ایک مثال ہے جو قائم کی گئی مشرف کے سیاہ دور میں کہ عورتوں اور بچوں کو اس بے دردی سے سر عام قتل کیا گیا ۔
میں نے کراچی کے متعلق آپ کی طرح دعوی نہیں کیے حالانکہ کراچی کے حالات میں آپ سے کہیں بہتر طور پر جانتا ہوں اور وہاں میرے بہت سے دوست رہتے ہیں جن سے وہاں کی مکمل صورتحال کا پتہ چلتا رہتا ہے مگر اس کے باوجود میں ہمیشہ اہل کراچی کی رائے کو اپنے علم یا تحقیق پر فوقیت دیتا ہوں کیونکہ ایک مقامی شخص سے زیادہ حالات کو باہر بیٹھ کر آپ نہیں جانتے۔ اس لیے میں لاہور اور اسلام آباد کی بات اعتماد اور تیقن کے ساتھ کرتا ہوں کیونکہ یہاں میں نے کافی عرصہ گزارا ہے اور بہت سے واقعات کا میں عینی شاہد ہوں مگر شاید آپ کو ان باتوں سے دلچسپی نہیں آپ کو تو سروکار ہے اپنے زعم علم اور معلومات انٹر نیٹ کا جنہیں کسی مقدس صحیفہ کی طرح پیش کرتی ہیں جس کے غلط ہونے کا کوئی امکان نہیں اور دوسروں‌کے آنکھوں دیکھے حال بھی غلط ہیں۔

کس سے منصفی چاہیں


اور رہی بات جامعہ حفصہ کی طالبات کی لسٹ کی ، انشاءللہ مکمل لسٹ اگلے سال پاکستان کے دورے میں تحقیق کرکے پیش کروں گا ، تب کیا آپ اپنی رائے سے رجوع کر لیں گی یا پھر کوئی اور توجیہہ گھڑ لیں گی

مسئلہ یہ ہے کہ آپ بنا ایک بھی ثبوت کے سنی سنائی اڑی اڑائی باتوں میں آ کر ہوائیاں چھوڑ رہے ہیں اور اسی قسم کے قتل کے جھوٹے الزامات دوسروں پر لگانے کی سزا اسلام نے مقرر کی ہے۔

اسی وجہ سے آج تک افتخار چوہدری کی عدالت کا رخ کرتے ہوئے جان نکل رہی ہے، ورنہ افتخار چوہدری کی عدالت کے لیے کیا مشکل ہے کہ وہ آپریشن میں حصہ لینے والے ان کئی سو کمانڈوز اور فوجیوں کو عدالت میں بلا کر ان کو گواہی دینے کے لیے مجبور نہ کر سکے۔
نہ صرف آپ لوگ ان سنی سنائی باتوں کی آڑ میں مشرف صاحب پر قتل کے الزامات لگا رہے ہیں، بلکہ ان سینکڑوں کمانڈوز اور فوجیوں پر بھی مسلسل جھوٹ بولنے کا الزام لگا رہے ہیں۔

اور ان دسیوں رائیٹ ونگ میڈیا اینکرز کو طالبات کی مظلومیت پر ہزاروں آرٹیکلز لکھنے کی توفیق ہو گئی، مگر آج تک انہوں نے ایک بھی ماری جانے والی طالبہ کا نام پیش نہیں کیا۔
آپ کے وہ دوست اور پڑوسی جن کے متعلق آپکا دعوی ہے کہ وہ مسجد کے سامنے رہتے ہیں، انکو آج تک ایک طالبہ کا نام پیش کرنے کی توفیق نہیں ہوئی۔
ان لاکھوں کڑوڑوں لوگوں کو جس جامعہ حفصہ پر اشک بہانے سے شاید فرصت نہیں جو دو سال گذر جانے کے باوجود ایک نام تک سامنے نہیں آیا۔

اور کچھ نہیں تو جامعہ کی وہ تین طالبات جو میڈیا میں آئیں اور اس دعوے کے ساتھ آئیں کہ وہ خود اپنے ہاتھوں سے اپنی سو سے زائد ساتھیوں کو دفنا چکی ہیں، انہیں ان اپنے سو ساتھی طالبات کے نام بتانے میں آج تک کس چیز نے روکا؟

آپ اس سال یہ لسٹ لانے والے نہ اگلے سال۔
اگلے سال کی بات پھر اگلے سال ہو گی، مگر پھر بنا کوئی ٹھوس ثبوت پیش کیے آپ کو کسی پر قتل کا الزام لگانے سے باز آ جانا چاہیے اور اللہ سے توبہ کرنی چاہیے۔ ورنہ پھر بتلائیے کہ آپ کے پاس کوئی ثبوت ہے تو آپ اپنے افتخار چوہدری کی عدالت میں کیوں نہیں جاتے؟

از محب:
کس سے منصفی چاہیں
ساری رات داستان سننے کے بعد صبح پوچھتے ہیں لیلی لڑکی تھی یا لڑکا۔
افتخار چوہدری کی عدالت میں جانے سے اتنے تمام عرصے سے جان نکل رہی ہے کہ اپنے جھوٹوں کو کیسے ثابت کریں گے۔ تو واقعی اب سوال تو پیدا ہو گا کہ عدالت کا رخ تو کرنا نہیں ہے تو پھر اب کس سے منصفی چاہیں۔
 

arifkarim

معطل
مولانا حسین احمد مدنی رحمۃ اللہ علیہ نے تحریک آزادی ہند کے دوران پاکستان کے قیام کی مخالفت کی اور جب پاکستان بن گیا تو اس کو مسجد سے تشبیہ دی یہ ایک علمی و سیاسی اختلاف تھا پاکستان بننے سے پہلے ۔

ہاہاہا، یعنی مسلمانوں کی ترجمانی کرنے والوں کو ایک الگ مسلمان ریاست کے بننے میں اختلاف تھا، ظاہر ہے وہاں انکے ڈھکوسلے چل نہیں‌سکتے تھے۔ مگر جب دیکھا کہ مسلمان سیاسی لیڈرز کے پیچھے چل کر پاکستان حاصل کر چکے ہیں تو بجائے یہاں سے راہ فرار کےیہیں پر آکر جم گئے اور لگے لاٹھی کے ذریعہ یہاں مساجد اور مسلمان بنانے۔ مسلمانان پاکستان کے درمیان پھوٹ ڈالوانے اور ہنگامے کرانے میں علما دیو بند خاص مقام رکھتے ہیں!
 

arifkarim

معطل
کسی بھی مسلم فرقہ کے بارے میں بات کرنے کا حق کسی جھوٹے نبی کے پٹھو کو نہیں ہے جس کا نامہ اعمال اس کے جھوٹے نبی کی طرح سیاہ ہو۔

جی ہاں۔ اسلام کی ترجمانی کا اصل حق تو علما دیو بند کے عالمین کو ہے جنکے اسلامی ورژن کے آگے باقی تمام اسلامی ماڈزل ہیچ ہیں!
 

مہوش علی

لائبریرین
مہوش کے یہ الفاظ بھی ریکارڈ کر لیے جائیں یہ خاتون اپنے امام کے ساتھ پاکستان کے وجود کو صحیح نہیں مانتی یعنی بظاہر اولا تو یہ صحیح اور غلط کا فیصلہ کرنے سے ہی عاری ہیں لیکن اگر ان کے الفاظ پر غور کیا جائے تو یہ کہتی ہیں کہ یہ امتحان ہے جس میں ہم کامیاب نہیں ہیں یعنی ناکام ہیں گویا بالآخر بات وہی الطاف والی کہ پاکستان کا قیام غلط ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

جی ہاں ریکارڈ کریں میری بات کہ ہم نے قائد اعظم اور ہمارے آباؤ اجداد نے جو سنہرے سپنے دیکھتے ہوئے پاکستان بنایا اور اسکے لیے اتنی قربانیاں پیش کیں، تو ہم نے بطور قوم اسکا حق ادا نہیں کیا اور ہم میں کرپشن، وڈیرہ شاہی، لسانیت، قومیت، فرقہ پرستی اور طالبانیت جیسے فتنے ایسے پیدا ہوئے کہ آج ہم ترقی میں دور میں ایسے پیچھے ہیں کہ غیروں کے آگے بھیک کے لیے ہاتھ پھیلائے ہوتے ہیں، جتنا خون مسلمان کا مسلمان کے ہاتھ ہمارے ملک میں بہہ رہا ہے اتنا ہندوستان میں مسلم قتل عام نہیں ہوا۔
اگر کسی کو اپنی بند آنکھوں کے ساتھ یہ حقائق نظر نہیں آتے تو یہ اُس کا قصور ہے، میرے بیان کا نہیں۔
اب بھی اگر کوئی کہتا ہے کہ علمی اور سیاسی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان بننے کو غلطی قرار دینا صرف اُسی کے اکابرین کا حق ہے اور دوسرے لوگ علم و سیاست سے جاہل ہیں، تو یہ اکابر پرستی انہیں کو مبارک۔ اگر یہ شخصیت پرستی سے آزاد ہو کر اپنی آنکھیں کھولنا چاہیں تو انہیں نظر آئے گا یہ میرا مسئلہ نہیں بلکہ پاکستان کے بے تحاشہ لوگ ہیں جو سمجھتے ہیں ہم بطور قوم اپنے امتحان میں ناکام ہو رہے ہیں، انڈیا کے کڑوڑوں مسلمانوں کی آج کی تاریخ میں یہی رائے، اور ان لوگوں کی اسی ہٹ دھرمی سے کہ ہر چیز ٹھیک ہے، ہم نے مشرقی پاکستان کے کڑوڑوں باسیوں کو الگ ہوتے دیکھا۔
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ لاَ تَقْرَبُواْ الصَّلاَةَ وَأَنتُمْ سُكَارَى
اے ایمان والو! مت جاؤ نماز کے قریب جب تم نشے کی حالت میں ہو۔
(النِّسَآء ، [SIZE=-1]4[/SIZE] : [SIZE=-1]43)[/SIZE]

اور الطاف حسین پر الزام لگانے کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ اگر وہ یہ اپنی صفائی پیش کر رہا ہے کہ اسکے بعد اگلے حصے میں اس نے کہا ہے کہ پاکستان اور انڈیا اب دو آزاد ملک بن چکے ہیں اور دونوں کو اس حقیقت کو قبول کر لینا چاہیے ۔۔۔۔۔ تو پھر آپ کا مزید اعتراض لغو ہے۔ اب الطاف کے پاس مکمل ویڈیو نہیں ہے، مگر عمران کے پاس تو ویڈیو ہے۔ وہ کیوں پوری ویڈیو پیش نہیں کر دیتا؟
اور الطاف کے بیان کے اس حصے سے تو اختلاف کیا جا سکتا ہے کہ مہاجر کو پناہ دی جائے، مگر اس بات سے کوئی اختلاف نہیں کیا جا سکتا جب وہ کہہ رہا ہے کہ اب پاکستان اور انڈیا دو آزاد ملک بن چکے ہیں اور دونوں کو اب اس حقیقت کو قبول کر لینا چاہیے۔۔۔۔۔۔ اگر آپ کو پھر بھی اسی اختلاف رائے کی بجائے غدار کا الزام لگانا ہے تو پھرجائیے کیجئے عدالت کا رخ اور کیجیے ثابت اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کے پاس پروف ہیں۔

باقی پنجابی کی رٹ آپ کی لگائی ہوئی ہے میری نہیں۔ عجیب بے تکا اعتراض ہے کہ صرف پنجابی کو اجازت نہِیں کہ وہ جناح پور کا الزام لگائے، مگر قاضی و عمران خان کو پوری اجازت ہے کہ وہ ایسے الزامات لگاتے پھریں، اور حمید گل الزام لگائے تو پتا نہیں وہ پنجابی ہے کہ نہیں، اور سوال یہ ہے کہ برگیڈیئر ہارون پنجابی تھا یا نہیں، یا پھر ندیم ڈار پنجابی ہے یا نہیں۔
مجھے نہیں محسوس ہوتا کہ مجھے اس بے تکی بات کا جواب دینے کی کوئی ضرورت ہے۔
بلکہ آپ تو خود ہی پٹری سے اتر گئے اور پہلے جناح پور کے الزام کا انکار تھا، مگر پل میں تولہ پل میں ماشہ کہ اب خود جناح پور کے الزام لگ رہے ہیں۔

لفاظی سے کھیلنا چھوڑیں اور دوسروں کو بے وقوف سمجھنا بھی موقوف کریں کہ ہر کوئی بہکانے میں آنے سے رہا۔ باقی باتیں اگلے دفعہ وقت ملنے پر انشاء اللہ۔
 

گرائیں

محفلین
مسئلہ یہ ہے کہ آپ بنا ایک بھی ثبوت کے سنی سنائی اڑی اڑائی باتوں میں آ کر ہوائیاں چھوڑ رہے ہیں اور اسی قسم کے قتل کے جھوٹے الزامات دوسروں پر لگانے کی سزا اسلام نے مقرر کی ہے۔

اسی وجہ سے آج تک افتخار چوہدری کی عدالت کا رخ کرتے ہوئے جان نکل رہی ہے، ورنہ افتخار چوہدری کی عدالت کے لیے کیا مشکل ہے کہ وہ آپریشن میں حصہ لینے والے ان کئی سو کمانڈوز اور فوجیوں کو عدالت میں بلا کر ان کو گواہی دینے کے لیے مجبور نہ کر سکے۔
نہ صرف آپ لوگ ان سنی سنائی باتوں کی آڑ میں مشرف صاحب پر قتل کے الزامات لگا رہے ہیں، بلکہ ان سینکڑوں کمانڈوز اور فوجیوں پر بھی مسلسل جھوٹ بولنے کا الزام لگا رہے ہیں۔

اور ان دسیوں رائیٹ ونگ میڈیا اینکرز کو طالبات کی مظلومیت پر ہزاروں آرٹیکلز لکھنے کی توفیق ہو گئی، مگر آج تک انہوں نے ایک بھی ماری جانے والی طالبہ کا نام پیش نہیں کیا۔
آپ کے وہ دوست اور پڑوسی جن کے متعلق آپکا دعوی ہے کہ وہ مسجد کے سامنے رہتے ہیں، انکو آج تک ایک طالبہ کا نام پیش کرنے کی توفیق نہیں ہوئی۔
ان لاکھوں کڑوڑوں لوگوں کو جس جامعہ حفصہ پر اشک بہانے سے شاید فرصت نہیں جو دو سال گذر جانے کے باوجود ایک نام تک سامنے نہیں آیا۔

اور کچھ نہیں تو جامعہ کی وہ تین طالبات جو میڈیا میں آئیں اور اس دعوے کے ساتھ آئیں کہ وہ خود اپنے ہاتھوں سے اپنی سو سے زائد ساتھیوں کو دفنا چکی ہیں، انہیں ان اپنے سو ساتھی طالبات کے نام بتانے میں آج تک کس چیز نے روکا؟

آپ اس سال یہ لسٹ لانے والے نہ اگلے سال۔
اگلے سال کی بات پھر اگلے سال ہو گی، مگر پھر بنا کوئی ٹھوس ثبوت پیش کیے آپ کو کسی پر قتل کا الزام لگانے سے باز آ جانا چاہیے اور اللہ سے توبہ کرنی چاہیے۔ ورنہ پھر بتلائیے کہ آپ کے پاس کوئی ثبوت ہے تو آپ اپنے افتخار چوہدری کی عدالت میں کیوں نہیں جاتے؟


ساری رات داستان سننے کے بعد صبح پوچھتے ہیں لیلی لڑکی تھی یا لڑکا۔
افتخار چوہدری کی عدالت میں جانے سے اتنے تمام عرصے سے جان نکل رہی ہے کہ اپنے جھوٹوں کو کیسے ثابت کریں گے۔ تو واقعی اب سوال تو پیدا ہو گا کہ عدالت کا رخ تو کرنا نہیں ہے تو پھر اب کس سے منصفی چاہیں۔


مہوش صا حبہ، اس جامعہ حفصہ والے معاملے میں ایک محترم رکن موجو نے جنھیں آپ نے بھائی کہا تھا، کچھ سوالات آپ سے پوچھے تھے ، جن کے جوابات آپ گول کر چکی ہیں، اگر آپ وہی بحث یہاں دوبارہ شروع کرنا چاہتی ہیں تو ست بسم اللہ، مگر پہلے اپنے بھائی کے سوالات کے جوبات تو دے دیں، دشمنوں کی بات بعد میں آئے گی۔

مجھے لگتا ہے، آپ کے پاس دلائل ختم ہوتے جارہے ہیں، اور میری اس درخواست کے بعد آپ کی طرف سے ایک دو تضحیک آمیز مراسلوں کے بعد زیک نے اس دھاگے کو بھی مقفل کردینا ہے، اور آپ کسی کے تذلیل آمیز رد عمل سے پھر بچ جائیں گی۔ آپ ہر جگہ طالبان کو کیوں لے آتی ہیں؟ میں نے آپ سے پہلے بھی درخواست کی تھی اور ب بھی کہتا ہوں کہ اس طرح صرف ایک گروہ کو ہر جگہ رگیدنے سے آپ کی غیر جانبداری اور انصاف پسندی ہی متاثر ہو گی۔ کسی ور کو کچھ نہیں ہونے والا۔ کسی کی نیند متاثر نہیں ہو گی۔


براہ مہربانی وہ حوالہ فراہم کر دیں جس میں ہمیں یہ بتایا گیا ہے کہ کسی پر قتل کا جھوٹا الزام لگانےکی سزا کیا ہے۔ جھوٹا الزام ، تہمت اور بہتان اپنی جگہ، ان کی سزا اپنی جگہ، مگر آپ نے خاص طور پر جو کہا میں نے ان جملوں کو نشان زد کردیا۔ براہ مہربانی کسی اور دلیل کو کھینچ تان کر یہاں فِٹ مت کیجئے گا، دُنیا ہنسے گی آپ پہ۔
 

گرائیں

محفلین
logo.jpg

1100701931-2.gif


ربط

اس خبر کی بنیاد پر اپنی مرضی کے نتائج اخذ کرنے ولوں کو میں ایک تنبیہ کرنا چاہتا ہوں:

اگر یہ خبر درست ہے تو پھر ساری کی ساری خبر آپ کو درست ماننی ہوگی۔ اگر یہ غلط ہے تو ساری کی ساری خبر غلط ہے۔ اس طرح نہ ہو آپ اپنے مطلب کے حصے کو صحیح مان کر باقی خبر کو غلط قرار دے دیں۔ اور اگر ایسا کسی نے کیا تو ، جان لیں کہ سب سے بڑا بد دیانت وہی ہوگا۔
 

گرائیں

محفلین
یہ رہا ثبوت
اسکا ایک ربط میں پہلے بھی مہیا کر چکا ہوں

مہوش صاحبہ یاسر عمران کے مراسلے کو براہ خدا نظر انداز مت کیجئے گا۔ جہاں اتنی عرق ریزی کرتی ہیں، وہاں یہ ربط بھی آپ کی نظر کرم کا محتاج ہے، یہ ربط آپ کے جوب کے انتظار میں ہے۔

والسلام۔
 

مغزل

محفلین
لیجیے ، کل تک میں‌امتیاز نے فرمایا، کہ یہ
” آپریشن در اصل نواز حکومت کے خلاف تھا ‘‘
مہوش بہن ، فرحان دانش اور دیگر اب ن لیگ کو پرسہ دیں ۔شکریہ
 

مغزل

محفلین
میا ؤں میاؤ ں کا راگ الاپنے والے ، اب نواز شریف سے بھی اظہارِ‌یک جہتی فرمالیں وہ تو بے قصور نکلا، اسی برگیڑئیر کے مطابق ،
 
Top