جناح پور کے بارے میں جو پرپیگنڈہ ہوا تھا اس کے بارے میں چند ہی روز بعد وضاحت آگئی تھی اور معاملہ صاف ہو گیا تھا یعنی سترہ سال پہلےیہ معاملہ اٹھا تھا اور چند روز کے بعد ختم ہو گیا تھا خود جنرل نصیر اختر کا بیان پڑھئیے
وہ صاف صاف کہ رہے ہیں کہ ایک بریگیڈئیر صاحب کا یہ بیان چند روز بعد ہی واپس لے لیا گیا تھا اور یہ بات اس وقت اخبارات وغیرہ کی بھی زینت بنی تھی اب اس وقت آج کی طرح کوئی 100 چینل تو تھے نہیں کہ یہ معاملہ چلتا ہی رہتا دوسری بات یہ کہ آخر اس عرصہ میں کب اور کہاں جناح پور کے الزامات عائد کیے جاتے رہے ہیں ایم کیو ایم پر ذرا پنجابی سیاستدانوں کے وہ بیانات تو شیئر کیے جائیں جس میں اس بری طرح جناح پور کا الزام ایم کیو ایم پر لگایا گیا جو آج اس براءت پر خوشیاں منائی جارہی ہیں ؟؟؟
یقین نہیں آتا کہ ایسے دھڑلے سے بھی جھوٹ بولے جا سکتے ہیں۔ تعجب پر تعجب ہے۔
مگر پھر سوچتی ہوں کہ کہ جب یہ لوگ اس قابل ہیں کہ اس مہارت سے جھوٹ بول کر لوگوں کو برین واش کر سکتے ہیں کہ وہ خود کش حملوں کے لیے تیار ہو جائیں، پندرہ سو طالبات کے قتل کروا کر انہیں جامعہ حفصہ میں گڑوانے کا ایسا پروپیگنڈہ کریں کہ سب اس پر ایمان لے آئیں، تو پھر بقیہ جھوٹ تو چھوٹی موٹی چیزیں اور انکے بائیں ہاتھ کا کھیل ٹہریں۔
پچھلے سترہ سال سے یہ جھوٹا پروپیگنڈہ نان سٹاپ کیا جا رہا ہے اور یہ حضرت مجھ پر ڈبل سٹینڈرڈز کا فتوی فٹ کر رہے ہیں۔
۔ تو ابن حسن پلیز دکھائیے پھر وہ اخبارات جن کی زینت یہ خبر بنی تھی۔
اور اگر آپ اسکے بعد کیا آپ ذیل کے لوگوں پر لعنت بھیجیں گے یا کیا کریں گے جو پھر بھی دھڑلے سے اور تواتر سے متحدہ پر جناح پور کا الزام لگا رہے ہیں؟
7/2/2009
۔۔۔۔
کراچی (پ ر) جماعت اسلامی کراچی کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ کیوں نہیں بتایا جاتا کہ نائن زیرو سے جناح پور کا نقشہ کس نے برآمد کیا تھا؟
عمران خان نے کہا کہ بارہ مئی کی خوں ریزی اوراب انہیں کراچی جانے سے روکنا پاکستان کے خلاف ایک
سازش کا حصہ ہے کیونکہ ایک شخص ’
جناح پور‘ بنانے کی کوشش کر رہاہے۔
حوالہ: بی بی سی تاریخ 28 مئی دو ہزار سات
امیر جماعت اسلامی منور حسین:
الطاف حسین جناح پور بنانے کی سازش کرتے رہے ہیں، بتانا چاہتا ہوں کوئی جناح پور نہیں ہے۔
حوالہ
کتنے اور حوالے چاہیے ہیں؟ اور تکبیر رسالے نے جناح پور کے جو نقشے چھاپے ہیں کیا وہ جھوٹا پروپیگنڈہ نہیں تھا؟
دور کیوں جائیے۔ صرف اسی اردو فورم پر جناح پور لکھ کر سرچ کر لیں اور جناح پور کے الزام کا پلندہ نکل کر سامنے آ جائے گا۔
انگلش میں جناح پور لکھ کر گوگل کر لیں اور الزامات کا اس سے کہیں بڑا پلندہ نکل کر سامنے آ جائے گا۔
یہ سب کچھ ہے، مگر ابن حسن ہیں کہ یہ سب جھٹلاتے ہوئے مجھ پر ڈبل سٹینڈرڈز کے لیے فتوی زن ہیں۔ شاید بہت یقین ہیں انہیں اپنی صلاحیتوں پر کہ اس طرح یہ حق بات کا کو چھپا لیں گے۔
اس وقت میرے صرف چار سوالات ہیں
1۔ اس اپریشن سے کچھ پہلے یعنی جنوری 1992 کو الطاف پاکستان سے کیوں فرار ہوا اس کو کیسے پتہ چلا تھا کہ اپریشن شروع ہو رہا ہے ؟ واضح رہے کہ حال ہی میں صدیق الفاروق کا بیان آیا ہے کہ یہ اپریشن ایم کیو ایم کی صفوں میں موجود مخالفین کے خلاف الطاف کی خواہش پر شروع کیا گیا ظاہر ہے جبھی ہی تو یہ شخص اپریشن شروع ہونے سے پہلے ہی غائب ہو گیا ۔
یہ صدیق الفاروق کون ہے کہ جس کے الزام پر آپ ایک مرتبہ پھر متحدہ کے خلاف برگیڈیئر ہارون کی طرح ایمان لائے بیٹھے ہیں؟
اس کا مطلب تو یہ ہوا کہ متحدہ بھی ایجنسیوں کا آدمی ہے [جیسا کہ حقیقی]
تو پھر آپ متحدہ کو برا بھلا کہنے کی بجائے حمید گل کی آئی ایس آئی سے شروع ہو جائیں اور ایجنسیوں پر یہ تمام الزامات لگائیں۔ مگر نہیں، یہ بھی نہیں کرنا کہ ان ایجنسی والوں کی عزت بھی کرنا ہے کہ یہی تو متحدہ کے خلاف انکے مددگار ساتھیوں میں سے ہیں۔
معاملہ صاف ہے کہ یہ کوئی ایسا خفیہ آپریشن نہیں تھا کہ جس کی خبر کسی کو نہ ہوتی۔ بلکہ اس آپریشن کا غلغلہ تو پہلے سے بلند تھا اور الطاف حسین ہی نہیں بلکہ بہت سے دیگر لوگ آپریشن سے قبل ادھر اُدھر ہو گئے۔ اور اگر الطاف حسین ایجنسیز کا آدمی تھا تو پھر تو اُسے آپریشن کے بعد ایجنسی والے عزت و شوکت کے ساتھ واپس بلا لیتے۔ پتا نہیں لوگوں کے ذہنوں میں کیا کیا سازشیں پکتی رہتی ہیں جو ایسے ایسے الزامات لے کر آ جاتے ہیں۔
2۔ ایم کیو ایم عرصہ کئی سال سے اقتدار میں ہے وہ کیوں کوئی کمیشن اپنے ان پندرہ ہزار مقتول کارکنوں کو انصاف دلانے کے لیے قائم نہیں کرتی۔ کیوں ان کارکنوں کے خون کو بھلایا جارہا ہے؟
بے تکا سوال کہ یہ کمیشن متحدہ نے اور ان مقتولوں کے وارثوں نے قائم نہیں کرنا ہے، بلکہ عدالت نے قائم کرنا ہے، اور متحدہ اور ان پندرہ ہزار مقتولوں کے یہ ورثاء بہت پہلے سے عدالت پر دستک دے رہے ہیں، مگر کوئی اہل انصاف ہو تو انکی بات سنے نا۔
3۔ 92،95 کا اپریشن، ن لیگ، پی پی پی اور فوج نےکیا تھا ایم کیو ایم کیوں اپنے کارکنوں کے قاتلوںکےساتھ ہر دفعہ حکومت میں شامل ہوتی ہے چاہے وہ نواز لیگ ہو یا پی پی پی یا فوج بشکل مشرف ۔ ہر دفعہ اقتدار کے مزے لوٹے گئے اور لندن میں عیاشیاں جاری رکھی گئیں اور مقتول کارکنوں کو بھلا دیا گیا؟
پتا نہیں کون سی عیاشیوں اور کون سے اقتدار کے مزے لوٹنے کی بات یہ حضرت کر رہے ہیں۔
فقط ایک سوال کا جواب دے دیں کہ عدالت میں انصاف و عدل حاصل کرنے کا حکومتی نظام چلانے سے کیا تعلق؟ یہ پندرہ ہزار مقتولین کے ورثاء ہیں جو عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا رہے ہیں، مگر کوئی شنوائی نہیں۔
ابن حسن،
کیا کبھی آپ نے "مجبوری" نامی شہ کا نام سنا ہے؟ اگر انسان کو چوائس ہی بدترین اور بدتر کے درمیان کرنی ہے تو ُپھر وہ بدتر کا ہی انتخاب کرے گا۔ پیپلز پارٹی سے اتحاد کیا تاکہ کراچی کی عوام کو اسکے حقوق مل سکیں، مگر وہاں پکا قلعہ آپریشن شروع ہو گیا۔ میاں صاحب پر اعتبار کیا تو انہوں نے تو پیٹھ میں ہی خنجر گھونپ دیا۔ اور یہ بتلاتے ہوئے کیوں آپ کے لب سل جاتے ہیں کہ مشرف صاحب کے پہلے دور میں یہی متحدہ واحد جماعت تھی جس نے الیکشنز کا بائیکاٹ کیا تھا۔ تو کس منہ سے لگائیں گے اس پر پھر عیاشیوں اور اقتدار کے مزے لوٹنے کے الزامات۔
متحدہ اگر حکومت کا ساتھ دیتی رہی تو اسکی مجبوری تھی کہ اہل کراچی کے حقوق پاکستان میں صرف اسی صورت میں ملنے کے چانسز تھے جب کوئی حکومتی پارٹی کا ساتھ دے۔ یہ بتلائیں کہ متحدہ اپوزیشن میں بیٹھ کر اہل کراچی کے لیے کیا جھک مار لیتی سوائے اسکے کہ اس پر جہاں ایک آپریشن ہونا تھا وہیں چار پانچ آپریشن ہو جاتے اور بقیہ اہل پاکستان کو میڈیا اپنے جھوٹ سے تھپک تھپک کر سلاتا رہتا۔
بس آفرین ہے مشرف صاحب پر کہ جن کے ضلعی حکومت کے نظام نے بن مانگے اہل کراچی کے حقوق کا بہت بڑا حصہ انہیں دے دیا اور پہلی مرتبہ انہیں احساس ہوا کہ انکی قسمت انکے اپنے ہاتھ میں ہیں۔ تو پھر متحدہ دوسرے الیکشن کے بعد کیوں نہ اپنے اس محسن کا ساتھ دیتی؟ اگر کسی کو اس پر تکلیف ہے تو ہوا کرے، مگر جماعت اسلامی اور دیگر مذہبی جنونی جماعتوں کے خلاف اگر آج پھر متحدہ پیپلز پارٹی کا ساتھ دے کر آئی جی آئی کو ٹھکرا رہی ہے تو بالکل ٹھیک کر رہی ہے کہ پیپلز پارٹی ان سے کم تر درجے کا فتنہ ہے، اور اگر متحدہ اس حکومت کا ساتھ نہ دے تو پھر یہ مذہبی جماعتیں اور متحدہ مل کر اہل کراچی پر ظلم ڈھائیں گی۔
4 اور جناح پور تو ڈرامہ تھا یہ کیا ہے۔
کیا یہ ویڈیو جو پاکستان کے بدترین دشمن بھارت میں بنی ہے جس میں الطاف جس طرح پاکستان کے خلاف زبان درازی کر رہا ہے یہ جناح پور سے کم ہے؟
متحدہ مخالفین کے جھوٹے پروپیگنڈے کا ایک اور ثبوت کہ جب الطاف حسین کی تقریر کا ایک حصہ لے کر بقیہ حصے کو ہڑپ کر گئے۔ کیوں؟ کیونکہ ایسا کرنے کے بعد انکے لیے الطاف حسین پر غداری کا الزام لگانا ممکن نہ ہوتا اور انکے جھوٹے پروپیگنڈے کے مقاصد پورے نہ ہو پاتے۔
الطاف حسین کا مؤقف یہ تھا کہ انکے نزدیک انڈیا پاکستان کی تقسیم تاریخی طور پر ایک غلطی تھی جس سے سب سے زیادہ نقصان مسلمان خون کو پہنچا اور یہ مسلمان خون ہے جو تین حصوں میں تقسیم ہوا [انڈیا، پاکستان اور بنگلہ دیش]۔ یہ ہے وہ Division of Blood جس کا ذکر الطاف حسین نے کیا۔ مگر پھر آگے وہ کہتے ہیں کہ اب یہ بات ملحوظ خاطر رہے کہ یہ تقسیم ہو چکی ہے، اور دو الگ ریاستیں ہندوستان اور پاکستان وجود میں آ چکے ہیں، لہذا اس حقیقت کو اب تسلیم کر لینا چاہیے کہ یہ دو آزاد ملک اور دو حقیقتیں ہیں جنہیں اب ایک دوسرے سے جنگیں کرنے اور لڑنے جھگڑنے کی بجائے امن سے رہنا ہے تاکہ اس خطے کی عوام کی مشکلات کو حل کیا جائے۔۔۔۔۔
میں اس موضوع پر پہلے کئی مرتبہ تفصیل سے لکھ چکی ہوں کہ یہ الطاف حسین اکیلا نہیں ہے جو پاکستان کی تقسیم کو مسلمان خون کی تقسیم جانتا ہے، بلکہ ہندوستان کے 16 کڑوڑ مسلمانوں کی بڑی اکثریت آج کی تاریخ میں یہی الطاف حسین کی سوچ رکھتی ہے کہ اگر پاکستان کے 18 کڑوڑ، بنگلہ دیش کے 15 کڑوڑ اور انڈیا کے 16 کڑوڑ مسلمان انڈیا میں متحد ہوتے تو کبھی ہندو انتہا پسندوں کی ہمت نہ ہوتی کہ وہ مسلمانوں پر ظلم و ستم کریں اور انہیں آگے بڑھ کر ترقی کرنے کا موقع نہ دیں۔
اسی بات پر بنگلہ دیشی پاکستانی ہم سے الگ ہوئے ہیں۔ اب کی ان انڈیا اور بنگلہ دیش کے ان کڑوڑوں مسلمانوں کو آپ پاکستان کا غدار کہیں گے یا پھر ان کو آزادی رائے کا موقع دیں گے؟
میں آپ کو بتاتی ہوں کہ پاکستان کا بننا صحیح تھا نہ غلط، بلکہ یہ ہمارے لیے بطور مسلمان قوم ایک امتحان تھا، جس میں ہم ابھی تک کامیاب نہیں ہو پائے۔
بات بہت لمبی ہو جائے گی اور میں اسے بہت دفعہ پہلے عرض کر چکی ہوں۔ لہذا موضوع کو ختم کرتی ہوں اور اب جوابی طور پر ایک چھوٹا سا سوال متحدہ مخالفین سے ہے جو یہ ادھوری ویڈیو پیش کرتے ہیں۔۔۔۔۔ تو سوال یہی ہے کہ آپ یہ ادھوری ویڈیو کیوں پیش کرتے ہیں؟ کیا آپ نے الطاف حسین پر غداری کا الزام لگانےپر اسکو پہلے اپنی صفائی کا موقع فراہم کیا؟ کیا آپ نے وہی حرکت نہیں کی جو کہ قرآن میں ہے کہ آیت کا پہلا حصہ لے لیا کہ مسجد کے پاس نہ جاؤ، مگر دوسرے حصے کو نظر انداز کر دیا کہ جب تم نشے کی حالت میں ہو؟ تو کیا صفائی پیش کریں گے آپ اپنے اس طرز عمل کی؟
یہ لیجئے الطاف حسین کی اپنی ویڈیو جہاں وہ اپنی پوری گفتگو پیش کر رہے ہیں۔