خوب۔ کیا اب بھی کوئی نسبت ہے ادارہ سے؟ایک زمانے میں میں جارجیا ٹیک میں پڑھتا تھا۔
Alumnus کی نسبت تو ساری عمر رہے گی۔خوب۔ کیا اب بھی کوئی نسبت ہے ادارہ سے؟
مجھے گمان ہوا کہ کوئی درس تدریس والا معاملہ ہو سکتا ہے خیر یہ نسبت بھی خوب ہےAlumnus کی نسبت تو ساری عمر رہے گی۔
اب فلکر ہی سے کرتا ہوں لیکن پرانی تصویریں فیسبک یا گوگل وغیرہ سے پوسٹ کی تھیںپہلی دفعہ ہی فلکر یا کسی اچھی سروس کا انتخاب کر لیں
علاج ہو چکا:گرینڈ کینین رم سے دریا ہائک والی لڑی کے مراسلہ نمبر سوم سے بذریعہ ربط مہیا شدہ زقند بھر کر مابدولت برادرم زیک کی پرازہنروکمال فن عکس کشی ملاحظہ کرنے یہاں وارد ہوئے ، تاہم حیف ! کہ جائے ایں ہر تصویر کی جگہ ایک لہو رنگ نشان کراس ایک مایوس و دل گرفتہ مابدولت کا منہہ چڑارہی تھی ۔ کچھ علاج اس کا بھی زیک !
افسوس کہ یہ تصاویر فیسبک کے لنک راٹ کا شکار ہو گئیں۔ دوبارہ تصویر بہ تصویر تو پوسٹ نہیں کر سکتا لیکن فلکر البم کا لنک دے رہا ہوں جہاں تمام تصاویر ہیں
Southwest National Parks
لاجواب تصاویر اور زبردست فوٹوگرافی ۔ صناعی قدرت کے سحرانگیز مناظر و مظاہر ۔علاج ہو چکا:
یا وحشت!! اتنی ساری جگہیں؟؟اس سال گرمیوں میں ہم نے امریکہ کی جنوب مغربی ریاستوں کے سفر کا پروگرام بنایا۔
کل دو ہفتوں میں ہم نے 2100 میل گاڑی چلائی اور 2342 تصاویر کھینچیں۔ ہم نے کیا کچھ دیکھا: زائن، برائس کینین، ایسکلانٹ پیٹریفائڈ فارسٹ، گرینڈ سٹیئرکیس ایسکلانٹ، کیپیٹل ریف، ڈیڈ ہارس پوائنٹ، کینین لینڈز، آرچز، میسا ورڈ، فور کارنرز، مانومنٹ ویلی، ویلی آف دا گاڈز، گوزنیکس، مسٹری ویلی، رینبو برج، ماؤنٹین شیپ کینین، ریٹل سنیک کینین، اپر اینٹیلوپ کینین، آؤل کینین، لوئر اینٹیلوپ کینین، ہارس شو بینڈ، دریائے کولوراڈو اور گرینڈ کینین۔
آغاز اور اختتام لاس ویگس نواڈا سے ہوا اور یوٹاہ، کولوراڈو اور ایریزونا بھی جانا ہوا۔
ان 2300 تصاویر میں سے کچھ یہاں پوسٹ کر رہا ہوں۔