جنگل میں مور ناچا کس نے دیکھا

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کہنے کا مقصد یہ کہ اگر آپ کا کوئی جاننے والا ہو وہ جاب کرنے کے باوجود تنگدستی گزارہ کررہا ہو تو آپ اس کے بچوں کی فیس کی ذمہ داری لے لیں یا اور کسی طرح اس کی مدد کردیں اور اسے شرمندہ نہ ہونا پڑے
صحیح کہا آپ نے۔ رشتہ داروں اور خاص طور پر غریب رشتہ داروں کے بہت حقوق ہوتے ہیں ۔ یہی پڑھا ، سنا اور یہی اپنے بڑوں کو کرتے دیکھا۔ اور اچھے سے اس طریقہ کار کو اپنا بھی رکھا ہے تا کہ ہمارے بعد آنے والے (خاندان کی بات ہو رہی) یہی طریقہ کار ایک فرض کے طور پر لے کر آگے بڑھیں۔
اس سے زیادہ لکھنا کہیں دکھاوے کے زمرے میں نہ آ جائے لیکن ہم آپ سے ضرور جاننا چاہیں گے کہ آپ بھی بیرون ملک ہیں اور یقیناً ایسی کسی صورتِ حال سے گزرے ہیں ۔ تو کیا آپ شئیر کرنا پسند کریں گے کہ آپ نے کسی غریب رشتہ دار کے بچوں کی فیس کی ذمہ داری لے رکھی ہے؟ ہو سکتا ہے آپ کا تجربہ یا مشاہدہ ہمارے ارادوں کو مزید مستحکم کرے۔
 
شمشاد

لائبریرین
کیسے لوگوں کی؟ آپ نے جو اقتباس لے کر جواب دیا اس سے واضح نہیں ہو سکا۔
یہی کہ بہت سے پاکستانی باہر چلے جاتے ہیں اور بہت مال و دولت کماتے ہیں، بہترین گاڑی اور بہترین گھر۔ میں نے انہی لوگوں کی بات کی ہے۔

یہاں سعودی عرب میں اکثریت پاکستانی ایسے ہیں کہ نہ تو بہت مال و دولت کماتے ہیں، نہ ان کے پاس گاڑی ہے اور نہ ہی بہترین گھر ہے۔
 
ضیاء حیدری

محفلین
صحیح کہا آپ نے۔ رشتہ داروں اور خاص طور پر غریب رشتہ داروں کے بہت حقوق ہوتے ہیں ۔ یہی پڑھا ، سنا اور یہی اپنے بڑوں کو کرتے دیکھا۔ اور اچھے سے اس طریقہ کار کو اپنا بھی رکھا ہے تا کہ ہمارے بعد آنے والے (خاندان کی بات ہو رہی) یہی طریقہ کار ایک فرض کے طور پر لے کر آگے بڑھیں۔
اس سے زیادہ لکھنا کہیں دکھاوے کے زمرے میں نہ آ جائے لیکن ہم آپ سے ضرور جاننا چاہیں گے کہ آپ بھی بیرون ملک ہیں اور یقیناً ایسی کسی صورتِ حال سے گزرے ہیں ۔ تو کیا آپ شئیر کرنا پسند کریں گے کہ آپ نے کسی غریب رشتہ دار کے بچوں کی فیس کی ذمہ داری لے رکھی ہے؟ ہو سکتا ہے آپ کا تجربہ یا مشاہدہ ہمارے ارادوں کو مزید مستحکم کرے۔

آپ کا سوال بجا ہے، اللہ عزوجل ریا کاری سے بچائے، نہ صرف میں بلکہ میرے بچے بھی ذمہ داری نبھارہے ہیں، اس ضمن میں کچھ ایس ی باتیں بھی نظر آئیں کہ دل چاہا نیک عمل میں زیادہ سے زیادہ لوگ شریک ہوں، آپ سو ڈالر ایسے ہی لنچ یا ڈنر میں خرچ کردیتے ہو، اپنے گھر میں سادہ کھاؤ، سو میں سو ڈالر اور ملا لو، پاکستان میں ایک فیمیلی گذارہ ہوجائے گا۔
 
ضیاء حیدری

محفلین
یہی کہ بہت سے پاکستانی باہر چلے جاتے ہیں اور بہت مال و دولت کماتے ہیں، بہترین گاڑی اور بہترین گھر۔ میں نے انہی لوگوں کی بات کی ہے۔

یہاں سعودی عرب میں اکثریت پاکستانی ایسے ہیں کہ نہ تو بہت مال و دولت کماتے ہیں، نہ ان کے پاس گاڑی ہے اور نہ ہی بہترین گھر ہے۔

ہاں کچھ لوگ وہاں بھی تنگی کا شکار ہیں، اللہ تعالی ان کے لئے آسانی کرے، میرا اشارہ اچھا کمانے والوں کی طرف تھا۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپ کا سوال بجا ہے، اللہ عزوجل ریا کاری سے بچائے، نہ صرف میں بلکہ میرے بچے بھی ذمہ داری نبھارہے ہیں، اس ضمن میں کچھ ایس ی باتیں بھی نظر آئیں کہ دل چاہا نیک عمل میں زیادہ سے زیادہ لوگ شریک ہوں، آپ سو ڈالر ایسے ہی لنچ یا ڈنر میں خرچ کردیتے ہو، اپنے گھر میں سادہ کھاؤ، سو میں سو ڈالر اور ملا لو، پاکستان میں ایک فیمیلی گذارہ ہوجائے گا۔
بہت نیک خیال ہے۔
اللہ پاک سب کو نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائیں اور قبول فرمائیں آمین
 
Top