جنہیں قدرت نے بخشا ہی نہیں اندازِ رندانہ

محمداحمد

لائبریرین
کسی جگہ ایک شعر سنا تھا بلکہ شاید قطعہ تھا:

جو یاد آرہا ہے لکھ رہا ہوں، آپ نے سنا ہو تو مکمل کر دیجے۔
جنہیں قدرت نے بخشا ہی نہیں اندازِ رندانہ
اُنہی کے شامنے شیشہ اُنہی کے ہاتھ پیمانہ
 
محمداحمد

لائبریرین
چونکہ میں شاعری سے کوسوں دور بھاگتا ہوں (کہ پلے نہیں پڑتی) اس لئے میری طرف سے معذرت

آپ کی معذرت قبول کی جاتی ہے۔:p خاص طور پر اس لئے بھی کہ شاعری سے دور بھاگنے کے باوجود آپ نے شاعرانہ عنوان پر کلک کیا، ناصرف کلک کیا بلکہ (غالباً) پڑھا بھی اور اپنا معذرت نامہ بھی فوراً ہی ارسال کر دیا۔ :)
 
قیصرانی

دراصل عنوان دیکھا کہ اس پر کسی نے جواب نہیں دیا تھا تو دلاسہ دینے چلا آیا کہ صاحبِ دھاگہ اکیلے نہیں یہاں :)
 
محمداحمد

لائبریرین
دراصل عنوان دیکھا کہ اس پر کسی نے جواب نہیں دیا تھا تو دلاسہ دینے چلا آیا کہ صاحبِ دھاگہ اکیلے نہیں یہاں :)

واہ کیا بات ہے بھائی آپ کی ۔۔۔! واقعی ہم اکیلے ہی اکیلے اپنے ہی دھاگے میں اُلجھے چلے رہے تھے اور آپ نے آکر ہمیں حوصلہ دیا۔۔۔! یعنی موضوع پر بات ہو نہ ہو کم از کم دھاگے پر گفتگو تو ہوتی رہے۔ :)

بندہ شکر گزار ہے جناب۔۔۔۔! خوش رہیے۔ :)
 
قیصرانی

لائبریرین
واہ کیا بات ہے بھائی آپ کی ۔۔۔ ! واقعی ہم اکیلے ہی اکیلے اپنے ہی دھاگے میں اُلجھے چلے رہے تھے اور آپ نے آکر ہمیں حوصلہ دیا۔۔۔ ! یعنی موضوع پر بات ہو نہ ہو کم از کم دھاگے پر گفتگو تو ہوتی رہے۔ :)

بندہ شکر گزار ہے جناب۔۔۔ ۔! خوش رہیے۔ :)
شکریہ کہ آپ نے بہت لکھے کو تھوڑا جانا اور بات کو سمجھ لیا :)
 
محمداحمد

لائبریرین
آپ سو جائیں، کچھ دیر بعد میں آپ کو ٹیگ کر کے ٹیگنگ کے فوائد سمجھا دوں گا :laugh:

:rollingonthefloor:

کوئی بات نہیں! مجھے فکر نہیں کیونکہ مجھے اکثر دوست غلط ٹیگ کرتے ہیں۔ نمونہ یہاں دیکھ سکتے ہیں آپ ۔ :D

رہے ٹیگنگ کے فوائد تو وہ میں صبح سمجھ لوں گا۔ :)
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین

غ۔ن۔غ

محفلین
کسی جگہ ایک شعر سنا تھا بلکہ شاید قطعہ تھا:

جو یاد آرہا ہے لکھ رہا ہوں، آپ نے سنا ہو تو مکمل کر دیجے۔
جنہیں قدرت نے بخشا ہی نہیں اندازِ رندانہ
اُنہی کے شامنے شیشہ اُنہی کے ہاتھ پیمانہ

محمد احمد بھائی میں اس قطعے کی تکمیلی صورت سے تو واقف نہیں لیکن یہ شعر پڑھ کر اس سے ملتے جلتے خیال پہ مبنی کسی شاعر کا ایک شعر یاد آگیا سوچا آپ سے شئیر کرتی جاؤں
شعر کچھ یوں ہے کہ ۔ ۔ ۔ ۔

اے قاسمِ اشیاء تیری تقسیم عجب ہے
دستار انھیں دی ہے جو سر ہی نہیں رکھتے
 
واہ واہ ! بہت ہی خوب شعر ہے۔

خوش رہیے۔
 
شاہد شاہنواز

لائبریرین
نامعلوم یہ شعر کس کا ہے ، انداز آپ کےشعر میں بھی محمد احمد بھائی، اقبال کا لگتا ہے اور اس شعر میں بھی جو میں نے کہیں لکھا ہوا دیکھا تھا
مقام شکر ہے صوفی خداکے ہاتھ ہے روزی
اگر یہ حق بھی بندوں کو دیاہوتا توکیا ہوتا؟
 
جی واقعی انداز تو اقبال جیسا ہی ہے لیکن اب تک کچھ طے نہیں ہے کہ یہ شعر کس کا ہے اوراس کی تکمیل کی کیا صورت ہے۔
 
Top