جنہیں ہم کبھی بھلا نہ سکے۔۔۔!

نیلم

محفلین
اگر تو یہ جنت ہی ہیں تو پھر عسکری بھائی کے جنت جانے کے چانس بھی بن گئے ہیں،،،پہلا مراسلہ ہی عسکری مراسلے کے خلاف :D
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
نہ کوئی ہم سے متاثر ہوتا ہے اور نہ ہم کسی سے۔ :)
تعلقات کے برزخ میں ہی رکھا مجھ کو
وہ میرے حق میں نہ تھا خلاف بھی نہ ہوا

اب کون کس کس کو یاد رکھے۔ مٹی پاؤ۔
 
محمد امین

لائبریرین
زندگی میں کچھ ایسے لوگوں یا کچھ ایسی شخصیات سے ہمارا سامنا ہوتا ہے
جو ہمیں بے طرح متاثر کرجاتے ہیں۔۔۔
لیکن ان سے ہماری وابستگی اور ملاقات بس اس طرح ہوتی ہے جیسے کسی سمت سے اچانک آجانے والا
ٹھنڈی ہوا کا جھونکا۔۔۔
یا کوئی معطر کن احساس۔۔۔
کسی نہ کسی مرحلے پر وہ یاد آتے ہیں۔۔
یاد رہتے ہیں۔۔۔
لیکن پھر کبھی نہیں ملتے۔۔۔
ایسے ہی خوشبو کی طرح محسوس ہونے والے لوگوں کا کوئی ایک جملہ جو آپ کبھی نہ بھلا سکے ہوں تحریر کیجئے۔۔۔ ۔!

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :(
 
اور اگر کسی کو آنا فانا متاثر ہونا نہ آتا ہو ؟
مجھے عرصہ ساتھ رہنے والے اچھے لگتے ہیں ، انہی کو یاد رکھتی ہوں ۔میرے خیال میں اچانک کسی کی اتنی اچھائی پتہ نہیں چل سکتی ۔
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
اور اگر کسی کو آنا فانا متاثر ہونا نہ آتا ہو ؟
مجھے عرصہ ساتھ رہنے والے اچھے لگتے ہیں ، انہی کو یاد رکھتی ہوں ۔میرے خیال میں اچانک کسی کی اتنی اچھائی پتہ نہیں چل سکتی ۔
نہیں اچھائی اور برائی تو بہت عرصے میں معلوم ہو پاتی ہے
ویسے ہی کچھ لوگ ملتے ہیں جن کی کوئی بات دل پر نقش ہوجاتی ہے اور ہمیشہ یاد آتی ہے
مثلا سفر میں جیسے ۔۔۔۔۔
 
Top