قدیر احمد نے کہا:بہت دلچسپ بات ہے کہ آپ کو میری باتیں بہت دلچسپ لگتی ہیں ۔ اگر واقعی ایسا ہے تو آپ میری پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کر دیجیے ۔ کوئی تو ہو میرے ساتھ مخالفین کے “مُنہ توڑنے والا“ ۔ماوراء نے کہا:مجھے تو آپ کی باتیں ہی بہت دلچسپ لگتی ہیں۔
اور محترمہ اب واقعی میں تصویر بدلنے کے بارے میں سوچ رہا ہوں ۔ کیا آپ کو معلوم نہیں ہے کہ قدیر احمد نام کا کوئی پرندہ روئے زمین پر موجود نہیں ہے ۔ اگر گدھے کی تصویر ہوتی تو کوئی بات بھی تھی کہ وہ مضبوط اعصاب والا حیوان ہے ، مگر آپ تو مجھے پرندوں سے مِلا رہی ہیں ۔ آہ۔۔۔۔۔۔!
امن ایمان نے کہا:محب علوی نے کہا:ہاں اور بھی باتیں اچھی ہیں مگر فی الحال اس بات کو تو اچھا ثابت ہولینے دو۔ ہاں تم نے پہلے بھی ذکر کیا تھا اور شاید نام بھی بتایا تھا۔ حیرت ہے کہ اردو لکھنی نہیں آئی اب تک جب کہ تم جیسی دوست بھی میسر ہے کوشش کرکے جلدی سکھا دو اتنی مشکل تو نہیں ہے۔
لائبریری کی ممبر کیوں نہیں ہو ، یہ تو کوئی بات نہ ہوئی اور قیصرانی کو دیکھو کتنے مزے سے تمہیں ہری سے نیلی کردیا اور جرح بھی نہ کی۔ لائبریری میں بہت سے کام ہیں اور سچ جانو تو لائبریری میں جو نہیں تو وہ پرایا پرایا سا محسوس ہوتا ہے، چلو شاباش لائبریری میں دوبارہ آجاؤ اور تھوڑا تھوڑا کام کر لیا کرنا اور تم نکمی بالکل نہیں ہو بس ذرا تمہیں ہمت کرنے کی ضرورت ہے، سمجھی۔
دراصل مجھے جو چیز ایک بار اچھی لگ جائے وہ میں کسی قیمت پر چھوڑتی نہیں ہوں۔۔صنم کو یہ سائٹ کچھ زیادہ سمجھ نہیں آئی یا شاید پسند۔۔۔اس لیے پھر میں نے بھی اسےفورس نہیں کیا ۔۔چلیں محب ٹھیک ہے میں لائبریری کا کام اس طرح سے کروں گی کہ خود سے مکمل ذمہ داری نہیں لوں گی بلکہ آپ کی کسی پراجیکٹ میں مدد کروا دیا کروں گی۔۔اور میں یہاں اب پرائی نہیں ہوں۔۔۔ یہاں سب میرے اپنے ہیں : )
شمشاد چا اب آااااااااااااااا بھی جائیں۔۔۔پتہ نہیں اپنوں سے دور آپ اتنے دن کس طرح رہ لیے ہیں
جیہ اور اعجاز چا آپ کہاں ہیںںںںںںںںںںںںںںں؟؟؟؟
نبیل نے کہا:امن یہ صنم کون ہیں۔۔ یا آپ کوئی استعارہ استعمال کر رہی ہیں۔
ایک کام جو آپ کرسکتی ہیں وہ لائبریری پراجیکٹ کی پروموشن کا ہے۔ یعنی دیگر ممبران کو اس کام پر اکسایا جائے اور جو کتابیں ابھی نامکمل ہیں یا جن پر کام رکا ہوا ہے، ان کے شروع کرنے والوں کو کام آگے بڑھانے کے لیے کہا جائے اور حوصلہ افزائی کی جائے۔ اس کام کو محب علوی نے کسی زمانے میں تحریص و ترغیب کا نام دیا تھا، وہ اب یہ بھی نہیں کر رہے۔ لگتا ہے ان کی ایک مرتبہ پھر خاکہ آرائی کرنی پڑے گی۔
شمشاد بھائی تو یہاں ضرور آئیں، لیکن ان کے آئی ایس پی کے مسائل ہی نہیں ٹھیک ہو رہے۔
ماوراء نے کہا:قدیر احمد نے کہا:بہت دلچسپ بات ہے کہ آپ کو میری باتیں بہت دلچسپ لگتی ہیں ۔ اگر واقعی ایسا ہے تو آپ میری پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کر دیجیے ۔ کوئی تو ہو میرے ساتھ مخالفین کے “مُنہ توڑنے والا“ ۔ماوراء نے کہا:مجھے تو آپ کی باتیں ہی بہت دلچسپ لگتی ہیں۔
اور محترمہ اب واقعی میں تصویر بدلنے کے بارے میں سوچ رہا ہوں ۔ کیا آپ کو معلوم نہیں ہے کہ قدیر احمد نام کا کوئی پرندہ روئے زمین پر موجود نہیں ہے ۔ اگر گدھے کی تصویر ہوتی تو کوئی بات بھی تھی کہ وہ مضبوط اعصاب والا حیوان ہے ، مگر آپ تو مجھے پرندوں سے مِلا رہی ہیں ۔ آہ۔۔۔۔۔۔!
پہلے یہ تو بتائیے کہ آپ کی پارٹی کتنے لوگوں پر مشتمل ہے۔ یہ نہ نہ ہو کہ آپ کے ساتھ ساتھ مجھے بھی منہ کی کھانی پڑے۔
اور محترم تصویر تو یہ بھی بہت اچھی لگ رہی تھی اگر اس پر “قدیر احمد“ نہ لکھا ہوتا۔ ایسا لگ رہا ہے کہ تصویر کی تعریف میں اپنا نام لکھا ہے۔
اب میں نے کیا کسی کے ساتھ آپ کو جوڑنا آپ نے خود ہی کوئی کسر نہیں چھوڑی تو۔۔۔۔ابھی تو شکر ہے پرندہ ہی تھا۔۔
خواتین و حضرات مجھے بتائیے کیا یہ آمریت نہیں ہے؟ کم از کم دوسروں کو تو بتایا جائے کہ اس پوسٹ میں کیا خرافات تھیں؟ محفل کے ماحول میں گھٹن کیوں پیدا کی جارہی ہے؟قیصرانی نے کہا:بدتمیز کی ایک پوسٹ ہٹا دی گئی ہے