مبارکباد جوجو کو ایک اور مبارکباد

جیہ

لائبریرین
بہت بہت شکریہ حجاب

قیصرانی صرف شتنگڑے سے کام نہیں چلے گا۔ شمشاد بھائ بھی ناراض ہوتے ہیں خالی شتونگڑہ دینے پر
 

تفسیر

محفلین
جیہ نے کہا:
تفسیر نے کہا:
جیہ نے کہا:
تفسیر نے کہا:
.
جراحت تحفہ، الماس ارمغاں، داغِ جگر ہدیہ
مبارک باد اسد! غمخوارِ جانِ درد مند آیا

دامِ ہر موج میں ہے حلقۂ صد کامِ نہنگ
دیکھیں کیا گُزرے ہے قطرے پہ گُہر ہونے تک

پرتوِ خور سے ہے شبنم کو فنا کی تعلیم
میں بھی ہوں ایک عنایت کی نظر ہوتے تک

نکتہ چیں ہے ، غمِ دل اُس کو سُنائے نہ بنے
کیا بنے بات ، جہاں بات بنائے نہ بنے

میں بلاتا تو ہوں اس کو مگراے جذبہِ دل
اس پہ بَن جائے کچھ ایسی کہ بِن آئے نہ بنے
 

جیہ

لائبریرین
وفا کیسی کہاں کا عشق جب سر پھوڑنا ٹھہرا
تو پھر اے سنگ دل تیرا ہی سنگِ آستاں کیوں ہو
:lol:
 

جیہ

لائبریرین
میں عدم سے بھی پرے ہوں، ورنہ غافل! بارہا
میری آہِ آتشیں سے بالِ عنقا جل گیا


تفسیر بھائ مجھے کیوں بیت بازی میں الجھا رہے ہیں۔ مجھ سے کوئ غلطی ہوئ ہے کیا؟
 

الف عین

لائبریرین
تفسیر نے کہا:
جیہ نے کہا:
وفا کیسی کہاں کا عشق جب سر پھوڑنا ٹھہرا
تو پھر اے سنگ دل تیرا ہی سنگِ آستاں کیوں ہو
:lol:

یہ کہ سکتے ہو ہم دل میں نہیں ہیں پر یہ بتلاؤ
کہ جب دل میں تمہیں تم ہو تو آنکھوں سے نہاں کیوں ہو
:lol:
دھول دھپّا اس سراپا ناز کا شہیوہ نہ تھا
ہم ہی کر بیٹھے تھے غالب پیش دستی ایک دن

لیکن یہ تو جوجو کی مبارکباد کا سلسلہ چل رہا ہے، میں سمجھا کہ غالب کی بیت بازی ہو رہی ہے۔
 

جیہ

لائبریرین
استاد محترم ۔۔۔ بس کیا کہوں ۔ تفسیر بھائ کو شوق چھڑا ہے بیت بازی کا۔ دیوان سے دیکھ کر شعر لکھتے ہیں ۔۔ اور مجھے عذاب میں مبتلا کردیتے ہیں۔۔۔ مجھے حافظے پر زور دے کر مناسب شعر لکھنے ہوتے ہیں

ڈبویا مجھ کو ہونے نے
نہ ہوتا میں تو کیا ہوتا
 

جیہ

لائبریرین
اب دیکھیں نا میں نے مصرعے کع شعر لکھ دیا

ڈبویا مجھ کو ہونے نے، نہ ہوتا میں تو کیا ہوتا
 

تفسیر

محفلین
جیہ نے کہا:
میں عدم سے بھی پرے ہوں، ورنہ غافل! بارہا
میری آہِ آتشیں سے بالِ عنقا جل گیا


تفسیر بھائ مجھے کیوں بیت بازی میں الجھا رہے ہیں۔ مجھ سے کوئ غلطی ہوئ ہے کیا؟

نہیں پیاری بہن
بھئی ۔ درا فرصت تھی تو سوچا کچھ شغل رہےگا۔چلو روک رہا ہوں
:lol:
 

جیہ

لائبریرین
لو جی عجیب بھائ ہیں۔ مذاق کو بھی نہیں سمجھتے

بقول غالب

کھلتا کسی پہ کیوں میرے دل کا معاملہ
شعروں کے انتخاب نے رسوا کیا مجھے
 

تفسیر

محفلین
جیہ نے کہا:
لو جی عجیب بھائ ہیں۔ مذاق کو بھی نہیں سمجھتے

بقول غالب

کھلتا کسی پہ کیوں میرے دل کا معاملہ
شعروں کے انتخاب نے رسوا کیا مجھے

غلط ہے جذبِ دل کا شکوہ دیکھو جرم کس کا ہے
نہ کھینچو گر تم اپنے کو کشاکش درمیاں کیوں ہو
 

جیہ

لائبریرین
کسی کو دے کے دل کوئی نوا سنجِ فغاں کیوں ہو
نہ ہو جب دل ہی سینے میں تو پھر منہ میں زباں کیوں ہو
 

تفسیر

محفلین
جیہ نے کہا:
لو جی عجیب بھائ ہیں۔ مذاق کو بھی نہیں سمجھتے

بقول غالب

کھلتا کسی پہ کیوں میرے دل کا معاملہ
شعروں کے انتخاب نے رسوا کیا مجھے

ہا ہا ہا ۔۔۔
“ لو جی عجیب بھائ ہیں۔ مذاق کو بھی نہیں سمجھتے“۔ جیہ نے ہنس کر کہا۔ (پختون کی بیٹی)
 
Top