جویریہ بٹیا المعروف جیہ کو اردو محفل میں عرصہ بعد واپسی پر خوش آمدید

ہم بے حد مسرت کے ساتھ احباب کے ساتھ یہ خوشخبری شریک کرنا چاہتے ہیں کہ ہماری بے حد پیاری سی جویریہ بٹیا (جو محفل میں جیہ کے نام سے رکنیت رکھتی ہیں) ایک طویل عرصہ کی غیر حاضری کے بعد محفل میں تشریف لا رہی ہیں۔ ہم اپنی دلاری بہن اور چھوٹے سرکار گبین (جو کہ اب کافی بڑے ہو چکے ہوں گے) کو محفل میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ :) :) :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
جویریہ بہن کے بارے میں جان کر نہایت خوشی ہوئی کہ وہ دوبارہ تشریف لا رہی ہیں۔ اللہ کرے کہ وہ خیریت سے ہوں۔ ان کے بارے میں بہت تشویش لاحق رہی ہے۔
 

زین

لائبریرین
شکریہ سعود بھائی۔۔۔ سن کر بہت خوشی ہوئی
جیہ بہن خوش آمدید :)
عبداللہ گبین کیسا ہے ؟؟؟
 

ظفری

لائبریرین
بہت خوشگوار حیرت ہوئی ۔ جیہ کے لیئے ہر دم دعائیں ہونٹوں پہ رہیں ہیں ۔ اللہ جیہ اور اہلِ خانہ کو اپنے حفظ و امان میں رکھے ۔ واپسی کی خبر سے بہت خوشی ہوئی ۔
اُمید ہے جلد ہی جیہ کے مراسلات بھی پڑھنے کو ملیں گے ۔ شدت سے انتظار رہے گا ۔ :)
 

جیہ

لائبریرین
السلام علیکم ۔محفل پر ڈھائی سال بعدواپس آکر نہایت خوشی ہو رہی ہے اور وہ بھی محفل کی آٹھویں سالگرہ کے موقعے پر۔ میں نے جب محفل پہلی دفعہ جوائن کیا تھا اس وقت محفل کی پہلی سالگرہ منائی جا رہی تھی۔

ماشاءاللہ اپگریڈیشن کے بعد محفل بہت خوب صورت لگ رہی ہے۔

میں محمدصابر اور سعود بھائی کی شکر گزار ہوں کہ ان دو کی وجہ سے محفل پر میری واپسی ممکن ہو سکی۔

آپ سب اراکین کا مجھے خوش آمدید کہنے کے لئے سپاس گزار ہوں۔ ؏ کس منہ سے شکر کیجئے اس لطفِ خاص کا

یقیناً سب کو میری غیر حاضری کی وجہ جاننے کا اشتیاق ہوگا۔ اس سے پہلے کہ بابا جانی اور شمشاد بھائی مجھ سے پوچھے میں خود ہی بتا دیتی ہوں۔


غالب نے جھوٹ کہا تھا کہ

رنج سے خُوگر ہُوا انساں تو مٹ جاتا ہے رنج مشکلیں مجھ پر پڑیں اتنی کہ آساں ہو گئیں

رنج سے خوگر ہوئی مگر ڈھائی سال بعد بھی رنج مٹ نہ سکا ۔ مشکلیں بہت سہیں مگر آسان نہ ہوئیں۔ محفل پر جب آئی تھی غیر شادی شدہ تھی۔ شادی بھی ہو گئی محفل والوں نے دھوم دھام سے منائی ۔۔ اللہ نے عبد َاللہ گبین جیسا پیار ا بیٹا دیا۔محفل والوں دعاؤں سے نوازا۔ ( اس کی عمر اب 5 سال ہے اور سکول جاتا ہے)۔ مجھے دعائیں دیں مگر شرف قبولیت سے محروم رہیں۔ 3 فروری 2011کی وہ یخ بستہ رات میں کبھی نہ بھول پاؤں گی جب رات کے 2 بجے ان کو ہارٹ اٹیک ہوا۔ بابا کو فون کیا مگر ان کے آنے سے پہلے انہوں نے میرے بازوؤں میں دم توڑدیا اور مجھے بیوہ کر کے اکیلا چھوڑ گیا۔ دو برس سے زیادہ ہوگئے ہیں مگر اب تک صدمے کی حالت میں ہوں۔ دل کی پیدائشی مریض میں تھی۔ وہ تو بھلا چنگا تھا مگر اللہ کے ارادوں کو کون پہچانتا ہے۔

ہو چکیں غالبؔ بلائیں سب تمام

ایک مرگِ ناگہانی اور ہے



جویریہ مسعود
 
Top