جیہ
اردو محفل میں دوبارہ ےشریف آوری پر خوش آمدید۔@نیرنگ خیال کی طرح میں بھی یہی کہونگا کہ اگرچہ ہمارا تعارف تو نہیں ہوا،لیکن محفلین کی آپکی آمد کے موقع پر خوشی قابل دید ہے۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کی شخصیت ایک مثالی شخصیت ہے۔امید ہے ہمیں بھی آپ سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔
رہی بات رنج والم کی ،تو ہمیں اللہ کی رضاء پر راضی ہونے کی کوشش کرنی چاہئے۔اگر ارد گرد نظر دوڑائیں تو ہمیں بہت سے ایسے لوگ نظر آئیں گے ،جہ جن کے صرف سہاگ نہیں بلکہ پورے گھر ہی اجڑ گئے ہیں،اللہ تعالیٰ مزید امتحانات سے ہمیں بچائے۔
عبد اللہ گبین کیلئے ڈھیروں پیار میری طرف سے۔ بچے کی بہتر تربیت کی امید رکھتا ہوں۔
عمار ابن ضیا کیلئے بھی تعزیت،اللہ تعالیٰ بچی کو ہمارئے لئے اجر و شفاعت کا ذریعہ بنائے۔ اور اخرت میں ہمارئے آرام و راحت کا سبب بنائے۔
عجیب بات یہ ہوئی کہ
شمشاد بھائی نے اس سلسلے میں دھاگا کھولا تھا ،لیکن صرف عمار بھائی لکھا تھا جس کے سبب پہلی فرصت میں ہمیں معلوم نہ ہوا کہ آپکا ذکر ہو رہا ہے۔
محفل اور اردو بلاگنگ کے سبب ایک عجیب سا رشتہ قائم ہوتا ہے، جیہ بہن کے بارئے میں جان کر واقعی دکھ پہنچا۔ اسی طرح جب عنیقہ ناز کی موت کا سنا تھا تو باوجود فکری اختلافات کے ، شدید صدمہ ہوا تھا، اور کئی محافل میں دکھ کے ساتھ اسکا ذکر کیا تھا۔
ام سلمہ رضی اللہ عنھا نے ابو سلمہ رضی اللہ عنہ کی فوتگی پر یہ مسنون دعاء پڑھی تھی
انا للہ وانا الیہ راجعون۔ اللھم اجرنی فی مصیبتی واخلف لی خیرا منہ
بے شک ہم اللہ تعالیٰ کیلئے ہیں ،اور اسی کی طرف ہم نے لوٹنا ہے۔ائے اللہ ہمیں مصیبت پر اجر دئے اور ہمیں اس سے بہتر بدلہ دئے۔
چنانچہ کچھ عرصہ بعد ام سلمہ رضی اللہ عنھا کا نکاح حضور صل اللہ علیہ وسلم سے ہوا۔