مبارکباد جویریہ مسعود کا کمال

قیصرانی

لائبریرین
پیارے دوستو۔ جیسا کہ آپ سب کو علم ہے کہ ہماری بہت ہی اچھی ساتھی، جویریہ مسعود صاحبہ نے وکی پر دیوانٍ غالب کی منتقلی اپنے ذمے لی تھی۔ بہت ہی حیرت، مسرت اور تعجب کے ساتھ آپ سب کو یہ اطلاع دے رہا ہوں کہ آج انہوں‌نے کام شروع کیا تھا۔ اور ابھی یہ کام اپنے آخری مراحل میں ہے۔ اگر جویریہ کے انٹرنیٹ کنکشن اور بجلی نے ان کا ساتھ دیا تو یہ یادگار کام آج ہی مکمل ہو جائے گا۔
اتنی برق رفتاری جس پر جناتی رفتار بھی شرمائے، جیہ آپ تو چھپی رستم نکلیں۔ یعنی نہ صرف آج ہی وکی پر کام کرنا سیکھا، منتقلی کی ابتداء‌کی اور آج ہی مکمل کر رہی ہیں (انشاء اللہ)
مبارکباد
قیصرانی
 
زبردست جیا ، کیا کہنے تم تو سب کو مات دے گئی اس کام میں۔ غالب کے لیے تمہاری محنت رنگ لا رہی ہے اور مجھے یقین ہے جو جو بھی کلام غالب سے انٹر نیٹ پر مستفید ہوگا وہ کسی نہ کسی حوالے سے تمہارا شکر گزار ضرور ہوگا۔ آگے سنا ہے کہ تم غالب شناسی کے اور منزلیں بھی طے کروانا چاہتی ہو ہمیں کچھ فرہنگ کی صورت۔ بہت عمدہ جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے اور اعجاز صاحب کو بھی بتا دینا کہ ان کی شفقت سے یہ کام اب ہو ہی گیا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
مبارک باد کی مستحق ہو جیہ لیکن خالی خولی مبارک بھی کافی نہیں۔

شگفتہ صاحبہ سے درخواست ہے کہ تمہارے کام کو اچھے الفاظ میں سراہیں۔
 

ماوراء

محفلین
زبردست۔ جویریہ تو واقعی چھپی رستم نکلیں۔ ایک دن میں ہی سارا کام مکمل ہو گیا۔ میرا تو ہفتہ ہوا ہے ابھی وہیں کا وہیں پڑا ہوا ہے۔ :?
:khoobsurat: :best:
 

دوست

محفلین
ماشاءاللہ ۔ بہت خوشی ہورہی ہے کہ لائبریری ٹیم میں انتہائی قابل قدر دوستوں کا اضافہ ہوا ہے جنھوں نے اس کی رفتار کو دوگنا کردیا ہے۔
جب سب محنت کریں تو کام میں جی بھی لگنے لگتا ہے۔ ایسے ہی جاری رکھیے گا۔
 

جیہ

لائبریرین
یہ قیصرانی بہت چالاک ہیں۔ سارا کام تو انہوں نے خود کیا ہے اور کریڈٹ مجھے دے رہے ہیں۔ سچی بات یہ ہے کہ ساری محنت ان کی ہے۔ جس مہارت سے انہوں نے وکی پر صفحات بنائے ہیں۔ اور جس طرح کا نیویگیشن کیا ہے دیوان کا، وہ قابلِ تعریف ہے۔ میں نے تو بس کاپی پیسٹ کیا ہے۔ ہاں یہ ضرور ہے کہ چند مشورے میں نےبھی دئے۔ مجھے تو وکی پر پیج بنانی ابھی تک نہیں آئی۔ شمشاد بھائی محب علوی ، دوست اور ماورا آپ سب کا بہت شکریہ مگر قیصرانی کا کمال بھی سراہیں کہ اصل کام ان کا ہے
 

الف عین

لائبریرین
چلو دونوں کو کریڈت دے دیا جائے۔ اپنے حصے کا میں خود رکھ لیتا ہوں۔ لیکن بہت خوشی ہوئی۔ ویسے میں نے دیوان غالب کے تانے بانے پر کل رات پوسٹ کیا تھا۔
 

جیہ

لائبریرین
استادِ محترم کون آپ کا کریڈٹ لے سکتا ہے۔ اگر آپ کی شفقت اور رہنمائی نہیں ہوتی تو یہ کام مشکل تھا۔ پروف ریڈنگ اور تصحیح کے مرحلے میں جس طرح آپ نے میری رہمنائی کی اس کی میں تعریف نہیں کرسکتی۔ کہ میرے پاس الفاظ نہیں۔
یہاں پر جو کریڈٹ لیا جارہا ہے وہ صرف وکی پر منتقل کرنے کا دیا بلکہ لیا جارہا ہے
دیوان غالب کے تانے بانے پر آپ کا پوسٹ پڑھ لیا تھا اور جواب بھی دیا ہے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم جویریہ

بہت خوشی ہوئی کہ دیوانِ غالب کو آپ نے کامیابی سے وکی پر منتقل کر لیا ہے ۔ اور اب مکمل دیوانِ غالب سامنے ہوگا ، اس سے پہلے میرے پاس جو آخری فائل تھی میں کوشش کے باوجود اسے مکمل کھول کر دیکھ نہیں پائی تھی ۔ میں پہلی فرصت میں دیکھتی ہوں۔ بس ایسے ہی خوش کرتی رہیں ۔
 

جیہ

لائبریرین
شکریہ شگفتہ بہن۔ اللہ آپ کو خوش رکھے۔
اور
میں نہایت مسرت کے ساتھ آپ سب کو مطلع کرتی ہوں کہ دیوان غالب وکی پر منتقل کرنے کا کام اللہ کے فضل و کرم سے پورا ہوگیا ہے۔ سہرے سے لیکر کتابیات تک کا کام باقی تھا جو میں نے آج کردیا۔۔۔ ایں سعادت بزور بازو نیست

تھوڑا سا کام یعنی ربط اور لنکس دینے کا رہتا ہے۔ وہ قیصرانی کریں گے۔ قیصرانی جلد اپنا کام مکمل کردیں تاکہ یہ آخری مرحلہ بھی سر ہو۔ جزاک اللہ
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
قیصرانی صاحب

بہت خوب و عمدہ ۔

آپ کی کوششوں (اوہ ، معاف کیجئے گا جناتی کوششوں :) ) کو سراہنے کا ہمیں ازلی حق حاصل ہے چاہے آپ کتنا ہی کسر نفسی سے کام لے لیں ۔

اور ہاں

آئندہ اگر آپ نے غیر ضروری طور پر کسرِ نفسی سے کام لیا تو آپ کی چھٹی کی درخواست بلا تاخیر مسترد کی جا سکتی ہے :)

 

جیہ

لائبریرین
بالکل! غیر ضروری کسر نفسی کی کوئی حاجت نہیں۔ جو کام اس “ جن ہاتھی“ نے کیا ہے وہ بہت کم لوگ کرسکتے ہیں۔
آج سے قیصران کا نام ہے “ جن ہاتھی“
 

قیصرانی

لائبریرین
بہت شکریہ دوستو، مگر سچی بات یہی ہے کہ یہ سارا کمال جیہ کا ہی ہے۔ کیونکہ فریب بھائی(شعیب) کے دادا جان کا انتقال ہو گیا تھا۔ اب ان سے کسی بھی قسم کی بات چیت اس زمرے میں مناسب نہ تھی۔ یہ جیہ ہی تھیں جنہوں نے اس بارٍ گراں‌کو اپنے سر لیا۔ ورنہ میں تو ٹھہرا غیر ‌ادبی ‌بلکہ ‌بے ‌ادب‌ بندہ:wink: ‌‌۔
جن ہاتھی (جیہ کا تحفہ)
 

قیصرانی

لائبریرین
اس کا لفظی مطلب شاید یہ ہے کہ
میں تمھیں‌ حاجی صاحب کہوں اور تم مجھے حاجی صاحب کہنا
اور عام طور پر اس کا مطلب یوں سمجھیں
میں تمھاری تعریف کروں اور تم میری
جن ہاتھی
 
Top