مبارکباد جویریہ کو مبارک باد !

فرحت کیانی

لائبریرین
rose.gif
مبارک ہو جیہ
rose.gif
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

میں تفصیل سے یہاں پوسٹ لکھی تھی لیکن برا ہوا کہ بجلی چلی گئی اور میری پوسٹ بھی گئی ساتھ ہی۔۔۔ بہر حال اب میں مختصر لکھتی ہوں اس سے پہلے کہ دوبارہ نہ بجلی چلی جائے کہیں۔

آج کا دن بہت افسوسناک گذرا دل بے حد دکھی ہے لیکن یہ خبر ایسی ہے کہ میں اسے بلا تاخیر یہاں لکھنا چاہ رہی ہوں۔

شمشاد بھائی دیکھیں تو ذرا۔۔۔ یہ جویریہ نے پہلے ہی فاؤل کیا ہے اور اتنی دیر تک خبر ہی نہیں دی۔۔۔ دل تو نہیں چاہ رہا کہ جویریہ کو معاف کیا جائے لیکن جویریہ پر مقدمہ بعد میں چلایا جائے گا فی الحال ہماری پیاری سی اور بہت ہی عزیز ساتھی جویریہ مسعود کو شادی خانہ آبادی بہت بہت بہت مبارک ہو
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شمشاد بھائی اور اعجاز انکل

آپ بتائیں بھلا جویریہ کو کیا معاف کر دیا جائے کہ جویریہ نے ہم سب کو اپنی اس اہم ترین خوشی میں اتنی دیر سے شریک کیا۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
شک تو مجھے اسی دن ہو گیا تھا لیکن چونکہ اس نے خود سے نہیں بتایا تھا اس لیے میں بھی خاموش رہا۔

شگفتہ بہن اس سے زیادہ خوشی کی کیا بات ہو سکتی ہے کہ جیہ کی شادی ہو گئی۔

دل کی گہرائیوں سے مبارک۔

اللہ سے دعا ہے کہ وہ اپنے گھر ہمیشہ خوش رہے، آباد رہے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
جویریہ

خبر تو آپ کی اچھی طرح سے لی جائے گی لیکن ابھی یہ کہنا ہے کہ


اللہ تعالیٰ آپ کو تمام زندگی میں ہمیشہ ہمیشہ خوش رکھے اور کبھی بھی کوئی غم آپ کو نہ ملے کبھی بھی نہیں۔

پتہ نہیں غالب نے اس موقع کے لئے کیا شعر کہا ہو اب یہ آپ آئیں تو لکھی دیں ادھر :)
 

ماوراء

محفلین
خبر تو واقعی پرانی ہے۔ لیکن جب ہمیں خبر پہنچی تھی تو کہا گیا تھا کہ اعلان نہ کیا جائے۔ جیہ شاید ابھی کسی کو بتانا نہیں چاہتیں۔:p



جیہ کو میری طرف سے بھی بہت بہت مبارک ہو۔ میری دعا ہے آئندہ زندگی میں بھی تم یونہی بلکہ اب سے بھی زیادہ ہنستی مسکراتی اور خوش رہو۔آمین۔​
 

محمد وارث

لائبریرین
بہت مبارک ہو جویریہ آپ کو۔

میں تہہ دل سے دعا گو ہوں کہ آنے والے ماہ و سال، آپ اور آپ کے رفیقِ حیات کیلیے خوشیوں سے بھر پور ہوں۔ آمین یا رب العالمین۔

کیا ہی اِس چاند سے مُکھڑے پہ بھلا لگتا ہے
ہے تِرے حُسنِ دل افروز کا زیور سہرا
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
یعنی کہ تقریباً ساڑھے چار ماہ قبل، اور آپ بھی آج بتا رہی ہیں۔

السلام علیکم

شمشاد بھائی۔۔۔ خود مجھے بھی پہلے سے معلوم نہیں تھا بلکہ جویریہ نے ابھی بتایا مجھے اور میں بلا تاخیر (جویریہ سے اجازت لے کر) یہاں شیئر کیا اسے ۔۔۔
 

تیلے شاہ

محفلین
بہت بہت بہت مبارک ہو جویریہ
ماشاءاللہ ہمارے بھائی صاب بہت خوش قسمت ہیں جو آپ جیسی بہن ان کے ساتھ ہیں
(غالب کا کلام تو کب کا یاد ہوچکا ہو گا ان کو
 

الف عین

لائبریرین
ارے یہ میں کیا دیکھ رہا ہوں!!!
بہت بہت مبارک ہو جوجو بٹیا۔۔۔۔
یہ زیادہ اہم ہے۔ شکایت میں نہیں کرتا۔ تمھارا دل ناز ک ہے مگر میرا دل بہت بڑا ہے بیٹے۔ وہ بشیر بدر نے کہا ہے نا
کچھ تو مجبوریاں رہی ہوں گی
یوں کوئ بے وفا نہیں ہوتا
اس لیے مجھے اس کی کوےئ شکایت نہیں کہ اب تک اطلاع کیوں نہیں دی، بس یہ افسوس ہے کہ اب تک میں تم کو مبارکباد نہیں دے سکا۔ اور تو اور حیرت ہے کہ صبح لاگ ان کیا لیکن محفل نے جدید پوسٹس میں یہ تانا بانا دکھایا ہی نہیں۔۔۔ یا میں مِس کر گیا۔۔
ایک بار پھر ڈھیر سی مبارکباد اور دعاؤں کے ساتھ اب تو یہ امید رکھوں گا کہ میرے اس داماد کی کچھ تفصیلی تعارف حاصل ہوگا۔
 

سارہ خان

محفلین
واو ۔۔ یہ تو بہت خوشی کی خبر ہے ۔۔ بہت بہت مبارک ہو جیہ ۔۔:)

ہر اک خوشی کو تو دامن میں بھر سکے
خدا کرے کہ تیری زندگی ہو اتنی طویل ۔۔۔
 
Top